30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تابوت وہاں رکھ دینا اور وہ تابوت گرجے میں لے جا نا۔ اور اس میں موجود لاش کو عیسائیوں کے طریقے پر دفن کردینا۔ ‘‘ جب تین دن گزر گئے تو عیسائی پادری کا چہرہ خوشی سے کھِل اُٹھا، اس نے کلمہ شہا دت پڑھا اور مسلمان ہو کرانتقال کر گیا۔ پھر میں نے ان کے حکم کے مطابق عمل کیا اور اُن کا تابوت یہا ں لے آیا۔ یہ سارا واقعہ ہے ۔ ‘‘ یہ کہہ کر وہ لوگ شیخ کا تابوت لے کر چلے گئے اور میں اس خوش نصیب کا تابوت لے کر گھر آگیا جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے موت سے پہلے ایمان کی دولت سے نواز دیا تھا۔ جب میں نے تابوت کھولا تو اس میں ایک ایسے بزرگ تھے، جن پرانوار کی برسات ہو رہی تھی ۔ ان کے سارے بال سفید نورانی تھے ۔ میں نے کچھ نیک بندوں کے ساتھ مل کر تجہیز وتکفین کا انتظام کیا اور نمازِ جنا زہ پڑھ کرانہیں دفن کر دیا ۔ وہ دن گواہ ہے کہ میں جب بھی باہر نکلتا ہوں تو میرے چہرے پربُرے خاتمے کے خوف سے غم کے بادل چھا جاتے ہیں ۔ اس لیے میں لوگوں سے دُور اور غمگین رہتا ہوں ۔ ([1]) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ آمین
مرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو………کر اخلاص ایسا عطا یاالٰہی
ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ………میں تھر تھر رہوں کانپتا یاالٰہی
مسلماں ہے عَطاَّر تیری عطا سے………ہو ایمان پر خاتمہ یاالٰہی
مدنی گلدستہ
’’ خاتمہ بالخیر ‘‘ کے11حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے11مدنی پھول
(1) جو جس حالت میں مرے گا اسے اسی حالت میں اٹھایا جائے گا ۔
(2) بندے کو اعمال صالحہ پر استقامت اختیار کرنی چاہیے تاکہ اچھی حالت میں دنیاسے جائے ۔
(3) اگرساری زندگی نیکیوں میں گزرے اورمعاذَاللہ خاتمہ کفرکی حالت میں ہو تو یہ سراسر خسارہ ہی خسارہ ہے، لہذا ایمان پر خاتمے کی دعا ضرور مانگنی چاہیے۔
(4) ویسے تو عمر کے تمام حصوں میں نیکیاں ضروری ہیں لیکن آخری عمر میں بالخصوص بڑھاپے میں تو بہت زیادہ توبہ واستغفار اور نیکیاں کرنی چاہیے کیونکہ اب اس کے بعد تو موت ہی ہے ۔
(5) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بے نیازی سے ڈرتے رہنا چاہیے اور خاتمہ بالخیر کی دعا ضرور کرنی چاہیے۔
(6) بعض اوقات گناہوں کی نحوست ایمان کی بربادی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ لہٰذا ایمان کی حفاظت کے لیے گناہوں سے ہر دم بچنا چاہیے۔
(7) بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن جب کسی کو کفر پر مرتا دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی فکر لگ جاتی ہے ، خوف خدا مزیدبڑھ جاتا ہے، گریہ وزاری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
(8) اللہ عَزَّ وَجَلَّ جس کا ایمان سلامت رکھے اسے ایمان والی موت نصیب ہوتی ہے ۔
(9) بعض اوقات لوگوں کا برا خاتمہ ظاہر کر دیا جاتا ہے تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں اور اپنے ایمان کی فکر کریں ۔
(10) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بعض نیک بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں دنیا میں ہی ان کی ایمان افروز موت سے آگاہ کردیا جاتا ہے۔
(11) جو ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھتا رہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعا کرتا رہے، نیک لوگوں کی صحبت سے فیضیاب ہوتا رہے تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات سے امید ہے کہ اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صدقے ہمارا خاتمہ بالخیر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع