دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اِنکار نہ فرمایا اور نہ ہی منع کیا جو اس بات کی صریح دلیل ہے کہ کوئی بھی عمل اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی بارگاہ کے مقبول بندوں کے تَقَرُّب کے لیے کرنا بالکل جائز ہے۔ جو لوگ اس بات پر مسلمانوں کو کافرومشرک ٹھہراتے ہیں ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ شرک تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی ذات ،  صِفات یا عِبادت میں کسی کو شریک ٹھہرانے کا نام ہے جبکہ کسی نبی یا ولی کا تَقَرُّب حاصل کرنے کے لیے کچھ کرنے میں نہ تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ذات میں کسی کو شریک ٹھہرانا ہے،  نہ اس کی صفات میں اور نہ ہی عبادت میں تو پھر یہ عمل شرک کیسے ہوگیا؟  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین ([1])

راہِ خدا میں خرچ کرنے کےفضائل:

راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر تین اَحادیث مبارکہ پیش خدمت ہیں :

 (1) حضرت سَیِّدُنَا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے ارشاد فرمایا:  ’’ ہرروز دو2 فرشتے اُترتے ہیں ،  ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! خرچ کرنے والے کو جزا عطا فرما۔ اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! اپنا مال روک کر رکھنے والے کا مال ضائع فرما۔ ‘‘  ([2])

 (2) حضرت سَیِّدُنَا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  ’’ صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور بندے کے معاف کرنے کی وجہ سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی خاطر انکساری کرتاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے بلندی عطا فرماتا ہے۔ ‘‘  ([3])

 (3) حضرت سَیِّدُنَا خُرَیْم بن فاتِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،  قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  ’’ جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں کچھ خرچ کرے اس کے لیے سات سو گنا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔ ‘‘  ([4])

صدقہ کرنے کے پچیس25فوائد:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!راہِ خدا میں صدقہ کرنے کے جہاں اُخروی فوائد ہیں وہیں دنیا میں بھی اس کی بے شمار برکتیں ہیں ۔اعلیٰ حضرت،  امام اہلسنت،  مجدددین وملت،  مولانا  شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے فتاویٰ رضویہ شریف میں راہِ خدا میں صدقہ وخیرات  کرنے،  مسلمانوں کو کھانا وغیرہ کھلانے  سے متعلق ساٹھ احادیث بیان فرمائیں اور پھر ان کے درج ذیل پچیس25دُنیوی واُخروی فوائد بیان فرمائے :

 (1) اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے حکم سے بُری موت سے بچیں گے،  ستّر دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔  (2)  عُمريں زیادہ ہوں گی۔  (3)  صدقہ وخیرات کرنے والوں کی گنتی بڑھے گی۔  (4)  رزق کی وسعت مال کی کثرت ہوگی،  صدقےکی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔  (5)  خير و برکت پائيں گے۔  (6) آفتیں بلائيں دور ہوں گی،  بُری قضا ٹلے گی،  ستر70دروازے برائی کے بند ہوں گے،  ستر 70قسم کی بلائیں دور ہوں گی۔  (7)  اُن کے شہر آباد ہوں گے۔  (8)  شکستہ حالی دور ہوگی۔  (9) خوف انديشہ زائل اور اطمينانِ خاطر حاصل ہوگا۔  (10) مدد الٰہی شامل ہوگی۔  (11) رحمتِ الٰہی ان کے ليے واجب ہوگی۔  (12)  ملائکہ اُن پر درود بھیجیں گے۔  (13) رضائے الٰہی کے کام کريں گے۔  (14) غضبِ الٰہی ان پرسے زائل ہوگا۔  (15)  ان کے گناہ بخشے جائيں گے،  مغفرت ان کے لیے واجب ہوگی،  اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔  (16) خدمتِ اہل دين میں  صدقہ سے بڑھ کر ثواب پائيں گے۔  (17) غلام آزاد کرنے سے زيادہ اجر لیں گے۔  (18) ان کے ٹیڑھےکام درست ہوں گے۔  (19) آپس ميں محبتیں  بڑھیں گی جو ہر خير و خوبی کی متبع ہيں ۔  (20) تھوڑے خرچ میں بہت کا پیٹ بھرے گا ۔  (21)  اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے حضور درجے بلند ہوں گے۔  (22) مولیٰ تبارک و تعالٰی ملائکہ سے ان کے ساتھ مباہات فرمائےگا۔  (23) روزِ قيامت دوزخ سے امان میں رہيں گے،  آتش دوزخ ان پر حرام ہوگی۔  (24) آخرت میں احسانِ الٰہی سے بہرہ مند ہوں گے کہ نہايتِ مَقاصد وغايتِ مُرادات ہے۔  (25) خُدا نے چاہا تو اُس مبارک گروہ میں



[1]   نزہۃ القاری، ۲ / ۹۰۶ماخوذا۔

[2]   مسلم، کتاب الزکاۃ، باب فی المنفق والممسک، ص۵۰۴، حدیث:  ۱۰۱۰۔

[3]   مسلم، کتاب البروالصلۃ، باب استحباب العفو والتواضع، ص۱۳۹۷، حدیث:  ۲۵۸۸۔

[4]   ترمذی، کتاب فضائل الجھاد، باب ما جاء فی فضل النفقۃ۔۔۔الخ، ۳ / ۲۳۳، حدیث:  ۱۶۳۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن