دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

’’ غوثِ پاک ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول

(1)   جس ربِّ کریم کی بے شمار عطاؤں اوراِحسانات  کی وجہ سے  اِنسان دنیا میں زندہ ہے اور طرح طرح کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے ، اُس کی نافرمانی  کرنا  بہت بڑی حماقت و محرومی ہے ۔

(2)   نافرمانی کرتے جس کی عمر ساٹھ60 سال تک پہنچ جائے، اُس کے پاس بارگاہِ الٰہی میں پیش کر نے کے لیے کوئی عذرنہیں بچتا۔

(3)   جوانی میں عبادت  وریاضت اختیار کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے ۔

(4)    جس کی   ساری  عمر نافرمانیوں میں گزری ہو اسے چاہیے کہ  زندگی کے بقیہ ایام  کو غنیمت جان کر خوب  توبہ  واستغفار کرے،   نیک اعمال کی طرف   متو جہ ہواور اب لمحہ بھر کے لیے بھی  اپنے  ربّ کریم کی نافرمانی نہ کرے ۔

(5)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے نیک بندوں کی زبان میں  ایسی تاثیر  دیتا ہے کہ ان کی باتیں سن کر بڑے بڑے گناہگاہ  بھی  تائب ہو جاتے ہیں ۔

(6)   جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی  کو توبہ کی توفیق دینا چاہتا ہےتو اس کے لیے  توبہ کے ذرائع بھی خود ہی مہیا فرمادیتا  ہے،  ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے تمام گناہوں سے توبہ کریں اور نیکیوں بھری زندگی گزاریں ۔

          اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی جوانی اور بڑھاپا دونوں میں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  ہمیں ایمان پر سلامتی اور ایمان پر ہی خاتمہ نصیب فرمائے۔         آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 حدیث نمبر:113                 

سَیِّدُنَا ابن عَبَّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  کا عِلْمِی مقام

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ:کَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یُدْخِلُنِیْ مَعَ اَشْیَاخِ بَدْرٍ، فَکَاَنَّ بَعْضَہُمْ وَجَدَ فِی ْ نَفْسِہٖ فَقَالَ لِمَ یَدْخُلُ ہَذَامَعَنَا وَلَنَا اَبْنَاء ٌمِثْلُہُ؟  فَقَالَ عُمَرُ : اِنَّہُ مِنْ حَیْثُ عَلِمْتُمْ. فَدَعَانِیْ  ذَاتَ یَوْمٍ فَاَدْخَلَنِیْ مَعَہُمْ،  فَمَارَاَ یْتُ اَنَّہُ دَعَانِیْ یَوْمَئِذٍ إِلَّا لِیُرِیَہُمْ قَالَ: مَا تَقُوْلُوْنَ فِیْ قَوْلِ اللّٰہِ تَعَالَی: ( اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ (۱) ) فَقَالَ بَعْضُہُمْ: اُمِرْنَا نَحْمَدُ اللّٰہَ وَنَسْتَغْفِرُہُ اِذَا نُصِرْنَا وَفُتِحَ عَلَیْنَا. وَسَکَتَ بَعْضُہُمْ فَلَمْ یَقُلْ شَیْئًا. فَقَالَ لِیْ: اَکَذَالِکَ تَقُوْلُ یَا اِبْنَ عَبَّاسٍ؟  فَقُلْتُ: لَا، قَالَ: فَمَا تَقُوْلُ؟  قُلْتُ:ہُوَ  اَجَلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَعْلَمَہُ لَہُ قَال: ( اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ (۱) ) وَذٰلِکَ عَلَامَۃُ اَجَلِکَ: ( فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُﳳ-اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ (۳) )  فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: مَا اَعْلَمُ مِنْہَا اِلَّا مَا تَقُوْلُ.  ([1])

ترجمہ :حضرت سَیِّدُنَا ابن عباسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنَا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمجھے اَصحابِ بدرکے ساتھ بٹھایا کرتے تھے۔ ان میں سے بعض بزرگوں کو یہ بات محسوس ہوئی تو انہوں نے کہا: ’’ یہ  ہمارے  ساتھ کیوں  شریک ہوتے ہیں ؟ اِن کی  عمر کے تو ہمارے بیٹے ہیں ۔

سَیِّدُنَا فاروق اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:  ’’ یہ اُس مرتبے  کی وجہ  سے ہے جوآپ لوگوں کو  معلوم ہے۔ ‘‘  پھر ایک دن آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے مجھے بلا کران  بزرگوں کے ساتھ بٹھا یا تو  مجھے یہی گمان ہوا کہ آپ  انہیں میرا علمی مقام دکھانا چاہتے ہیں ۔ پس  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے اس  فرمان: : ( اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ (۱) )   (پ۳۰،  النصر:۱) کے بارے میں آپ لوگ کیا  کہتے ہیں ؟  ‘‘ بعض نے کہا :  ’’ اس میں حکم دیا گیا کہ جب ہماری مددکی جائے اورفتح  نصیب  تو ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمد کریں اوراس سے مغفرت چاہیں ۔  ‘‘ کچھ حضرات خاموش رہے،  انہوں نے کچھ جواب نہ دیا ۔ پھرآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے مجھ سے فرمایا:  ’’ اے ابن عباس!کیا تم بھی یہی کہتے ہو؟  ‘‘  میں نے کہا:  ’’ نہیں ۔  ‘‘ فرما یا: ’’ تم کیا کہتے ہو؟  ‘‘ میں نے کہا: ’’ اس سے حضور نبی کر یم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ



[1]   بخاری، کتاب التفسیر، باب قولہ:  فسبح بحمد ربک۔۔۔ الخ ، ۳ / ۳۹۱،  حدیث: ۴۹۷۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن