دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

”اَعلٰی حضرت اِمَامِ اَھلِسُنَّت“کے18حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت  سے ملنے والے18مدنی پھول

(1)   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان راہِ خدا میں صدقہ کرنے کے لیے مزدوری تک کیا کرتے تھے،  لہذا ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی حلال کمائی میں سے راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کریں ۔

(2)   ہر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ کرنا چاہیے۔غریب اپنی غریبی کا لحاظ رکھے اور امیر اپنی امارت کو سامنے رکھتے ہوئے خرچ کرے۔

(3)   حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بہت ہی مالدار صحابی تھے اور اپنی مالداری کے حساب سے ہی صدقہ کیا کرتے تھے۔ ([1])

(4)   حضرت سَیِّدُنَا ابو عَقیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ دُنیوی اعتبار سے مالدار نہ تھے لیکن محنت کرکے راہِ خدا میں صدقہ کرنے والے تھے اور ان کا صدقہ کرنا بارگاہِ رَبُّ العزت میں ایسا مقبول ہوا کہ اس پر آیت مبارکہ نازل ہوئی۔

(5)   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر طعن کرنا منافقین کا طریقہ ہے۔

(6)   صدقہ دینے والے یا کسی بھی نیک کام کرنے والے پر طعن نہیں کرنا چاہیے کہ کیا پتا کس کی نیکی بارگاہِ رَبُّ العزت میں مقبول ہو۔

(7)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں صدقہ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ گھروالوں کے حقوق پامال نہ ہوں جیساکہ حضرت سَیِّدُنَا ابو عَقیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنی کمائی کا نصف صدقہ کیا اور نصف اپنے گھروالوں پر خرچ کیا۔

(8)   انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،  صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،  اَولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام یا دیگر نیک بندوں کا قُرب پانے کے لیے کوئی بھی نیک عمل کرنا جائز ہے۔

(9)   صدقہ وخیرات کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی بلکہ رزق میں مزید برکت ہوتی ہے جبکہ اِستطاعت کے باوجود راہِ خدا میں خرچ نہ کرنے والے کا مال بسا اوقات ضائع کردیا جاتا ہے۔

(10)   راہِ خدا میں خرچ کرنے والے کے لیے سات سو 700گنا ثواب لکھا جاتا ہے۔

(11)   صدقہ کرنے سے عمر میں برکت ہوتی اور بلائیں دُور ہوتی ہیں ۔

(12)   صدقہ کرنا بُری موت سے بچاتا ہے بلکہ بُری موت کے ستر70 دروازے بند ہوجاتے ہیں ۔

(13)   صدقہ کرنے سے آفتیں اور بلائیں دُور ہوتی ہیں ،  بُرائی کے ستر 70دروازے بند ہوجاتے ہیں ،  ستر 70 قسم کی بلائیں ٹال دی جاتی ہیں ۔

(14)   صدقہ کرنے سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی رضا حاصل ہوتی ہے اور غضب الٰہی زائل ہوتا ہے۔

(15)   صدقہ کرنے سے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اور مغفرت کردی جاتی ہے۔

(16)   صدقہ کرنے سے بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں ۔

(17)   صدقہ کرنے سے آپس میں محبتیں بڑھتی اور نفرتیں دُور ہوتی ہیں ۔

(18)   صدقہ کرنے والے کل بروزِ قیامت امان میں رہیں گے،  آتشِ دوزخ ان پر حرام ہوگی اور سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے گروہ میں شامل ہوں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،  



[1]   حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے راہ خدا میں خرچ کرنے کے واقعات اور دیگر معلومات کے لیے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 132 صفحات پر مشتمل کتاب’’حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن