دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

عالَم کے مالک ومختار،  مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کے سر پر اپنا دستِ مبارک رکھ کر آپ کو دعا دی۔ آپ کے والد،  والدہ،  بھائی عطیہ اور بہن صماء  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ) سب کے سب شرفِ صحابیت سے سرفراز ہوئے۔  آپ سے شامیوں نے روایات بیان کی ہیں ۔ ۹۴ سال کی عمر میں سن  88ہجری میں آپ کا وصال ہوا ۔ ایک قول کے مطابق آپ کا وصال ۹۶ہجری میں سو 100سال کی عمر میں ہوا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ آخری صحابی ہیں جو ملکِ شام میں فوت ہوئے۔ ([1])

لوگوں میں سب سے بہترین شخص:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عمر کا طویل ہونا بندے کے اختیار میں نہیں ، لیکن نیک اعمال کرنا بندے کے اختیار میں ہے تو انسان کو چاہیے کہ اپنی عمر اور اپنے وقت کو غنیمت جانے اور اِنہیں اُن کاموں میں صرف کرے جس سے اُخروی فائدہ ہو۔اِمَام شَرَفُ الدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّد طِیْبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیمذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’ لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو کیونکہ انسان کی مثال اِس دنیا میں نیک اَعمال کے ساتھ اُس تاجر کی سی ہے جو سامانِ تجارت کے ساتھ اپنے گھر سے نکلے تاکہ تجارت کر کے منافع کمائے اور اپنے وطن  سلامتی کے ساتھ اور خوب نفع کماکر لوٹے تو وہ بھلائی کو پالیتا ہے۔ اسی طرح انسان کی عمر اس کا سرمایہ ہے،  اس کی سانسیں اور اَعضاء و جَوارِح کا کام کرنا اس کا نقد ہے اور نیک اعمال اس کا منافع ہیں ،  پس جتنا اس کا سرمایہ یعنی عمر زیادہ ہوگی، نفع  یعنی نیک اَعمال بھی اتنے زیادہ ہوں گے اور آخرت اس کا وطن ہے۔ پس جب وہ اپنے وطن لوٹے گا تو اپنے منافع یعنی نیک اعمال کا پورا پورا ثواب پائے گا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنے پاک کلام قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ كِتٰبَ اللّٰهِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً یَّرْجُوْنَ تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَۙ (۲۹)   (پ۲۲،  فاطر: ۲۹)

 ترجمہ ٔ کنزالایمان:بیشک وہ جو اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز قائم رکھتے اور ہمارے دیئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں پوشیدہ اور ظاہر وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں   جس میں ہرگز ٹوٹا  (نقصان) نہیں ۔

اورجس نے اس بات کو نہیں سمجھا اور اپنے سرمایہ یعنی عمرکو ضائع کردیا تو وہ نفع یعنی عمل کی توفیق نہیں پاتا۔قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ایک اور مقام پر ارشاد ہوتا ہے:

اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى۪-فَمَا رَبِحَتْ تِّجَارَتُهُمْ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ (۱۶)                                                                                                                                                                                                                                             (پ۱،  البقرۃ: ۱۶)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی  تو ان کا سودا کچھ نفع نہ لایا اور وہ سودے کی راہ جانتے ہی نہ تھے۔ ([2])

مُفَسِّرشہِیر،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ جس کی عمر درازہو اور اس کی نیکیاں زیادہ ہوں ہر دن اس کی نیکیاں بڑھائے،  ایسا شخص بہت ہی خوش نصیب ہےاور جس کی نیکیاں گناہوں کے برابر ہوں وہ نمبر دوم کا خوش نصیب ہے۔ایسا شخص مشکل سے ملے گا جو زندگی میں کبھی کوئی گناہ نہ کرے، یہ شان حضراتِ انبیاء کرام کی ہے یا خاص اولیاء اللہ کی، یہاں وہ ہی معنی مراد ہیں جو ہم نے عرض کیے۔ ‘‘  ([3])

عمل کے اچھا ہونے کے معنی:

حدیث میں فرمایا گیا کہ  ’’ بہترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو ۔ ‘‘  کیونکہ جس کی عمر لمبی ہو اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت میں گزرے وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے زیادہ قریب ہوگا اور آخرت میں اس کے درجے بھی بلند ہوں گےکیونکہ جب بندہ نیک اعمال کرتا چلا جائے گا وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اتنا قریب ہوتا چلا جائے گا لیکن یہ اسی صورت میں ہوگا جبکہ وہ تمام اعمال کو اخلاص اور اچھے طریقے سے ادا کرے۔چنانچہ علّامہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’



[1]   اسد الغابۃ، عبد اللہ بن بسر المازنی، ۳‏ / ۱۸۶ ملتقطا۔

1   شرح الطیبی ، کتاب الدعوات  ، باب ذکر اللہ عزوجل والتقرب الیہ ، ۴‏ /  ۴۰۶، تحت الحدیث: ۲۲۷۰۔

[3]   مرآۃ المناجیح، ۷‏ / ۹۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن