دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

تَعَالٰی۔ ‘‘  ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

”گیارھویں “کي نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے11مدنی پھول

(1)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ظلم سے پاک و مُنَزَّہ ہےاور ظلم کو سختی سے ناپسند فرماتا ہے۔

(2)   ظلم اتنا قبیح اور بُرا فعل ہے کہ اس کی حرمت پر دنیا کے تمام مذاہب ومسالک کا اجماع اور اتفاق ہے ۔

(3)   ظلم کی بہت سی اقسام ہیں ،  سب سے بڑا ظلم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے،  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہر گناہ کو معاف فرمادے گا لیکن شرک کو معاف نہ فرمائے گا۔

(4)   ظالم بہت بدنصیب شخص ہے اور اس کی بدنصیبی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ظالم سے مظلوم کا بدلہ خود لیتا ہے۔

(5)   انسان دینِ فطرت یعنی اسلام پر ہی پیدا ہوتا ہے لیکن بعد میں شیطان اسے گمراہ  کر کے دیگر باطل مذاہب کی طرف پھیر دیتا ہے۔

(6)   بندے کو چاہیے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ہدایت کا سوال کرتا رہے کہ جسے وہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

(7)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مخلوق سے وہ تمام خطاب جن میں اُن کے گناہوں کا ذکر ہے،  اُن سے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور فرشتے مراد نہیں ہیں کیونکہ یہ دونوں معصوم وگناہوں سے پاک ہیں ۔

(8)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّبے نیاز ہے،  بندوں کے گناہ کرنے یا نیکی کرنے سے اُسے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیکیاں کرنے میں اس کے بندوں ہی کا فائدہ ہے اور گناہ کرنے میں بھی اس کے بندوں ہی کا نقصان ہے۔

(9)   ربّ عَزَّ  وَجَلَّکے خزانے بہت وسیع ہیں ،  اگر وہ اپنے خزانوں سے پوری دنیا کو بھی مالا مال کردے تو اس کے خزانے میں اتنی بھی کمی نہ ہوگی جتنی سوئی کو سمندر میں ڈال کر نکالنے سے سمندر میں ہوتی ہے،  اس لیے ربّ عَزَّ  وَجَلَّسے ہروقت اس کا فضل وکرم طلب کرتے رہنا چاہیے۔

(10)   بندے کو اگر کوئی بھلائی پہنچے یا وہ کوئی نیک کام کرے تو اُسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی توفیق سمجھے نیز اس کا شکر ادا کرے کہ اس نے اسے نیکی کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔

(11)   اگر بندے کو کوئی بُرائی پہنچے تو اُسے چاہیے کہ اپنے آپ کو ملامت کرے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں ظلم جیسے بڑے اور بُرے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے،  ہمیں تمام گناہوں سے بچنے،  دوسروں کو بچانے،  نیکیاں کرنے اور دوسروں کو ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے۔           آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسطے اُٹھیں

بچانا ظلم وستم سے مجھے سدا یارب

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

با ب نمبر:12                                               

 



[1]   مرآۃ المناجیح ،۳ / ۳۵۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن