دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

نے بھی اپنی جگہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم کی خاطر چھوڑدی۔

دوسری حدیث مبارکہ:

حضرت سَیِّدُنَا مُغِیرہ بن شُعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ غزوۂ تبوک سے واپسی پر ایک جگہ شہنشاہِ مدینہ،  قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لائے تو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان حضرت سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی اِقتداء میں نمازِ فجر ادا کررہے تھے،  ایک رکعت مکمل ہوچکی تھی۔ جب سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی موجودگی کو محسوس کیا تو پیچھے ہٹنے لگے لیکن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اشارے سے منع فرمادیا۔ سَیِّدُنَا  عبد الرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے نماز جاری رکھی اور دوسری رکعت مکمل کرکے سلام پھیر دیا،  سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کھڑے ہوگئے اور اپنی نماز کو مکمل فرمایا۔ ([1])  

اس حدیث پاک سے بھی صراحتاً معلوم ہوا کہ نماز میں موجود صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکا خیال اور توجہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف تھی اور سَیِّدُنَا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم کرتے ہوئے اپنی جگہ سے ہٹنے کا ارادہ کیا۔

تیسری حدیث مبارکہ:

اُمّ المومنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار،  مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طبیعت زیادہ ناساز ہوگئی تو حضرت سَیِّدُنَا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نماز کی اطلاع دینے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے،  توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :  ’’ ابوبکر سے کہو کہ نماز پڑھائیں ۔ ‘‘  حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں : ’’ میں نے عرض کیا: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ابوبکر بڑے رقیق القلب (نرم دل)  ہیں آپ کی جگہ کھڑے ہوتے ہی ان پر رقت طاری ہو جائے گی اور لوگوں کوکچھ سنائی نہ دے گا۔بہترہے کہ آپ حضرت سَیِّدُنَا عمربن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کونماز پڑھانے کاحکم فرمائیں ۔ ‘‘  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پھر ارشاد فرمایا: ’’ جاؤ ا بوبکر سے کہو کہ نماز پڑھائیں ۔ ‘‘  بہرحال بعدازاں امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنَا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے نماز پڑھائی،  اسی دوران آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مرض کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی تو آپ دو اَصحاب کے ساتھ اپنے حجرۂ مبارکہ سے باہر تشریف لائے،  سَیِّدُنَا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے جیسے ہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دیکھا تو اپنی جگہ چھوڑ کر پیچھے ہٹنے لگے لیکن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اشارے سے منع فرمادیا۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمان کے پہلو میں تشریف فرماہوگئے۔ ([2])

اس حدیث پاک سے بھی صراحتاً معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں موجود صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناور خود سَیِّدُنَا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا خیال اور توجہ نماز میں ہی رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف تھی اور انہوں نے نماز میں ہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم وتکریم کرتے ہوئے جگہ چھوڑی۔

مدنی گلدستہ

”عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ“ کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے10مدنی پھول

(1)   نماز ِتہجد اداکرنا حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت ہے۔

(2)   سركار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتہجد کی نماز میں طویل قیام فرماتے تھے۔

(3)   نماز میں امام کی مخالفت کرنا بُرا فعل ہے اور بسا اَوقات اس سے نماز بھی فاسد ہوجاتی ہے۔

(4)   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نماز وغیرنماز دونوں حالتوں میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا حد درجہ ادب واحترام وتعظیم وتکریم کیا کرتے تھے۔

(5)   علمائے کرام واکابرینِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کا ادب واحترام کرنا چاہیے۔

 



[1]   مسلم، کتاب الطھارۃ، باب المسح علی الناصیۃ العمامۃ، ص۱۶۰، حدیث:  ۲۷۴ملخصا۔

[2]   بخاری، کتاب الاذان، باب الرجل یاتم باالامام۔۔۔الخ، ۱‏ / ۲۵۴، حدیث:  ۷۱۳  بتغیر۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن