دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

میں دعائیں زیادہ مانگو۔ ‘‘  ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

”جنت البقيع“کے9حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے9مدنی پھول

(1)   سجدہ صرف وہی مقبول ہے جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے اخلاص کے ساتھ کیا جائے۔

(2)   حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کثرت سے سجدے کرنے کا حکم دیا ہے،  اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کرے چاہے زیادہ رکعتیں ادا کرکے یا سجدۂ شکر کی کثرت کرکے یا سجدۂ تلاوت کرکے۔

(3)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدہ کرنے سے ایک درجہ بلند ہوتا اور ایک صغیرہ گناہ معاف ہوتا ہے۔

(4)   سجدہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا قُرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

(5)   سجدے کے ذریعے بندہ ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنی عاجزی اور اِنکساری کا اظہار کرتا ہے اور ربّ کو اپنے بندے کا یہ فعل بہت پسند ہےکہ وہ  اس کے سامنے اپنی محتاجی کا اعتراف کرے۔

(6)   سجدہ، نماز وغیر نماز دونوں میں عبادت ہے جبکہ قیام و رکوع،  بغیر نماز کے عبادت نہیں ۔

(7)   مبلغین وواعظین ودرس دینے والوں کو چاہیے کہ نیک اعمال کا حکم دیتے ہوئے ان کے فضائل بھی ذکر کریں کہ اُن فضائل کو سن کر اُن  اعمال کی طرف رغبت زیادہ ہوگی۔

(8)   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانحضور رحمت عالَم،  نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہر ہر ادا کو ادا کرتے تھے جیساکہ حضرت ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کیا۔

(9)   سجدے کی حالت میں بندے کو ربّعَزَّ  وَجَلَّ کا قُرب زیادہ حاصل ہوتا ہے لہٰذا اس میں دعائیں بھی زیادہ مقبول ہوتی ہیں ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی بارگاہ میں سجدوں کی  کثرت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  سجدوں کی برکت سے ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔        آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر :108                                                                  

بہترین شخص کون ہے؟

عَنْ اَبِیْ صَفْوَانَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ اَلْاَسْلَمِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ النَّاسِ مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَحَسُنَ عَمَلُہُ.  ([2])

ترجمہ  : حضرت سَیِّدُنَا ابو صَفْوَان عبداللہ بن بُسْر اَسْلَمِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو۔ ‘‘

سَیِّدُنَاعبد اللہ بن  بُسْر کا مختصر تعارف:

آپ کا نام عبد اللہ بن بُسْر المَازِنی ہے،  آپ کی کنیت ابو بِشْر اور ایک قول کے مطابق ابو صَفْوَان ہے۔ آپ نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی۔ دو



[1]    ابو داود ،کتاب الصلوۃ ،باب الدعا فی الرکوع و السجود،۱‏ / ۳۳۳،حدیث: ۸۷۵ ۔

[2]   ترمذی، کتاب الزھد ، باب ماجاء فی طول العمر،۴ ‏ /  ۱۴۷، حدیث: ۲۳۳۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن