دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

آ کر اس کے منہ،  پیٹ اور قدموں کو سونگھا مگر اُن میں قرآن پڑھنے اور نماز روزے کی خوشبو نہ پائی تو پھر دوبارہ اُسے سونگھنا شروع کیا اور اس شرابی کی زبان کا کنارہ نکال کر سونگھا تو فوراً بول اُٹھا: ’’ اللہ اکبر! میں نے دیکھا کہ اس نے مقامِ انتا کیہ میں جہاد کے دوران اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کے لیے نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔ ‘‘ پھر اس نوجوان کی روح پرواز کر گئی اور میں نے اس کے گھر کو کستوری کی خو شبو میں بسا ہوا پایا ۔اگلی صبح جب میں نماز فجر   سے فارغ ہوا تو نمازیوں سے کہا: ’’ کیامیں  تمہیں  تم ہی میں سے ایک جنتی شخص کے بارے میں بتاؤں ؟  ‘‘  پھر میں نے اہل مسجد کو اپنے بھتیجے کا واقعہ سنا یا۔ ([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے  فقط ایک بار اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے  اَللہُ اَکْبَر کہنا ہی اس شرابی کے کام آگیا۔ اِس حکایت سےمعلوم ہوا کہ کسی بھی نیکی کو چھوٹا اور معمولی سمجھتے ہوئے نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ ہوسکتا ہے بظاہر چھوٹی نظر آنے والی اُس نیکی میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضاہو اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کے سبب جنت میں داخل فرمادے ۔اِسی طرح کسی بُرائی وگناہ کو ہلکا ومعمولی یا چھوٹا وصغیرہ سمجھ کر نہ کیا جائے،  ہو سکتا ہے کہ بظاہر چھوٹے نظر آنے والے اِس گناہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ناراضی ہو اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کے سبب جہنم میں داخل کردے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

مدنی گلدستہ

”اَحمد“کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)   جنت و دوزخ انسان کے بہت قریب ہیں پس اگر وہ نیکی کرےگا تو جنت میں داخل ہوجائے گا اور اگر گناہ کرے گا تو دوزخ میں داخل ہوجائے گا۔

(2)   انسان کو اپنی گفتگو میں بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ایک ایسا لفظ منہ سے نکل گیا جس سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ناراض ہو گیا تو وہ اسے جہنم میں داخل کردے گا۔

(3)   چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے،  ہوسکتا ہے کہ وہی نیکی جنت میں داخلے کا سبب بن جائے ،  اسی طرح چھوٹے سے چھوٹے گناہ سے بھی بچنا چاہیے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہی گناہ جہنم میں داخلے کا سبب بن جائے۔

(4)   یہ ضروری نہیں کہ نیک اعمال کی کثرت سے جنت میں داخلہ ملے  بلکہ معمولی نظر آنے والی نیکی بھی جنت میں داخلے کا سبب بن سکتی ہے،  اسی طرح دوزخ میں داخل ہونا گناہوں کی کثرت پر موقوف نہیں بلکہ بظاہر معمولی نظر آنے والا گناہ بھی جہنم میں داخلے کا سبب بن سکتا ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیکیاں کرنے،  نیکیوں کی ترغیب دینے،  گناہوں سے بچنے اور دیگر لوگوں کو گناہوں سے بچانے کی توفیق عطا فرمائے،  ہمیں اپنی رحمت کاملہ سے جنت میں داخلہ عطا فرمائے،  جنت الفردوس میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا پڑوس نصیب فرمائے۔

آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر :106                                                     

جَنَّت میں رسُولُ اللہ کی رَفَاقَت

عَنْ اَبِیْ فِرَاسٍ رَبِیْعَۃَ بْنِ کَعْبٍ اَلْاََسْلَمِیِّ خَادِمِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمِنْ اَھْلِ الصُّفَّۃِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:کُنْتُ اَبِیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاٰتِیْہِ بِوَضُوْئِہِ وَحَاجَتِہِ فَقَالَ: سَلْنِیْ،  فَقُلْتُ: اَسْاَلُکَ مُرَافَقَتَکَ فِیْ الْجَنَّۃِ،  فَقَالَ:اَوْ غَیْرَ ذٰلِکَ؟  قُلْتُ ہُوَ ذَاکَ قَالَ: فَاَعِنِّیْ عَلٰی نَفْسِکَ بِکَثْرَۃِ السُّجُوْدِ. ([2])

ترجمہ :حضرت سَیِّدُنَا ابو فِرَاس رَبیعہ بن کَعْب اَسْلَمِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے خادِم اور اہل صُفَّہ میں سے تھے، فرماتے ہیں کہ میں رات کو  حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر رہا کرتا تھا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے وضو اور دیگر حاجات کے لیے



[1]   التذکرہ باحوال الموتی وامور الآخرۃ،باب منہ فی الشفعاءوذکرالجھنمیین،ص۳۳۴۔

[2]   مسلم، کتاب الصلاۃ ، باب فضل السجود و الحث علیہ ، ص۲۵۲، حدیث: ۴۸۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن