دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

راستے میں کانٹے ، بارودبچھانا،  اِن کے پل توڑنا،  ڈائنامیٹ لگا کر راستے اُڑا دینا سب کچھ عبادت ہے کیونکہ جہاد میں یہ سب کچھ ہوتاہے۔ ‘‘  ([1])

شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں :  ’’ ہر وہ تکلیف دہ چیز مثلاً کانٹا،  شیشہ،  ٹھوکر کی چیزیں جس سے چلنے والوں کوایذا پہنچنے کا اندیشہ ہو اس کو راستوں سے ہٹا دینا بہت معمولی کام ہے لیکن یہ عمل اللہ تعالٰی کو اِس قدر پسند ہے کہ وہ اس کی جزا میں اپنے فضل و کرم سے جنت عطا فرما دیتا ہے۔آج کل کے مسلمان اس عملِ صالح کی عظمت اوراِس کے اجروثواب سے بالکل ہی غافل ہیں ۔بلکہ اُلٹے راستوں میں تکلیف کی چیزیں ڈال دیاکرتے ہیں ۔ مثلاًعام طورپرلوگ کیلاکھاکراُس کاچھلکاریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرپھینک دیا کرتے ہیں ۔گاڑی آنے پرمسافربدحواس ہوکرٹرین میں چڑھنے کے ‏لیے دوڑتے او ر کیلے کے چھلکوں پرپاؤں پڑجانے سے پھسل کرگرجاتے ہیں اوربعض شدیدزخمی ہوجاتے ہیں ،  اسی طرح ہڈیاں اورشیشے کے ٹکڑے عام طورپرلوگ راستوں میں ڈال دیاکرتے ہیں ۔اِن حرکتوں سے مسلمان کو بچنا چاہیے بلکہ راستوں میں کوئی تکلیف دہ چیزپر اگر نظر پڑجائے تو اس کو راستوں سے ہٹا دینا چاہیے۔اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰیاگر یہ عمل مقبول ہوگیا تو جنت ملے گی۔ واللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ ([2])

تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:

راستے سے  تکلیف دہ  چیز  ہٹانے سے متعلق3 فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپیش خدمت ہیں : (1)  ’’ جس نے مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ  چیز ہٹادی اس کے ‏لیے ایک نیکی لکھی جائے گی اور جس کے ‏لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے پاس ایک نیکی لکھی جائے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس نیکی کے سبب اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ ‘‘  ([3])   (2) حضرتِ سَیِّدُنا ابوبرزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:  ’’ یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیجیے جو میرے ‏لیے فائدہ مند ہو۔ ‘‘ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: ’’ مسلمانوں کے راستے سے  تکلیف دہ  چیز  دور کر دو۔ ‘‘   ([4])   (3) حضرتِ سَیِّدُنا اَنَسْ بن مَالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :  ’’ راستے میں پڑاہواایک درخت لوگوں کوتکلیف دیتا تھا۔ ایک شخص نے  اسے  ہٹادیا تو مکی مدنی سلطان ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:  ’’ میں نے اُسے جَنّت میں اُس دَرَخْتْ کے سائے میں لیٹے ہوئے دیکھا ہے ۔ ‘‘  ([5])  

مدنی گلدستہ

 ’’ احمد ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)  حضورنبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ہمارے  اچھے بُرے اَعمال پیش کیے جاتے ہیں ،  اس ‏لیے ہمیں اَعمال صالحہ کی کثرت   اور  بر ائیوں  سے دُور رہنا چاہیے تاکہ   بروزِ قیامت شرمندگی  کا سامنا  نہ  کرنا پڑے۔

(2)  ہروہ کام باعث ِفضیلت ہے جومسلمانوں کے ‏لیے فائدہ مند اوران سے تکلیف دور  کرنے والا  ہواور اسے کرنا شرعا ًبھی جائز ہو ۔

(3)  مسجد میں تھوکنا،  ناک صاف کرنا  یا کسی بھی طریقے سے گندگی پھیلانا ناجائز وگناہ ہے۔ بلکہ جو مسجد میں ایسی گندگی دیکھے اور باوجود قدرت اسے دُور نہ کرے وہ بھی قابلِ مذمت ہے۔

(4)   جہاں  موقع ملے نیکیوں کی کثرت کرنی چاہیے  کہ نیکیاں جتنی زیادہ ہوں گی آخرت کے حساب وکتاب اور اس کی مختلف منزلوں میں اتنی ہی آسانی ہوگی۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی ،  نیکیوں کی کثرت اور تمام برائیوں سے دُور رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔                                                                                  

 



[1]   مرآۃالمناجیح،۱‏ / ۴۳۹ ملتقطا۔

[2]   بہشت کی کنجیاں ،ص۲۰۹۔

[3]   المجعم الاوسط، باب الالف من اسمہ احمد ،۱‏ / ۱۹،حدیث:  ۳۲ ۔

[4]   مشکوۃالمصابیح، کتاب الزکوۃ، باب فضل الصدقۃ،۱‏ / ۳۶۲، حدیث: ۱۹۰۶۔

[5]   مسند امام احمد،مسند انس بن مالک ، ۴‏ / ۳۰۹،حدیث: ۱۲۵۷۲ؕ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن