30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکاوصال مبارک مرادہے، جس کی اللہ عَزَّ وَجَلَّنےآپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کو خبر دیتے ہوئے فرمایا: : ( اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ (۱) ) جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی فتح ونصرت آجائے تو یہ آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکے وصال کی علامت ہے۔: ( فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُﳳ-اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ (۳) ) پ۳۰، النصر:۳) پس اپنے ربّ کی حمدبیان کرواوراس سے مغفرت چاہو، بے شک!وہ بہت توبہ قبول فرمانے والا ہے۔ ‘‘ سَیِّدُنَا فاروق اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا: ’’ میرے نزدیک بھی اس آیت کا یہی مطلب ہے جو تم نے بیان کیا ۔ ‘‘
مذکورہ حدیث پاک میں اس بات کا بیان ہے کہ جب امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنَا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو بدری صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ بٹھایا تو انہوں نے کہا کہ اِن کی مثل تو ہمارے بیٹے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ قول حقیقت کے اظہار کے لیے تھا کہ واقعی ہمارے بیٹے اُن کی عمر کے ہیں ، نہ کہ بطورِحسد تھا۔چنانچہ عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’ یہ بات کہنے والے حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تھے۔ انہوں نے یہ بات حسد وغیرہ کی وجہ سے نہ کی بلکہ اظہارِ حقیقت کے لیے کہا تھا کہ ان کی عمر کے برابر تو ہمارے بیٹے ہیں ۔ ‘‘ ([1])
سَیِّدُنَاعبد اللہ بن عباس کی فضیلت:
فتح الباری میں ہے: ’’ اس حدیث پاک سے حضرت سَیِّدُنَاابن عباسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی فضیلت اوراِس دعائے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ظہور ہوتا ہےکہ: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّابن عباس کو تاویل کا علم اور دین میں سمجھ بوجھ عطا فرمائے۔“یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنے اوپر نعمتِ الٰہی کےاِظہار اور ناواقف لوگوں کو بتانے اور دیگر نیک مقاصد کے لیےاپنی تعریف کرنا جائز ہے۔ ہاں !فخر کرنے کےلیے جائز نہیں ۔ ‘‘ ([2])
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہجرت سے تین سال پہلے پیدا ہوئے، حضور نبی اکرم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکے وصال مبارک کے وقت آپ کی عمر 13سال تھی۔آپ اِس اُمَّت کے بہت بڑے عالم ہیں ۔نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنےآپ کے لیے حکمت وفقہ کی دعا فرمائی تھی۔ آپ نے حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام کو دو2مرتبہ دیکھا ۔آخری عمر میں آپ نابینا ہوگئے۔ اِکہتر (71) سال عمر پائی اور۶۸ھ میں طائف میں وفات پائی ۔کثیر صحابہ وتابعین کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے آپ سے روایات لی ہیں ۔ ‘‘ ([3])
بعدانتقال ملنے والا انعام واکرام:
تفسیر روح البیان میں ہے: ’’ تابعی بزرگ حضرت سَیِّدُنَا سعید بن جبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’ حضرت سَیِّدُنَا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کاوصال طائف میں ہوا۔ مجھے بھی ان کے جنازے میں شرکت کی سعادت ملی۔ جنازے کے بعد ایک پرندہ آیا اوران کے کفن میں داخل ہواا ورواپس نہ آیا۔پھر
جب انہیں قبر میں اتارا گیاتو ہاتفِ غیبی سے یہ آواز آئی:
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ (۲۷) ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ (۲۸) فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ (۲۹) وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ (۳۰)
(پ ۳۰، الفجر:۲۷ تا ۳۰ )
ترجمہ ٔ کنزالایمان: اے اطمینان والی جان اپنے ربّ کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہواور میری جنت میں آ۔ ([4])
[1] عمدۃ القاری، کتاب المغازی ، باب، ۱۲ / ۲۷۶، تحت الحدیث: ۴۲۹۴۔
[2] فتح الباری، کتاب التفسیر، باب سورۃ النصر،۹ / ۶۳۸، تحت الحدیث: ۴۹۷۰۔
[3] مرقاۃ المفاتیح ، کتاب المناقب والفضائل، باب مناقب اھل بیت النبی۔۔۔الخ،۱۰ / ۵۲۶، تحت الحدیث: ۶۱۴۷ملخصا۔
[4] تفسیر روح البیان،پ۳۰ ،الفجر، تحت الآیۃ: ۲۷،۱۰ / ۴۳۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع