دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

پیرانِ پیر،  روشن ضمیر،  حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عبد القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے پوچھا گیا کہ توکل کیا ہے؟  فرمایا:  ’’ توکل یہ ہے کہ دل صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف مشغول ہو اور اس کے غیر پر بھروسہ نہ کرے بلکہ دھیان بھی نہ دے اور اُس کے سِوا ہر چیزسے بے نیاز ہوجائے۔  ‘‘  ([1])

معرفت الٰہی رکھنے والا نوجوان:

حضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم بن مُہَلَّب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگل میں ایک نوجوان کو نماز پڑھتے دیکھا۔ جب وہ فارغ ہوا تو میں نے کہا : ’’ اِس ویرانے میں تمہارا کوئی مُوْنِس وغمخوار بھی ہے؟  ‘‘  کہا:  ’’ ہاں ! ہے ۔ ‘‘ میں نے کہا:  ’’ کہا ں ہے؟  ‘‘  کہا : ’’ میرے دائیں بائیں ،  اوپر نیچے ، آگے پیچھے ہر طر ف ۔ ‘‘ یہ سن کر میں سمجھ گیا کہ یہ عارِفین میں سے ہے۔میں نے کہا: ’’ تمہارا زادِ راہ کیا ہے؟   ‘‘ کہا: ’’ توحید و رسالت کا اِقرار،  اِخلاص، اِیمانِ صادِق اور پختہ تَوکُّل۔ ‘‘  میں نے کہا: ’’  میرے بیٹے! کیا تم میرے ساتھ رہنا پسند کرو گے ؟  ‘‘ کہا:

 ’’ بندے کو اُس کا ساتھی یادِالٰہی سے غافل کردیتا ہے اور میں لمحہ بھر بھی اپنے ربّ کی یاد سے غافل ہو کر عبادت کی اُس لذت سے محروم نہیں ہونا چاہتا جسے میں اب محسوس کر رہا ہوں ۔ ‘‘ میں نے کہا:  ’’ اِس ویرانے میں تمہیں وَحشت محسوس نہیں ہوتی؟  ‘‘  کہا: ’’ محبتِ الٰہی نے مجھ سے سب وَحشتیں دُور کردی ہیں اب میں دَرِندوں کے درمیان بھی خوف و وَ حْشَت محسوس نہیں کرتا۔  ‘‘ میں نے کہا :  ’’ تم کہاں سے کھاتے ہو؟  ‘‘  کہا: ’’ جس ربّ نے مجھے ماں کے پیٹ میں رزق دیا وہی اب بھی مجھے رزق عطا فرماتا ہے۔ ‘‘

میں نے پوچھا: ’’ تمہارے کھانے کا اِنتظام کس طر ح ہوتا ہے؟  ‘‘ کہا : ’’ میں جہاں بھی ہوں مجھے وقت پر کھانا مل جاتا ہے،  میرا ربّ میری حاجت کوخوب جانتا ہے ، وہ میرے حالات سے با خبر اور میرا حافظ و والی ہے۔  ‘‘ میں نے کہا :  ’’ تمہیں مجھ سے کوئی حاجت ہے۔ ‘‘ کہا :  ’’ ہاں ! اگر دوبارہ مجھے دیکھوتو مجھ سے گفتگو نہ کرنا اور نہ ہی میرے بارے میں کسی کو کچھ بتانا۔ ‘‘ میں نے کہا:  ’’ جیسے تمہاری مرضی،  اِس کے علاوہ کوئی اورحاجت ہو توبتاؤ؟  ‘‘ کہا :  ’’ ہو سکے توغم و پریشانی کی حالت میں مجھے دعامیں یاد رکھنا ۔ ‘‘

میں نے کہا:  ’’ میرے بیٹے!تم مجھ سے افضل ہو،  تم میں خوفِ خدا وتوکل مجھ سے زیادہ ہے۔  ‘‘ کہا:  ’’ یوں نہ کہیے! بلکہ آپ عمر میں مجھ سے بڑے ہیں ،  آپ کی نماز یں اور روزے مجھ سے زیادہ ہوں گے۔ ‘‘ میں نے کہا:  ’’ مجھے تم سے کام ہے؟  ‘‘  کہا:  ’’ بتائیے! ‘‘  میں نے کہا:  ’’ میرے لیے دعا کرو! ‘‘ چنانچہ اُس نے یوں دعا کی: ”اللہ عَزَّ  وَجَلَّآپ کو ہر لمحہ گناہوں سے محفوظ رکھے،  ایسا غم عطا فرمائے جس میں اُس کی رضا پوشیدہ ہو،  اِس کے علاوہ کوئی او ر غم آپ کو نہ ملے۔ ‘‘  میں نے کہا:  ’’ اب دوبارہ کب ملاقات ہوگی؟  ‘‘  کہا:  ’’ دنیا میں مجھ سے ملاقات کی اُمید نہ رکھنا اور آخرت میں مجھ سے ملنا چاہو تو اَحکَامِ خداوندی بجا لانا،  جن اُمور سے اُس نے بچنے کا حکم دیا ہے اُن سے ہمیشہ بچنا ، آخرت پرہیز گاروں کے جمع ہونے کی جگہ ہے ،  میں وہاں اُن لوگوں میں ملوں گا جو دیدارِ الٰہی میں مشغول ہوں گے۔ ‘‘  میں نے کہا: ’’ تمہیں یہ کیسے معلوم ہواکہ تمہیں یہ مقام حاصل ہوگا؟  ‘‘  کہا: ’’ اِس ‏لیے کہ میں ممنوعاتِ شرعِیَّہ سے بچتا ہوں اور میں دُعا کرتا ہوں کہ اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجھے جنت میں اپنے دیدار کی دولتِ عُظمیٰ سے سرفراز فرمانا۔ ‘‘  اتناکہنے کے بعد اُس نوجوان نے چیخ ماری اور میری نظروں  سے اوجھل ہوگیا ۔ ([2])

مدنی گلدستہ

 



     [1]    بہجۃ الاسرار، ص۲۳۲ماخوذا۔

                  [2]  عیون الحکایات،الحکایۃ الثالثۃ العشرۃ بعد المأتین،ص۲۱۰ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن