دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

السَّلَام نے آکر اِن کلمات کے ساتھ دم کیا: ’’ بِسْمِ اللہِ یُبْرِیْکَ وَمِنْ کُلِّ دَاءٍ یَشْفِیْکَ وَمِنْ شَرِّحَاسِدِِاِذَاحَسَدَوَشَرِّ کُلِّ ذِی عَیْنٍیعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نام سے وہ آپ کو تندرست کر دے گا اور ہر بیماری سے شفا عطا فرمائے گااور ہر حاسِد کے حَسَد سے جب و ہ حَسَد کرے اور نظر لگانے والی آنکھ سے محفوظ رکھے گا۔ ‘‘  ([1])

حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا اپنے اہلِ خانہ پر دم کرنا:

اُمُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ  ’’ جب رسولِ اَکرم شاہِ بنی آدم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اہلِ خانہ میں سے کوئی بیمار ہوتا تو آ پ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُعَوَّذَات  (یعنی سورۃالفلق اورسورۃ الناس) پڑھ کر اُس پر دَم کرتے۔ پھرجب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مرضِ وفات لاحِق ہوا تو میں آپ پر دَم کرتی اور آپ کے دست مبارک کو آپ پر پھیرتی،  کیونکہ آپ کے دستِ مبارک میں میرے ہاتھ سے زیادہ برکت تھی۔ ‘‘  ([2])

تعویذات میں کوئی حرج نہیں :

فقہ حنفی کی مشہور و معتبر کتاب”رَدُّالمحتار“ میں ہے: ’’ جو تعویذ قرآن پاک یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اَسمائے مبارکہ سے لکھے جائیں اُن میں کسی قسم کا کوئی حرج نہیں ۔ ‘‘  ([3])  بہارِ شریعت میں ہے:  ’’ گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے جبکہ وہ تعویذ جائز ہو یعنی آیاتِ قرآنیہ یا اَسماءِ اِلٰہیَّہ یا اَدْعِیَّہ  (دُعاؤں ) سے تعویذ کیا جائے اور بعض حدیثوں میں جو مُمَانَعَت آئی ہے اُس سے مُراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائز اَلفاظ پر مشتمل ہوں ،  جو زمانۂ جاہلیت میں کیے جاتے تھے۔اِسی طرح تعویذات اور آیات اور اَحادیث واَدْعِیَّہ کو رِکابی  (یعنی پلیٹ) میں لکھ کر مریض کو بہ نیت شِفا پلانا بھی جائز ہے۔ ‘‘  ([4])

دعوتِ اسلامی اور مجلس تعویذات عطاریہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی تادم تحریر ۹۵ سے زائد شعبہ جات میں دین کی تبلیغ اور نیکی کی دعوت میں مصروفِ عمل ہے،  اِن شعبوں میں ایک شعبہ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ بھی ہے۔ اِس شعبے میں پیارے آقا مدینے والے مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمَّت کی غمخواری کے لیےکثیر اِسلامی بھائی  (جنہیں مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کی جانب سے اِجازت اور تربیت حاصل ہے) مختلف بستوں پر روزانہ کم وبیش ایک لاکھ پچیس ہزار مریضوں کو چار لاکھ سے زائد تعویذات واَورادِ عطاریہ دینے میں مصروف عمل ہیں ۔ نیز اِسی شعبے کے تحت مدنی چینل پر نشر کیے جانے والے سلسلے ’’ روحانی علاج ‘‘  میں بھی کثیراَفراد کواَوْرَاد ووَظائف بتا کر غمخواری کی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی کسی جسمانی یا رُوحانی مرض میں مبتلا ہیں ،  کسی پریشانی یا مُصِیْبَت کا شکار ہیں تو اپنے علاقے میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تشریف لائیے اور وہاں سے تعویذاتِ عطاریہ حاصل کرکے اُنہیں بتائے گئے طریقے کے مطابق اِستعمال کیجئے،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ربّ تعالی کی رحمت سے شفا نصیب ہوگی،  نیز ہر قسم کی تکالیف اور پریشانیوں سے بچنے کے لیے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے،  اپنی زندگی کو سنتوں کے سانچے میں ڈھال لیجئے،  مدنی انعامات پر عمل کیجئے،  مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی برکت سے دُنیوی تکالیف اور پریشانیاں دُور ہوجائیں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]   مسلم ،کتاب السلام ،باب الطب والمرضی والرقی،ص۱۲۰۱، حدیث: ۲۱۸۵۔

[2]   مسلم ،کتاب السلام ،باب رقیۃ المریض بالمعوذات والنفث ،ص۱۲۰۵،حدیث: ۲۱۹۲۔

[3]   ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی اللبس، ۹‏ /  ۶۰۰۔

[4]   بہار شریعت، ۳‏ / ۴۱۹، حصہ۱۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن