دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے: ”بندہ جب  سجدہ کرتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کا ایک درجہ بلندفرما دیتاہے۔“ ([1])

قُربِ خدا اور قُربِ حبیب خدالازم ومَلْزوم:

حدیث پاک میں ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنَا ربیعہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا کہ  ’’ اگر تم جنت میں میری رَفاقت چاہتے ہو تو پھر کثرت سجود کے ذریعے میری مدد کرو اور نفسانی خواہشات کی مخالفت کرو۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ شرط کیوں بیان فرمائی؟  علامہ طیبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اس کی بہت پیاری توجیہ بیان فرمائی ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :  ’’ اے غورو فکر کرنے والے! اس شرط پر غور کر،  ان  دونوں باتوں  (حضور کی رفاقت اور کثرت سجود)  کو باہم مربو ط کرنے سے تُو ایک دقیق راز سے آگاہ ہوگا،  وہ یہ  کہ اگر کوئی شخص رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رفاقت چاہتا ہے تو وہ اس رفاقت کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے قُرب (کثرت سجود)  کے بغیر حاصل نہیں کرسکتااور جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا قُرب پانا چاہتا ہے وہ اس کے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قُرب کے بغیر نہیں پا سکتا کیونکہ خود  اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے پاک کلام قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ  (پ۳،  آل عمران: ۳۱)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اللہ تمہیں دوست رکھے گا۔

پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اتباع کو دو محبتوں  (بندے کی ربّعَزَّ  وَجَلَّسے محبت اور ربّعَزَّ  وَجَلَّ کی بندے سے محبت) کے درمیان رکھ دیا ہے وہ اس طرح کہ بندے کی ربّ عَزَّوَجَلَّ سے محبت حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِتباع سے مشروط ہے اور ربعَزَّوَجَلَّ کی بندے سے محبت بھی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیروی پر موقوف ہے۔ ‘‘  ([2])

جنتی رفاقت کا سبب:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہاں ایک نکتہ قابل غور ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنَا ربیعہ اسلمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے یہ فرمایا کہ ’’ سجدوں کی کثرت کر کے اپنے معاملے میں میری مدد کرو۔ ‘‘ یہ نہ فرمایا کہ  ’’ سجدوں کی کثرت کرو تمہیں جنت میں میری رفاقت مل جائے گی۔  ‘‘ معلوم ہوا جنت اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم اور رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نظر عنایت سے ہی ملے گی البتہ نیک اعمال اور کثرت سجود وغیرہ اس میں مُعاون ہیں ۔ چنانچہ مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں :  ’’ یعنی جنت میں تمہیں اعلیٰ مقام پرپہنچانا میرے کرم سے ہے نہ کہ محض تمہارے سجدوں سے، تم اپنے سجدوں سے مجھے اس کام میں اِمداد دو۔ ‘‘  مزید فرماتے ہیں :  ’’ کثرتِ سجود سے بتایا گیاکہ فقط نمازِ پنجگانہ پر کفایت نہ کرو بلکہ نوافل کثرت سے پڑھو تاکہ میرے قُرب کے لائق ہوجاؤ۔ جیسے بادشاہ کہے کہ  ’’ میرے پاس آناہے تو اچھا لباس پہنو۔حاضری بادشاہ کے کرم سے ہے اور اچھا لباس دربار کے آداب میں سے۔ ‘‘

مالک ہیں خزانۂ قدرت کے جو جس کو چاہیں دے ڈالیں

دی خلد جناب ربیعہ کو بگڑی لاکھوں کی بنائی ہے  ([3])

سَیِّدُنَا ربیعہ پر بارگاہِ رسالت کی عطائیں :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سَیِّدُنَا ربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا کہ مانگو تو انہوں نے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فقط ایک ہی چیز مانگی اور وہ ہے: ’’ جنت میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رفاقت۔ ‘‘ لیکن اس ایک چیز کے ضمن میں سَیِّدُنَا ربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو بارگاہ رسالت



[1]   اکمال المعلم، کتاب الصلاۃ ، باب فضل السجود والحث علیہ ،۲ ‏ / ۴۰۳، تحت الحدیث: ۴۸۹۔

[2]   شرح الطیبی ، کتاب الصلاۃ، باب السجود وفضلہ، ۲ ‏ /  ۴۱۳، تحت الحدیث: ۸۹۶۔

[3]   مرآۃ المناجیح، ۲‏ / ۸۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن