کسی شےکوحقیرنہ جانو
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

(1)  ہم سب اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی مخلوق  و مملوک ہیں ۔ اس نے  ہمیں انسان بنایا،  ایمان دیا،   حضور نبی آخر الزماں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دامنِ کرم دیا،  یہ ہم پر  اس کا بہت بڑا کرم واِحسان ہے ۔  اِن تمام نعمتوں کے باوجود وہ ہمیں جنت کی طرف راغب  کرنے کے لیے طرح طرح کی  نعمتیں بیان فرماکر  ہم پر مزید اِحسان فرماتا ہے ۔  یقینا ًاس کا جتنا شکر ادا کیاجائے اتنا ہی کم ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خوب خوب نیکیاں کرنے اور کثرت سے مسجد کی طرف جانے،  نمازادا کرنے اورقرآنِ پاک  کی تلاوت کرنے کی سعادت عطافرمائے۔پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ عطافرمائے۔

آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:124            

کسی شےکوحقیرنہ جانو

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:یَا نِسَاءَ الْمُسْلِمَاتِ!لاَ تَحْقِرَنَّ جَارَۃٌ لِجَارَتِہَا وَلَوْ   فِرْسِنَ شَاۃٍ.  ([1])

قَالَ الْجَوْھَرِیُّ:اَلْفِرْسِنُ مِنَ الْبَعِیْرِ:کَا الْحَافِرِ مِنَ الدَّابَّۃِ، قَالَ:وَرُبَّمَا اُسْتُعِیْرَ  فِیْ الشَّاۃِ.

ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب دانائے غیوب مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوْب صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’ اے مسلمان عورتو!کوئی عورت اپنی پڑوسن کی بھیجی ہوئی چیز کو حقیر نہ جانے ، اگرچہ وہ بکری کا کُھر ہی کیوں نہ ہو۔ ‘‘

علّامہ جوہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینےفرمایا: ’’ فِرْسِناُونٹ کے کُھرکوکہتے ہیں جیسے حَافِردوسرے    جانوروں کے کھُر  کو کہا جاتا ہے ۔البتہ  بسا اوقات  بطورِ استعارہ بکری کے  کُھر کوبھی فِرسِنکہا جاتا  ہے ۔

بکری کے کُھرسےکیامرادہے؟

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’ بکری کے کُھر سے حقیقتاً بکری کا کُھر مراد نہیں کیونکہ عام طور پر بکری کا کُھرایک دوسرے کو تحفے میں نہیں دیا جاتا بلکہ اس سے معمولی  سی شے مراد ہے۔ مقصودِحدیث یہ ہے کہ  پڑوسی کو  ہدیہ دینے کے لیے اگر عورت  کے پاس معمولی شے کے علاوہ  کچھ نہ ہو تو  ہدیہ  سے نہ رُکے بلکہ حسبِ حال جو میسر ہو  دے  دیا کرے کیونکہ ہدیہ اپنے پاس موجود شے کے اعتبار سے دیا جاتا ہے اور کسی شے کاپاس ہونا یہ اس شے کے نہ ہونے سے بہتر ہے۔حدیث کی ایک توجیہہ یہ ہےکہ اگر تمہیں کم قیمت معمولی سی  شے بھی  تحفے میں دی جائے تو اسے حقیر سمجھ کر قبول کرنے  سے انکار نہ کرو۔‘‘([2])

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں :  ’’ چونکہ چیزوں میں عیب نکالنے کی عادت زیادہ عورتوں میں ہوتی ہے اس لیے انہی سے خطاب کیاگیا۔ یہ حدیث ہم غریبوں کے لیے بڑی ہمت افزاہے کیونکہ اس سے معلوم ہورہاہے کہ خود نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّممسکینوں کے معمولی ہدیہ ثواب وغیرہ کو بھی رَد نہیں فرماتے۔ ‘‘  ([3])

تحفہ دینے والے کے آداب:

حُجَّۃُ الْاِسلامحضرتِ سَیِّدُنا امام ابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں :  ’’ جسے تحفہ دے رہاہے اس کی فضیلت کومد ِنظررکھے،  وہ تحفہ



[1]   بخاری، کتاب الادب،باب لاتحقرن جارۃ لجارتھا،۴ / ۱۰۴، حدیث: ۶۰۱۷۔

[2]   عمدۃ القاری، کتاب الھبۃ، باب الھبۃ و فضلھا۔۔۔ الخ،۹ / ۳۷۸، تحت الحدیث: ۲۵۶۶۔

[3]   مرآۃالمناجیح،۳ / ۹۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن