دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

عمر کے چار حصے:

علامہ غلام رسول رضویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس حدیث  کے تحت فرماتے ہیں : ’’  اَطِبّاء کہتے ہیں عمر کے چار حصے ہیں : (۱) ایک حصہ سِن طُفُولِیّت ہے،  یہ تیس30 برس تک ہے۔ (۲) دوسراحصہ سِن شَباب ہے، یہ چالیس40برس تک ہے۔ (۳) تیسراحصہ سن کَہُولَت ہے،  یہ ساٹھ60برس تک ہے۔ (۴) چوتھا حصہ سن شَیْخوخت ہے،  یہ ساٹھ 60سال کے بعد ہے۔ اس میں انسان کی قوت  کمزور پڑ جاتی ہے۔جس میں نقص اور اِنحطاط ظاہر ہونے لگتا ہے۔ اور موت سر پر منڈلاتی پھرتی ہے۔یہ اللہ کی طرف رجوع کا وقت ہے اورجوانی میں رُجُوْعْ اِلَی اللہپیغمبری شیوہ ہے۔ ترمذی میں حضرت سَیِّدُنَاابوہريرہ  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) سےمرفوع روایت ہے کہ سید عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’ میری اُمَّت کی عمریں ساٹھ60 اور ستر 70سالوں کے درمیان ہیں ۔ بہت تھو ڑے لوگ اس سے اوپر عُمر پاتے  ہیں ۔ الحا صل انسان ساٹھ 60سال تک قوی رہتا ہے اس کے بعد نقص اورہَرَم  (بڑھاپا)  شروع ہو جاتا ہے۔اس عمرمیں اللہ تعالٰیاس کے تمام عذرناقابلِ قبو ل کر دیتا ہے کیونکہ سن بلو غ سے ساٹھ 60سال تک  کافی وقت ہے جس میں وہ سوچ بچار کرسکتا ہے۔ ‘‘  ([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہماری زندگی کی سانسیں باقی ہیں ،  اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرلیں ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بڑے بڑے گناہ گاروں کو معاف فرمادیتا ہے۔چنانچہ،

بوڑھے شرابی کی توبہ:

عراق کے مشہورمبلغ حضرت سیِّدُنامَنصوربن عَمار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارفرماتے ہیں کہ ایک رات میں نے خواب دیکھا کہ آسمان کادروازہ کھلااورایک نورانی فرشتے نے مجھ سےآ کر کہا : ’’  اے ابن عمار!خدائے جبَّار وقہَّار، دن رات کا خالق عَزَّ  وَجَلَّتمہیں سلام فرماتا ہے اور حکم  دیتا  ہے کہ کل  شراب خانے میں نصیحت بھرا بیان کرنا،  اس میں ہمارے بہت سے راز پوشیدہ ہیں اورہم تمہیں اپنی عجیب نشانیاں دکھائیں گے۔ ‘‘

میں گھبراکربیدارہوااوراسےاپناوہم سمجھ کر ”اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ“ پڑھااورسوچنے لگا کہ  آیاتِ قرآنیہ  اوراَحادیثِ مبارکہ نااہلوں کے سامنے شراب  خانے میں کیسے پڑھی جاسکتی ہیں ؟ چنانچہ میں نے وضو کیا اوردو رکعت نماز پڑھی اور سو گیا۔ وہی فرشتہ دوبارہ نظر آیا اور کہنے لگا :  ’’اے منصور! میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کے حکم سے آیا ہوں ۔اٹھو اور شراب خانے میں  وعظ ونصیحت کرو ،  تمہاری حفاظت ہمارے ذمۂ کرم پر ہے۔ ‘‘  میں گھبرا کر بیدار ہوا اور سوچنے لگا  کہ کسی کو منبر اٹھوانے کے لیے بلاتا ہوں ۔اتنے میں کسی نے دروازے پر دستک دی۔میں نے پوچھا:  ’’  کون؟ ‘‘  کہا: ’’ اے محترم!میں منبر اٹھانے کے لیے حاضر ہوا ہوں  بتائیے  آپ  کا منبر شراب خانے کے درمیان  میں رکھواؤں یا مٹکوں کے درمیان؟   ‘‘ میں نے پوچھا :  ’’ تجھ پر یہ راز کیسے  ظاہرہوا؟  ‘‘  کہا: ’’ اُسی نے ظاہر کیا ہےجو کسی شئے کو ”کُنْ“  (یعنی ہوجا)  فرماتا ہےتو وہ ہوجاتی ہے۔ جوفرشتہ آج رات آپ کے پاس آیاتھا ، وہی  میرے پاس بھی آیا اور مجھے حکم دیاکہ میں آپ کے لیے شراب خانے میں منبر بچھا دوں ۔ ‘‘  میں نے کہا: ’’ اگر معاملہ ایسا ہی ہے جیسے تم کہہ رہے ہو تو وہی کرو جس کاتمہیں حکم دیا گیا ہے۔  ‘‘ پھرجب صبح خوب روشن ہو گئی۔تومیں نے دیکھا کہ تمام شرابی حلقہ بنائے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔ میں منبر پربیٹھ گیا کچھ دیر کے لیے سر جھکايا پھر یوں بیان شروع کیا:

 ’’ سب خوبیاں اس ذات کے لیے ہیں جس نے اپنے محبوب بندوں کے دلوں کواپنے قرب کی لذت عطا فرمائی اور انہیں اپنے مے خانۂ وصال میں داخل کیا اور اپنی شرابِِ طہور سے سیراب کر کے اپنے غیر سے بے خبر کر دیا۔ اور محب اپنے محبوب کے علاوہ کسی شے میں مشغول نہیں ہوتا۔ جب ربِّ جلیلعَزَّ  وَجَلَّ نے ان پر تجلِّی فرمائی تو جمالِ قدرت کے مشاہدے کے وقت اُن کے ہوش اڑ گئے۔ اے خواہشات کی شراب میں بدمست ہونے والو! تم محبتِ الٰہی کے مے خانے میں داخل ہوجاؤاورشراب کے مٹکوں کے بجائے قُرب کے گھڑوں کا مشاہدہ کرو ،  بخشنے والے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں صاحب ِوقارمَردوں کو دیکھوکہ ان پر خوشی و مسرت کے جام گردش کر رہے ہیں ،  خالص شراب ِطہورکے پیالوں نے ان کو دنیا کی شراب سے بے پرواہ کر دیا ہے، ان کے پیالے اُن کی خوشی و مسرت،  ان کی شراب ذِکْرِ الٰہی ، ان کی خوشبو اُن کا قرآن ،  ان کی شمع ان کی سماعت اور ان کے نغمے توبہ و اِسْتِغْفَارہیں ۔ جب رات تاریک ہوتی



[1]   تفہیم البخاری،۹ / ۷۰۳.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن