دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنی معرفت تک لے جانے والے امور میں غورو فکر اور جو احکامات اس کے پاس آئےاس پر عمل کی توفیق دےدے۔ ‘‘  دونوں معنی پر یہ حدیث اس مشہور حدیث کے منافی نہیں جس میں فرمایا کہ  ’’ ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ ‘‘ کیونکہ اس گمراہی سے مراد وہ گمراہی ہے جو بعد میں اس فطرت پر حاوی ہوجاتی ہے۔جیسا کہ اس حدیث سے بھی پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مخلوق کو اپنی معرفت  (یعنی فطرت اسلام) پر پیدا کیا،  پھر شیطان نے انہیں بہکادیا۔ ‘‘  ([1])

ہدایت طلب کرنے میں حکمت:

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ہدایت طلب کرنے کی حکمت یہ ہے کہ اس بات کا اِظہار ہو کہ بندہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا محتاج ہے اور اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے  اس کا اعلان کرے۔ کیونکہ اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندے کو بغیر طلب کیے ہدایت عطا فرمادے تو بسا اوقات بندہ کہہ دیتا ہے: ’’ یہ ہدایت تو مجھے میرے پاس موجود علم کی بدولت ملی ہے۔ ‘‘ اور پھر وہ اسی وجہ سے گمراہ ہوجاتا ہے۔ لہذا جب اُس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ہدایت کا سوال کرلیا تو گویا اس نے اپنی عَبُودِیَّت یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا بندہ ہونےاور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رَبُوبِیَّت یعنی اس کے ربّ ہونے کا اعتراف کرلیا۔ یہ وہ عزت والا مقام ہے جسے وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کو توفیق ملتی ہے۔ ‘‘  ([2])

کھانے کے ساتھ پینے،  لباس کے ساتھ رہائش کا ذکر:

مذکورہ حدیث پاک میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اولاً ایک اُخْرَوی نعمت یعنی ہدایت کا ذکر فرمایا،  اس کے بعد دو اہم ترین دُنیوی نعمتوں یعنی کھانے اور لباس کا ذکر فرمایا ۔پینے اور رہائش کا ذکر نہ فرمایا۔چنانچہ عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیاس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے بھوک کا ذکر کیا اور پیاس کا ذکر چھوڑ دیا کیونکہ عموماً کھانے کے ساتھ ساتھ پینا بھی ہوتا ہے اس ‏لیے فقط بھوک کا ذکر فرمایا پیاس کا ذکر نہ فرمایا۔ اسی طرح پہننے کا ذکر کیا اور رہائش کا ذکر چھوڑ دیا کیونکہ عموماً لباس کے ساتھ  ساتھ گھر بھی شامل  ہوتا ہے کہ لباس سِتر چھپانے کے لیے ہوتا ہے اور گھر بھی اپنے آپ کو چھپانے کے لیے ہوتا ہے اس لیے فقط لباس کا ذکر فرمایا گھر یعنی رہائش کا ذکر نہ فرمایا۔ ‘‘  ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث میں خطاب عام بندوں سے ہے:

مُفَسِّرشَہِیر، مُحَدِّثِ کبیرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ خطا کے معنی ہیں غلط راستے پر چلنا بھول کر ہو یا جان بوجھ کرلہذا اس میں خطائیں ،  بھول چوک،  عمداً  گناہ سب داخل ہیں ۔علامہ ابن حجر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا کہ یہاں روئے سخن  (یعنی خطاب) عام بندوں سے ہے۔ معصومین حضرات جیسے فرشتے،  انبیاء اس حکم سے خارج ہیں ۔ ‘‘  ([4])

شرک کے سوا تمام گناہ معاف:

جب بندہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے تو وہ جسے چاہتا ہے اس کے گناہ معاف فرمادیتا ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہر گناہ معاف فرمادیتا ہے سوائے کفروشرک کے۔ ([5])  چنانچہ ارشاد ہوتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-  (پ۵،  النساء: ۴۸)

 



[1]   دلیل الفالحین، باب فی المجاھدۃ، ۱‏ /  ۳۳۲، تحت الحدیث۱۱۱۔

[2]   دلیل الفالحین، باب فی المجاھدۃ، ۱‏ /  ۳۳۳، تحت الحدیث: ۱۱۱۔

[3]   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الدعوات، باب الاستغفار والتوبۃ ،۵‏ / ۱۵۵، تحت الحدیث: ۲۳۲۶ ماخوذا۔

[4]   مرآۃ المناجیح ،۳‏ / ۳۵۵۔

[5]    مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الدعوات، باب الاستغفار والتوبۃ ،۵‏ / ۱۵۶، تحت الحدیث: ۲۳۲۶ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن