30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوشش کرو تمہارے کسی کام سے ربّ غافل نہیں ، وہ تمہیں ضرور جزادےگا۔ ‘‘ ([1])
(2) ذرّہ بھر نیکی کی قدر و منزلت
ارشادِباری تعالٰی ہے:
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ (۷) ( پ۳۰، الزلزال :۷)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا۔
تفسیر دُرِّ منثور میں ہے:اس آیت مبارکہ کے نزول کے وقت امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بارگاہ ِ رسالت میں حاضر تھے اور کھانا تناول فرمارہے تھے۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں کھانے سےروکااورفرمایا: ’’ تم میں سے جس نے دنیا میں نیک عمل کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے آخرت میں جزا عطافرمائے گا۔اور جس نے دنیا میں کوئی برا کام کیا وہ اس کا صلہ دنیا ہی میں مرض و مصیبت کی صورت میں پائے گااور جس کے پاس ذرہ برابر بھی نیکی ہوگی وہ جنت میں داخل ہوگا۔ ‘‘ ([2])
تفسیرِ روحُ البیان میں ہے:حضرت سَیِّدُنَا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ ’’ مؤمن اور کافر کواُن کی ہربھلائی اور بُرائی دکھائی جائے گی، پھر مؤمن کی خطائیں معاف کردی جائیں گی اور نیکیوں پر اسے اَجر دیا جائے گا۔ جبکہ کافر پراس کی بھلائیاں رَد کردی جائیں گی اور وہ حسرت میں مبتلا ہو گا ۔ کافر دنیا میں جو بھی اچھا کام کرتا ہے، چاہے وہ ذرہ برابر ہی کیوں نہ ہو، اسے اس کی جز ا دنیا ہی میں دے دی جاتی ہے۔ ‘‘ ([3])
ارشادِ باری تعالٰی ہے:
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖۚ- ( پ۲۵، الجاثیۃ :۱۵)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: جو بھلائی کا کام کرے تو اپنے لیے۔
تفسیرِ طبری میں ہے : ’’ جو بندۂ خدااحکام ِالٰہی کی پیروی کرے اوراس کےمنع کردہ اُمور سے بچےتو اِس میں اُس کااپنا فائدہ ہے۔ کیونکہ وہ نیک عمل کے ذریعےعذابِ الٰہی سے خلاصی چاہتا ہے۔ نیک عمل کر کے اس نے اپنے ربّ کی اطاعت کی کسی غیر کی نہیں کی اوراس عمل سے اسے ہی فائدہ پہنچے گا کسی اور کو نہیں ۔ کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہرعامل کے عمل سے بے نیاز ہے۔ ‘‘ ([4])
تفسیر ِروح البیان میں ہے: ’’ عَمِلَ صَالِحًاسے مرادوہ اعمال ہیں جن کے ذریعے رِضائے الٰہی طلب کی جائے۔اورفَلِنَفْسِہٖسےمرادیہ ہے کہ اس نیک عمل کافائدہ اورثواب، عمل کرنے والے کی اپنی ذات ہی کے لیے ہے۔ ‘‘ ([5])
اِرشادِخداوندی ہے:
وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ ﳳ- ( پ۲، البقرۃ :۱۹۷)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: تم جو بھلائی کرو اللہ اسے جانتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع