دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کثرت سے استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔              آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:115                      

آخری عُمر میں وحی کی کثرت

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ تَابَعَ الْوَحْیَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَبْلَ وَفَاتِہِ حَتّٰی  تُوُفِّیَ وَاَکْثَرُ مَا کَانَ الْوَحْیُ.  ([1])  (یَوْمَ تُوُفیِّ َرَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ)

ترجمہ :حضرت سَیِّدُنَا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےرسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےوصال سے پہلے آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم پرلگاتار وحی نازل فرمائی یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا  وصال  ہوگیا اور جس دن آپ کا وصال ہوا اس دن بہت مرتبہ وحی نازل ہوئی تھی۔ ‘‘

کثرت سے وحی نازل ہونے کی وجہ:

علامہ ابن حجر عسقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے آپ کے وصال کے  زمانے  میں نزولِ وحی کا سلسلہ بڑھادیا۔اس میں جو راز پوشیدہ ہے وہ یہ ہے کہ فتح مکہ کے بعد کثرت سے مختلف قبیلوں سے وفود آنا شروع ہوگئے تھے اور وہ لوگ اَحکامِ شریعت کے بارے میں بہت سےسوالات کرتے تھے اس لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے کثرت سے وحی نازل فرمائی۔ ‘‘  ([2])

دلیل الفالحین میں ہے: ’’ تمام  عالَم کے دُنیوی اور اُخروی   نظام سے متعلق  جواَحکام  نازل  ہونے  تھے جب  وہ  نازل ہو گئے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے  یہ آیت مبارَکہ نازل فرمائی: (اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ )   (پ۶،  المائدۃ: ۳)  (ترجمہ ٔ کنزالایمان: آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کردیا۔ ) اس کے چند ماہ بعد ہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدنیا سے ظاہری پردہ فرماگئے۔ ‘‘  ([3])

   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حدیث مذکور  میں  بیان  کیا گیا کہ  سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر آخری   عمر میں بکثرت وحی نازل ہوئی اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآخری عمر میں  بکثرت دین کے احکام لوگوں تک پہنچاتے رہےیہاں تک کہ آپ  نے دنیا سے پردہ فرما لیا ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ نیک کاموں میں صَرف کریں ۔  ہمیں اپنی موت کا علم نہیں  کیا  خبر  آج اور ابھی موت آجائے اور پھر نیکیاں کرنے کا موقع ہی  نہ ملے ۔اسی لیے جو وقت مل رہا ہے اسے غنیمت جانتے ہوئے  خوب خوب نیکیوں  کی کثرت کرنی چاہیے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اپنی حفظ وامان میں رکھے اور مرتے دم تک نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے،  ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔آمین

مٹادے ساری خطائیں مری مٹا یاربّ………بنا دے نیک بنا نیک دے بنا یاربّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

سَیِّدُنَا ’’ جبریل ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1)  حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آخری عمر میں  بہت زیادہ اَحکامِ شَرْعِیَّہ لوگوں کو سکھائے۔

 



[1]   مسلم ، کتاب التفسیر،ص۱۶۰۸،حدیث: ۳۰۱۶۔

[2]   فتح الباری، کتاب فضائل القران ، باب کیف نزول الوحی واول ما نزل ، ۱۰ / ۷، تحت الحدیث: ۴۹۸۲۔

[3]   دلیل الفالحین،باب فی الحث علی الازدیاد من  الخیر ، ۱ / ۳۴۶، تحت الحدیث: ۱۱۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن