30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زوجہ سے صحبت کرنا بھی ثواب ہے۔ ([1])
حدیثِ مذکور میں تسبیح اور دیگراذکا راوراَمْرٌبِالْمَعْرُوف وَنَھْیٌ عَنْ المُنْکَرکی فضیلت اور مُباحات میں اچھی نیت پر ثواب کا بیان ہے ۔عالِم یا مفتی کو چاہیے کہ حسبِ موقع بعض پیچیدہ مسائل کے دلائل بیان کر دے۔ سائل پر جس مسئلے کی دلیل مَخْفِی ہواورمعلوم ہو کہ دلیل پوچھنا عالِم کو نا گوار نہ ہوگاتو دلیل پوچھنے میں کوئی حرج و بے ادبی نہیں ۔ ([2])
فی نفسہ قضائے شہوت پر اَجر نہیں :
مرقاۃ المفاتیح میں ہے: ’’ (حلال جگہ اپنی خواہش پوری کرنے پراجر ملتا ہے) فی نفسہ قضائے شہوت پر اَجر نہیں بلکہ اجر اسی وقت ہے جب جائز طریقے سےہو ۔جیساکہ عید کے دن جلدی کھانا اورسحری کا کھانا۔ اسی طرح دیگرخواہشات جو اُمورِشرعیَّہ کے موافق ہوں ۔اسی لیے کہا گیا کہ جب خواہش ہدایت کے موافق ہو جائے تو اس طرح ہے جیسے مکھن شہد کے ساتھ مل جائے اور اس کی طرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس فرمان عالی سے بھی اشارہ ملتا ہے: ( وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰىهُ بِغَیْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِؕ-) (پ۲۰، القصص:۵۰) ترجمہ ٔ کنزالایمان: ’’ اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اپنی خواہش کی پیروی کرے اللہ کی ہدایت سےجدا۔‘‘([3])
تبلیغِ دین ذِکر و اَذکار سے اَفضل ہے:
(ہرتسبیح وتحمید وتکبیر وتہلیل صدقہ ہے) ”مرآۃ المناجیح“میں ہے: ’’ اس فرمانِ عالی شان سے معلوم ہوا کہ جو کوئی سُبْحَانَ اللہ یا اَللہُ اَکْبَر یا اَلْحَمْدُلِلّٰہِ یا لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کسی طرح بھی کہے صدقہ نفلی کاثواب پائے گا۔خواہ ذِکرُاللہ کی نیت سے کہے یاکسی حاجت کے لیے بطورِ وظیفہ یہ الفاظ پڑھے یا عجیب بات سن کر سُبْحانَ ﷲ وغیرہ کہےیاخوشخبری پا کر اَلْحَمْدُلِلّٰہِ پڑھے، بہرحال ثواب ملے گا۔ کیونکہ اللہ (عَزَّ وَجَلَّ ) کا نام لینا بہرحال عبادت ہے۔ اگر کوئی شخص ٹھنڈک کے لیے اَعضائے وضو دھوئے تب بھی وضو ہوجائے گا کہ اس سے نمازجائز ہوگی۔اللہ (عَزَّ وَجَلَّ) کانام زبان کاوضو ہے۔ (نیکی کا حکم کرنا صدقہ ہے اور برائی سے منع کرنا صدقہ ہے) یعنی ہر تبلیغ میں خیرات کا ثواب ہے۔ بلکہ اس کا ثواب پہلے ثوابوں سے زیادہ کہ اس میں ذِکرُ ﷲبھی ہے اور لوگوں کو فیض پہنچنا بھی۔قلمی تبلیغ صدقۂ جاریہ ہے کہ جب تک لوگ اس کی کتاب سے دینی فائدہ اٹھائیں گے، تب تک اسے ثواب ملتا رہے گا۔ یہ ایک کلمہ بہت جامع ہے۔ ‘‘ ([4])
سنتیں عام کریں ، دین کا ہم کام کریں :
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک”دعوتِ اسلامی“کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں بکثرت سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں ، دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد یہ ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ“اپنی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے۔ نیز اسی مُقَدَّس جذبے کے تحت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب”دعوتِ اسلامی“کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ۔ سنتوں کی تبلیغ کے لیے عاشقانِ رسول راہِ خدامیں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔ ’’ دعوتِ اسلامی“کے مدنی ماحول میں رہ کر اَمْرٌ بَالْمَعْرُوْف وَ نَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کا خوب موقع ملتا ہے۔ آپ بھی”دعوتِ اسلامی“ کے مدنی ماحول سے وابستہ جائیے، خود بھی نیک بنیے اور دوسروں کو بھی نیک بنانے کی اس مدنی مہم میں شریک ہوجائیے، خوب خوب سنتیں پھیلا کر دینِ اسلام کی خدمت کیجئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع