دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ-عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰىۙ-وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِۙ-وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ﳲ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُۙ-وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًاؕ-وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًاؕ-وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ (۲۰)   (پ۲۹،  المزمل: ۲۰)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:بے شک تمہارا ربّ جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب کبھی آدھی رات کبھی تہائی اور ایک جماعت تمہارے ساتھ والی اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے  اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا تو اس نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو اسے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ تم میں بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے  اللہ کا فضل تلاش کرنے اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دو اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:   117                                                                                                   

کون ساعمل افضل  ؟

عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ جُنْدُبِ بْنِ جُنَادَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!اَیُّ الاَعْمَالِ اَفْضَلُ؟  قَالَ: اَلاِْیْمَانُ بِاللّٰہِ وَالْجِہَادُ  فِیْ سَبِیْلِہِ.قَالَ: قُلْتُ: اَیُّ الرِّقَابِ اَفْضَلُ؟  قَالَ: اَنْفَسُہَا عِنْدَ اَہْلِہَا وَاَکْثَرُہَا ثَمَنًا. قَالَ: قُلْتُ: فَاِنْ لَمْ اَفْعَلْ؟  قَالَ:تُعِیْنُ صَانِعًا اَوْتَصْنَعُ  لِاَخْرَقَ. قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَاَ یْتَ اِنْ ضَعُفْتُ عَنْ بَعْضِ الْعَمَلِ؟  قَالَ: تَکُفُّ شَرَّکَ عَنِ النَّاسِ فَاِنَّہَا صَدَقَۃٌ مِنْکَ عَلَی نَفْسِکَ. ([1])

ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذرجُندب بن جُناد ہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،  فرماتے ہیں ، میں نے عرض کیا:  ’’ یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم!اَعما ل میں سے کو نسا عمل افضل ہے؟  ‘‘ فرمایا: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّپر ایمان لانا اور اس کی  راہ  میں جہاد کرنا۔ ‘‘   میں نے عرض کی:  ’’ کونسا غلام  (آزاد کرنا ) بہتر ہے ؟  ‘‘  فرمایا:

  ’’ جو اپنے  مالک  کے نزدیک سب سےعُمدہ اور  سب سے زیادہ قیمتی ہو۔  ‘‘ میں نے عرض کی: ’’  اگر میں اس طرح نہ کر سکوں تو؟  ‘‘  فرمایا:  ’’ کسی شخص کے کام میں اس کی مددکرویا کسی بے ہنر وصحیح طرح کام نہ کر سکنے والے شخص کے لیے کام کرو ۔ ‘‘  میں نے عرض کی: ’’ یَا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کا کیاخیال ہے اگر میں اُن میں سے بعض کام نہ کرسکوں تو؟   ‘‘ فرمایا:  ’’ لوگوں کواپنے شر سے محفوظ رکھویہ بھی تمہاری طرف سے  تمہاری اپنی ذات پرصد قہ ہے۔ ‘‘

دو2 اَفضل ترین اَعمال:

دلیل الفالحین میں ہے :جب حضرت  سَیِّدُنَاابوذَررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے  بارگاہِ رسالت میں عرض کی کہ سب  سے  افضل عمل کونساہے؟ یعنیاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک کس عمل کاسب سےزیادہ ثواب  ہے؟  توارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّپرایمان لانااور اس کی راہ میں جہاد کرنا ۔ ‘‘  کیونکہایمان بِاللّٰہکی جزاءجنت میں داخلہ اور رضائےالٰہی کاحصول ہےاوراس سے بڑھ کر کوئی شے نہیں ۔اورراہِ خدامیں جہادکامقصداللہ   عَزَّوَجَلََّ کے دین کی سربلندی ہے۔ارشادِباری تعالٰی ہے:

اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ-  (پ۱۱،  التوبۃ:۱۱۱)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خریدلیے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لیے جنت ہے۔ ([2])

شیخ عبدالحق مُحَدِّ ث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ یعنی اعمال میں سے افضل ترین دو چیزیں ہیں : (1)  اِیمان جو تمام اَعمال کی جڑ ہے اور اُس کے بغیر کوئی عمل مقبول نہیں ہے، یہ دل کا عمل ہے اور دل انسان کے وجود کا خلاصہ ہے،  اگر کامل ایمان مراد ہو تو وہ خود تمام اَعمال کو شامل ہے اور سب سے بڑا کمال ہے۔ (2)  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں دشمنانِ دین سے جنگ کرنا۔ کیونکہ یہ  دینِ اسلام کی قوت اور مسلمانوں کے غلبے کا سبب ہے ، اس



[1]    مسلم، کتاب الایمان، باب بیان کون الایمان باللہ تعالی افضل الاعمال ، ص۵۷، حدیث: ۸۴ بتغیر قلیل۔

[2]   دلیل الفالحین، باب فی بیان کثرۃ طرق الخیر،۱ /  ۳۴۷، تحت الحدیث: ۱۱۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن