دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ اوراَللہُ اَکْبَرُکہنا اُحُد پہاڑسے زیاد ہ عظمت والا ہے۔ ‘‘  ([1])  

روزانہ ایک ہزار1000 نیکیاں :

حضرتِ سَیِّدُنا مُصْعَب بن سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی کریم،  رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشادفرمایا:  ’’ کیا تم میں سے کوئی رو زانہ ایک ہزار نیکیا ں کرنے  سے عا جز ہے؟  ‘‘  ایک شخص نے عرض کی: ’’  کوئی ایک ہزار نیکیا ں کیسے کما سکتا ہے؟  ‘‘  فرمایا:  ’’ اگروہ سو مرتبہسُبْحَا نَ اللہِ کہے تو اس کے لیے ایک ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں یا ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جا تے ہیں ۔ ‘‘  ([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی تسبیح و تحمید کو اپنا معمول بنالیجئے، ایسا نہ ہو  اچانک موت  آجائے اور پھر  نیکیاں کرنے کی مہلت نہ ملے۔ ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  اپنی اُمَّت کو  موت  سے پہلے موت کی تیاری کا حکم دیا اور  اَعمالِ صالحہ کی ترغیب  دلائی   ۔چنانچہ،  

موت کی تیاری :

منقول ہے کہ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:  ’’ اے لوگو! یقیناً دنیا تمہارے لیے جائے عمل ہے تواپنے اعمال کوبخوبی پوراکرو۔اور تمہارا ایک انجام  (موت)  ہےتو اپنے انجام کی تیاری کرو۔مسلمان دو 2خوفوں کے درمیان رہتاہے: (۱) اُس مدت کاخوف جو گزر چکی، وہ نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس کے بارے کیافیصلہ فرمایاہے۔ (۲) اوراس مدت کاخوف جو ابھی باقی ہے ، وہ نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس  کے ساتھ کیامعاملہ فرما ئے گا۔ پس بندے کوچاہیے کہ اپنی دنیا سے آخرت کے لیے زادِ راہ اکٹھا کرلے۔ جوانی میں بڑھاپا آنے سے پہلے اور تندرستی میں بیماری سے پہلے۔کیونکہ تم آخرت کے لیے پیداکیے گئے ہواور دنیا تمہارے لیے بنائی گئی ہے۔قسم ہے اس ذات کی! جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! موت کے بعد (عبادت کے لیے) تھکنے کاکوئی موقع نہیں اوردنیا کے بعد جنت اوردوزخ کے علاوہ کوئی گھرنہیں ۔ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اپنے اورتمہارے لیے اِسْتِغْفَار کرتا ہوں ۔ ‘‘  ([3])

مدنی گلدستہ

 ’’ مدینہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1)  اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے اَحکامات کو سب سے بہتر انداز میں پورا کرنے والے  ہمارے  پیارے پیارے آقا  مدینے والے  مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہیں ۔

(2)  بڑھاپے میں مزید عمر کی امید نہیں ہوتی۔لہٰذااب  انسان کو  استغفار کی کثرت کرنی چاہیے کہ اب  موت بالکل قریب ہے۔  

(3)  نماز میں پڑھے جانے والے اَذکار  اُن اَذکار سے افضل ہیں جو  نماز  کے علاوہ ہوں ۔

(4)   حضور سید عالَم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے وصالِ ظاہری  سے پہلے  اِسلام  اکثر خطۂ عرب میں پہنچ چکا تھا ۔ لوگ دور دراز سے فوج در فوج آکر  دائرۂ اسلام میں داخل ہونے لگے تھے۔

(5)  اُمہات المؤمنین اور دیگر صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنحضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شب و روز کی عبادت  کوپیش نظر رکھتے۔ جب بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو کوئی  نیا عمل  کرتے ہوئے پاتے،   اس کےمتعلق ضرور پوچھتے اور پھر اس پر عمل پیرا ہونے  کی حتی الامکان  کوشش کرتے۔

 



[1]   معجم کبیر ، عبید بن مھران عن الحسن، ۱۸ /  ۱۷۴، حدیث:  ۳۹۸۔

[2]   مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء، باب فضل التھلیل والتسبیح، ص ۱۴۴۷، حدیث:  ۲۶۹۸۔

[3]   شعب الایمان،باب فی الزھدوقصرالامل، ۷ / ۳۶۰،  حدیث: ۱۰۵۸۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن