دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

جس حالت پر موت،  اُسی پر اُٹھایا جانا:

علاّمہ عبد الرؤف مَناوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ ہر شخص  اسی حالت پر اُٹھا یا جائے گا جس  پر وہ  مرا۔یعنی اچھی یا  بری جس حالت پر آدمی مرے گا اسی حالت میں اُٹھایا جائے گا ۔ باگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: ’’ یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم! مجھے جہاداور غزوہ کے بارے میں بتائیے؟  ‘‘  ارشاد فرمایا:  ’’ اگر تم اس حال میں قتل کیے جاؤکہ تم  صبر کرنے والےاور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ کرنے والے ہو تو تمہیں صابر ومُتَوَکِّل اٹھا یا جائے گا۔اوراگر اس حال میں قتل کیے جاؤ کہ تم ریا کارومتکبر ہوتو تمہیں ریا کارومتکبر اٹھا یا جائے گا ، الغرض جس حالت پر  مروگے اسی حالت میں اٹھائے جاؤ گے۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا انَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ   ’’ جو نشے کی حالت میں مرے گا تو حضر ت  سَیِّدُنَا مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کی تشریف آوری کے وقت  اس پر نشے کی کیفیت طاری ہو گی۔ جب منکر نکیر آئیں گے  تب بھی نشے میں ہوگا اور بروزِ قیامت نشے کی حالت میں ہی اٹھایا جائے گا۔پھر اسی حالت میں   جہنم کے درمیان ’’ سُکران ‘‘  نامی  ایک خندق میں  پھینک دیا جائے گا۔ ‘‘  ([1])

آخری حالت کا اعتبار ہے:

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  ’’ اعتبار خاتمےکا ہے ۔اگر کوئی کفر پر مرے تو کفر پر ہی اٹھے گا اگرچہ زندگی میں مؤمن رہا ہو اوراگر ایمان پر مرے تو ایمان پر اٹھے گا اگرچہ زندگی میں کافر رہا ہو۔ صوفیاء فرماتے ہیں کہ انسان جو مشغلہ زندگی میں کرے گا اسی پر  اِنْ شَآءَ اللہ مرے گااور جس پر مرے گا اُسی پر اٹھے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ ذاکرین ذکر الٰہی کرتے ہوئے اٹھیں گے،  شاغلین یار کے شغل میں ،  واصلین وصال میں ،  کاملین کمال میں حتی کہ بلال اذان دیتے ہوئے اٹھیں گے۔ اللہ  تعالٰی زندگی میں اچھا شغل عطا کرے اسی پر موت دے۔ ‘‘  ([2]) آمین

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّجس  سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے  اسے موت سے پہلے نیک اعمال کی توفیق   دے کر ان پراستقامت عطا فرما دیتا ہے۔پھراسی حالت میں ا سے موت آجاتی ہے اورجس سے بُرائی کا ارادہ فرماتا ہے  تو وہ مرنے سے پہلے راہ راست سے ہٹ جاتا ہے اور پھر اسی حالت میں مر جاتا ہے۔چنانچہ اس ضمن میں ایک حدیثِ مبارکہ اور دو عبرتناک واقعات ملاحظہ فرمائیے:

موت سے ایک سال   پہلے:

اُمُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی  ہے کہ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی  کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے مرنے سے ایک سال پہلے ایک فِرِشتہ مقرَّر فرما دیتا ہے جو اُسے راہِ راست پر لگاتا رہتا ہے۔پھر جب  اس خوش نصیب  کی موت  قریب آجاتی ہے تو جان نکلنے میں جلدی کرتی ہے۔ اُس وقت وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ملاقات کوپسند کرتا ہے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی ملاقات کو  پسند  کرتا ہے ۔اور  جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی کے ساتھ بُرائی کا ارادہ کرتا ہے تو مرنے سے ایک سال قبل ایک شیطان اُس پر مُسلَّط کر دیتا ہے جو اُسے بہکا تا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ  بدترین حالت میں مرتا ہے ۔پھرجب موت آتی ہے تو اُس کی جان اٹکنے لگتی ہے۔اس وقت یہ شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ملنے کو پسند نہیں کرتا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے ملنے کو پسند نہیں فرماتا  ۔ ‘‘  ([3])  

شیطان کا خطرناک جال:

             حضرتِ سَیِّدُنَااما م ابومحمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ تین زاہد حج کےاِرادے سےبیتُ اللہ شریف کی  جانب روانہ ہوئے۔ راستے  میں عیسائیوں کی ایک بستی کے قریب قیام ہو ا۔   وہاں ایک  زاہد  کی نظر  ایک عیسائی  عورت پر پڑی تو دل اس طرف مائل ہوگیا۔ جب سفرکا وقت  آیا تو اس نے حیلے بہانے سے اپنے دونوں ساتھیوں کوٹا ل دیااور خود وہیں رک گیا۔ پھر عیسائی عورت کے والد کے پاس گیا اور اس  سے شادی کی بات کی۔اس نے کہا:  ’’ اس کا مہر تجھ پر بہت



[1]   فیض القدیر،حرف الیاء،۶‏ /  ۵۹۱،۵۹۲ ،حدیث: ۹۹۹۴۔

[2]   مرآۃالمناجیح،۷‏ / ۱۵۳۔

[3]   مصنف عبد الرزاق، کتاب الجنائز، باب فتنۃ القبر، ۳‏ / ۳۹۳، حدیث:  ۶۷۷۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن