دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

بری بات قرار دینا اس وجہ سے تھا کہ یہ بات ادب کے خلاف تھی۔ ‘‘  ([1])

طویل قیام افضل یا کثرت رکوع و سجود؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نوافل میں طویل قیام افضل ہے یارکوع وسجود کی کثرت؟  اس سلسلے میں دونوں طرح کی روایات موجود ہیں ،  یہی وجہ ہے کہ بعض علماء کے نزدیک طویل قیام افضل ہے کہ بندہ اگرچہ کم رکعتیں پڑھے مگر ان میں لمبی قراءت کرے،  طویل قیام کرے اور بعض علماء کے نزدیک کثرت رکوع وسجوداَفضل کہ بندہ اگرچہ قراءت مختصر کرے مگر زیادہ سے زیادہ رکعات پڑھے کہ جتنی رکعتیں زیادہ ہوں گی اتنے  رکوع وسجدے زیادہ ہوں گے۔

کثرتِ رکوع وسجود کی اَفضلیت پر تین اَحادیث:

 (1) حضرت سَیِّدُنَا ثوبان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ  ’’ اَعمال میں سب سے افضل عمل رکوع و سجود کی کثرت کرنا ہے۔ ‘‘  ([2])

 (2) حضرت سَیِّدُنَامخارق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،  فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سَیِّدُنَا ابو ذَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو دیکھا کہ آپ طویل قیام نہ کرتے بلکہ رکوع وسجود کی کثرت کرتے تھے۔ وجہ پوچھی گئی تو فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سنا  کہ  ’’ جس نے اچھی طرح رکوع کیا اور اچھی طرح سجدہ کیا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاُس کا ایک درجہ بلند فرماتا اور اُس کا ایک گناہ مٹادیتا ہے۔ ‘‘  ([3])

 (3) حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک نوجوان کو نماز میں طویل قیام کرتے  ہوئے دیکھا،  جب وہ نماز سے فارغ ہوکر پلٹا تو آپ نے فرمایا : ’’ اِسے کون جانتا ہے؟   ‘‘ ایک شخص نے کہا : ’’ میں جانتا ہوں ۔ ‘‘ آپ نے فرمایا: ’’ اگر میں اسے جانتا تو ضرور رکوع و سجود کو طویل کرنے کا حکم دیتاکیونکہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب بندہ نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر اور کندھوں پر آجاتے ہیں اور وہ جب بھی رکوع و سجدہ کرتا ہے تو اس کے گناہ گِر جاتے ہیں ۔ ‘‘  ([4])

طویل قیام کی افضلیت پر تین احادیث:

 (1) حضرت سَیِّدُنَا جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے سوال کیا گیا کہ  ’’ کونسی نماز افضل ہے؟  ‘‘  فرمایا:  ’’ جس میں قیام لمبا ہو۔ ‘‘  ([5])

 (2) حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بِنْ حُبْشِی خَثْعَمِیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی پاک صاحب لَولَاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے دریافت کیا گیاکہ  ’’ کونسی نماز افضل ہے؟  ‘‘  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  ’’ طویل قیام والی نماز۔ ‘‘  ([6])

 (3) حضرت سَیِّدُنَا حذیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے نماز ادا کی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک رکعت میں سورۂ بقرہ، سورۂ نساء اور سورۂ آل عمران تلاوت فرمائی۔ ([7])

                                                عَلَّامَہ حَافِظ اِبنِ حَجَرعَسْقَلَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیاس حدیث پاک کے متعلق فرماتے ہیں  ’’ رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےیہ سب کچھ دو یا دو سے زائد گھنٹوں میں ادا فرمایا ہو گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے ساری رات شب بیداری فرمائی ہو۔بہر حال حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام عادتًا  جو عبادت فرماتے تھے وہ



[1]   عمدۃ القاری، کتاب التھجد، باب طول القیام فی صلوۃ الیل ،۵  / ۴۶۸، تحت الحدیث: ۱۱۳۵۔

[2]   عمدۃ القاری، کتاب التھجد، باب طول الصلاۃ فی قیام اللیل، ۵ / ۴۶۸، تحت الحدیث: ۱۱۳۵۔

[3]   شرح معانی الاثار، کتاب الصلاۃ، باب الافضل فی صلاۃ التطوع ھل طول القیام ۔۔۔الخ،۱ / ۶۰۹،حدیث: ۲۶۶۶۔

[4]   شرح معانی الاثار، کتاب الصلاۃ، باب الافضل فی صلاۃ التطوع ۔۔۔الخ،۱ / ۶۱۰،حدیث: ۲۶۶۷۔

[5]   مسلم، کتاب صلوۃ المسافرین  و قصرھا، باب افضل الصلاۃ طول القنوت، ص۳۸۰، حدیث: ۷۵۶۔

[6]   ابو داود، کتاب التطوع، باب افتتاح صلاۃ اللیل برکعتین،۲ / ۵۳،حدیث: ۱۳۲۵۔

[7]   مسلم،کتاب صلوۃ المسافرین، باب استحباب تطویل القراۃ فی صلوۃ اللیل، ص۳۹۱، حدیث: ۷۷۲ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن