30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) چیزیں عطا فرمائی ہیں اور آپ کو اِن کا مالک بنا دیاہے اب آپ جسے چاہیں عطا فرمادیں ۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانبھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے بڑی بڑی نعمتیں مانگا کرتے تھے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں جنت میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قُرب عطا فرمائے اور دنیا میں ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اس قُرب کو حاصل کرنے میں مُعاوِن ہوں ۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 107
عَنْ اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ ، وَیُقَالُ اَبُوْ عَبْدِ الرَّحْمٰن ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ:عَلَیْکَ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ، فَاِنَّکَ لَنْ تَسْجُدَلِلّٰہِ سَجْدَۃً اِلَّا رَفَعَکَ اللّٰہُ بِہَا دَرَجَۃً، وَحَطَّ عَنْکَ بِہَا خَطِیْئَۃً. ([1])
ترجمہ :حضور نبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےآزادکردہ غلام حضرت سَیِّدُنَا ابوعبداللہ یا ابوعبدالرحمٰن ثوبانرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتے ہوئے سنا: ’’ تم پر سجدوں کی کثرت کرنا لازم ہے کیونکہ تم اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لیے جب بھی سجدہ کروگے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس سجدے کے بدلے تمہارا ایک درجہ بلند فرمائے گا اور تمہارا ایک گناہ مٹادےگا۔ ‘‘
حضرت سَیِّدُنَا مَعْدَان بن طَلحہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں حضور رحمتِ عالم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے غلام حضرت سَیِّدُنَا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ملا اور ان سے پوچھا: ’’ مجھے ایسا عمل بتائیے جس کو کرنے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے جنت میں داخل کردے یا وہ عمل جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو سب سے زیادہ محبوب ہو۔ ‘‘ یہ سن کر حضرت سَیِّدُنَا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُخاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔میں نے پھر پوچھا تو بھی آپ خاموش رہے، جب میں نے تیسری بار پوچھا تو فرمایا: ’’ میں نے اس بارے میں حضورنبی رحمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے پوچھا تھا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ تم پر سجدوں کی کثرت کرنا لازم ہے کیونکہ تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے جب بھی سجدہ کروگے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سجدے کے بدلے تمہارا ایک درجہ بلند فرمائے گا اور تمہارا ایک گناہ مٹادےگا۔ ‘‘ ([2])
سَیِّدُنَاثوبان کے دو مرتبہ خاموش رہنے کی وجہ:
حضرت سَیِّدُنَا مَعدان بن طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جب حضرت سَیِّدُنَا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے سوال کیا تو آپ دو2 مرتبہ خاموش رہے اور تیسری بار پوچھنے پر جواب دیا۔ مُفَسِّر شہِیر، مُحَدِّثِ کَبِیر، حَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نےاس کی یہ وجہ بیان فرمائی ہے کہ حضرت سَیِّدُنَا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے بھی حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے تین بار یہ سوال کیا تھا، دو2بارسرکار خاموش رہے تھے اور تیسری بار میں جواب دیا تھا۔ اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی دو2بار خاموش رہے۔ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ خاموشی سائل کا شوق بڑھانے کے لیے اور حضرت سَیِّدُنَا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خاموشی سنت پر عمل کرنے کے لیے تھی۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی یہ عادت تھی کہ وہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اَداؤں کی نقل کرتے تھے۔ ‘‘ ([3])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع