30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں اعلیٰ مقام پر فائز فرمائے گا۔ یہ سجدہ معاصی یعنی گناہوں اور سیئات یعنی بُرے اَعمال کی معافی کا سبب بھی ہے، رفع درجات یعنی درجات کی بلندی اور زیادتِ حسنات یعنی نیکیوں میں زیادتی کا موجب بھی اور یہ سجدہ ان دونوں طریقوں کے ذریعے بندے سے ضرر و نقصان کو دور کرکے اسے نفع سے ہمکنار کرتا اور فلاح و نجات سے بہر ور کرتا ہے۔ ‘‘ ([1])
حدیث پاک میں سجدہ کرنے کی فضیلت میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ سجدہ کرنے والے کا ایک گناہ معاف کردیا جاتاہے۔یہاں کونسا گناہ مراد ہے؟ مُفَسِّرشہِیر، مُحَدِّثِ کَبِیر، حَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ معلوم ہوا کہ سجدہ گناہوں کاکفارہ ہے مگر گناہوں سے مرادحقوق ﷲ کے گناہ صغیرہ ہیں ، حقوق العباد ادا کرنے سے اور گناہ کبیرہ توبہ سے معاف ہوتے ہیں ۔ ‘‘ ([2])
سجدے سے متعلق بزرگانِ دین کے اَحوال و اَقوال
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سجدہ ایک عظیم عبادت ہے، بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنسجدوں کی کثرت فرمایا کرتے تھے۔ چند بزرگانِ دین کے احوال پیش خدمت ہیں :
حضرت سیِّدُنا علی بن عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے متعلق منقول ہے کہ آپ ہر روز ایک ہزار1000 سجدے کرتے تھے اور لوگ انہیں ”سجَّاد“ یعنی بہت زیادہ سجدے کرنے والا کہتے تھے۔ ([3])
حضرت سیِّدُنا یوسف بن اَسباطرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ (بڑھاپے میں ) فرمایاکرتے تھے: ’’ اے نوجوانوں کے گروہ! مرض سے پہلے صحت میں جلدی کرو، میں صرف اس شخص پر رشک کرتا ہوں جورکوع وسجود کوپورا کرتا ہے جبکہ میرے اور سجدے کے درمیان رُکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ ‘‘ ([4]) (یعنی میں بوڑھا ہوگیا ہوں ۔)
حضرت سَیِّدُنَا مَسروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہفرماتے ہیں : ’’ مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے سجدہ کرنے کے سوا دنیا کی کسی چیز کے چھوٹنے پر افسوس نہیں ہوتا۔ ‘‘ ([5])
حضرت سیِّدُنا عُقبہ بن مسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہفرماتے ہیں : ’’ بندے کی کوئی خصلت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو اس سے زیادہ پسند نہیں کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّسےملاقات کو پسند کرے اوربندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدہ کرنے کے علاوہ کسی گھڑی میں اس کا زیادہ قرب نہیں پاتا۔ ‘‘ ([6])
حضرت سَیِّدُنَاابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ’’ بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب سجدے کرتا ہے، لہٰذا اس
[1] اشعۃ اللمعات، کتاب الصلاۃ، باب السجود و فضلہ ،۱ / ۴۲۵۔
[2] مرآۃ المناجیح،۲ / ۸۵۔
[3] صفۃ الصفوۃ، باب علی بن عبداللہ بن عباس،۱ / ۷۶، الجزء الثانی ۔
[4] المجالسہ و جواھر العلم ،الجزء الثالث ، ۱ / ۱۷۳،حدیث: ۳۳۱ ۔
[5] شعب الایمان للبیھقی ،باب فی الصلوات، تحسین الصلاۃ والاکثار منھا۔۔۔الخ،۳ / ۱۵۳،حدیث: ۳۱۷۸ ۔
[6] کتاب الزھد لابن المبارک، باب الذی یجزع من الموت۔۔۔الخ، ص ۹۴ ،حدیث ۲۷۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع