دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

قیامت قائم ہوگی،  کوئی مقرب  فرشتہ،  آسمان و زمین اور ہوا اور پہاڑ اور دریا ایسا نہیں کہ جمعہ کے دن سے نہ ڈرتا ہو۔ ‘‘  ([1])  (2)  ’’ جمعہ کے دن جس ساعت کی خواہش کی جاتی ہے اسے عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک تلاش کرو۔ ‘‘  ([2])  (3)  ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی مسلمان کو جمعہ کے دن بے مغفرت کیے نہ چھوڑے گا۔ ‘‘  ([3])   (4)  ’’ جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرے گا،  عذاب قبر سے بچا لیا جائے گا اور قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اس پر شہیدوں کی مُہر ہوگی۔ ‘‘  ([4])  (5)  ’’ جو مسلمان مرد یا مسلمان عورت جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرے، عذابِ قبراورفتنۂ قبر سے بچا لیا جائے گااورخدا عَزَّ  وَجَلَّسے اس حال میں ملے گا کہ اس پر کچھ حساب نہ ہوگااور اس کے ساتھ گواہ ہوں گے یا مُہر ہوگی۔ ‘‘  ([5])   (6)   ’’ جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعہ کا دن چمکدار دن۔ ‘‘  ([6])  (7) ”جو جمعہ کے دن نہائے اور جلدی آئے اور شروع خطبہ میں شریک ہو اور پیدل آئے،  سواری پر نہ آئے اور امام سے قریب ہو اور کان لگا کر خطبہ سُنے اور لغو کام نہ کرے،  اس کے ليے ہر قدم کے بدلے سال بھر کا عمل اورایک سال کے دنوں کے روزے اور راتوں کے قیام کا  اجر ہے۔ ‘‘  ([7])  (8)  ’’ جو جمعہ کے دن نہائے اس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب چلنا شروع کرے تو ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔ ‘‘ اور دوسری روایت میں ہے: ’’ ہر قدم پر بیس سال کاعمل لکھا جاتا ہے اورجب نمازسے فارغ ہوتو اسےدوسو برس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔ ‘‘  ([8])

مدنی گلدستہ

 ’’ نماز جمعہ ‘‘ کے8حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے8مدنی پھول

(1)   نمازِ جمعہ فرض ہے، شعارِ اسلام میں سے ہےاوراس کی فرضیت کاانکارکرنےوالا کافر ہے۔

(2)   دورانِ خطبہ بات چیت کرناحرام ہے۔

(3)   غسل جمعہ نمازِ جمعہ کے لیے مسنون ہے،  نہ کہ جمعہ کے دن کے لیے۔

(4)   جوشخص جمعہ کے دن  غسل کرتاہے اس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں ۔

(5)   جمعہ تمام دنوں کاسردار ہے۔

(6)   جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو انتقال کرے گا اسے عذاب قبر سے بچالیا جائے گا۔

(7)   جمعہ کے روز مرنےوالابغیرحساب  جنت میں داخل ہوگا۔

(8)   جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت بھی ہے کہ بندہ اس ساعت میں جو مانگے اسے عطا کیا جاتا ہے بشرطیکہ حرام کا سوال نہ کرے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خشوع وخضوع کے ساتھ نماز جمعہ اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔   آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:129                   

 



[1]    ابن ماجہ، ابواب اقامۃ الصلوات والسنۃ فیھا، باب في فضل الجمعۃ، ۲ / ۸، حدیث: ۱۰۸۴۔

[2]   جامع الترمذي، کتاب الجمعۃ، باب ماجاء في الساعۃ۔۔۔الخ، ۲ / ۳۰، حدیث:  ۴۸۹۔

[3]   المعجم  الاوسط، باب العین، من اسمہ عبد الملک، ۳ / ۳۵۱، حدیث: ۴۸۱۷۔

[4]   حلیۃ الاولیاء، محمد بن منکدر، ۳ / ۱۸۱۔

[5]   شرح الصدور للسيوطی، باب من لا يسئل فی القبر، ص۱۵۱۔

[6]   مشکاۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ،۱ / ۲۶۶، حدیث: ۱۳۶۹۔

[7]   مسندامام احمد ،حدیث  اوس بن ابي اوس الثقفی،۵ / ۴۶۵، حدیث: ۱۶۱۷۳۔

[8]   معجم کبير، ابو نصرۃ عن ابی رجاء عن عمران،۱۸ / ۱۳۹،حدیث: ۲۹۲،المعجم الاوسط، باب الجیم، ۲ / ۳۱۴، حدیث: ۳۳۹۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن