دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

تفسیر روحُ البیان میں ہے : ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّبندے کے ہر  کام کوجانتا ہےاوریہ بندے کابھلائیوں پر ثابت قدمی سے  کِنایہ ہےاور اس بات کی ترغیب ہے کہ برائی کا بدلہ  بھلائی سے  دیا جائے۔ قبیح  بات کے جواب میں اچھی بات، فِسْق وفُجُور کے بدلےتقویٰ وپرہیزگاری اور لڑائی جھگڑے کے  وقت صلح جوئی وحُسن اَخلاق سے کام لیاجائے۔ ‘‘  ([1])

باب سے متعلقہ مزید آیات مبارکہ:

اس باب میں علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے یہی مذکورہ بالا چار 4 آیات مبارکہ  بیان فرمائی ہیں ،  نیز اِن آیات کو بیان   کرنے   کے بعد فرماتے ہیں :  ’’  اس باب  سے متعلق اور بھی بہت ساری  آیات ہیں ۔ ‘‘  چنانچہ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی بیان کردہ چار4آیات کی نسبت سے مزید چار4آیات پیش خدمت ہیں :

 (5) نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ-وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ (۱۱۰)   

(پ۱،  البقرۃ: ۱۱۰)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور اپنی جانوں کے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے،  بے شک اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔

 (6) اچھی چیز دینے میں تمہارا ہی بھلا ہے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

لَیْسَ عَلَیْكَ هُدٰىهُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ (۲۷۲)   (پ۳،  البقرۃ: ۲۷۲)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:انہیں راہ دینا تمہارے ذمہ لازم نہیں ہاں اللہ راہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو اچھی چیز دو تو تمہارا ہی بھلا ہے اور تمہیں خرچ کرنا مناسب نہیں مگر اللہ کی مرضی چاہنے کے لیے اور جو مال دو تمہیں پورا ملے گا اور نقصان نہ دیے جاؤ گے۔

 (7) تم جو بھلائی کرو اللہ کو اس کی خبر ہے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

وَ یَسْتَفْتُوْنَكَ فِی النِّسَآءِؕ-قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْكُمْ فِیْهِنَّۙ-وَ مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ فِی الْكِتٰبِ فِیْ یَتٰمَى النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا تُؤْتُوْنَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَ تَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الْوِلْدَانِۙ-وَ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلْیَتٰمٰى بِالْقِسْطِؕ-وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِهٖ عَلِیْمًا (۱۲۷)   (پ۵، النساء: ۱۲۷)

 ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور تم سے عورتوں کے بارے میں فتوی پوچھتے ہیں تم فرمادو کہ اللہ تمہیں ان کا فتوی دیتا ہے اور وہ جو تم پر قرآن میں پڑھاجاتا ہے ان یتیم لڑکیوں کے بارے میں کہ تم انہیں نہیں دیتے جو ان کا مقرر ہے اور انہیں نکاح میں بھی لانے سے منہ پھیرتے ہو اور کمزور بچوں کے بارے میں اور یہ کہ یتیموں کے حق میں انصاف پر قائم رہو اور تم جو بھلائی کرو تو اللہ کو اس کی خبر ہے۔

 (8) بھلائی کے مختلف کاموں کی ترغیب

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآىٕفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَؕ-وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَؕ-عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ



[1]   تفسیرروح البیان،پ۲، البقرۃ ، تحت الایۃ: ۱۹۷ ،۱‏ / ۳۱۴ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن