دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

غزوۂ اُحد میں حاضر ہوئے مگر آپ کے والد غلطی سے مسلمانوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ حضرت سَیِّدُنَا حذیفہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فقیہ اور اہل فتویٰ صحابہ میں سے تھے۔ منافقین کے بارے میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمراز تھے، مستقبل میں ہونے والے ظاہری اور باطنی فتنوں کے بارے میں با خبر تھے،  کفار کے خلاف جہاد میں آپ کے عظیم الشان کارنامے ہیں ۔اسلامی فتوحات میں آپ نے بہت اہم کردار ادا کیا،   بڑے بڑے علاقے آپ کے ہاتھوں پر فتح ہوئے،  الجزائر کی فتح میں بھی آپ شریک تھے۔ امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آپ کو مدائن کا حاکم بنایا۔ ایک دن سَیِّدُنَا  فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے سب سے یوچھا کہ آج اپنی اپنی تمنا بیان کرو۔پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اپنی خواہش بیان کرتے ہوئے فرمایا:  ’’ میری خواہش یہ ہے کہ مجھے ابو عُبَیْدَہ بن جَراح،  مُعَاذ بن جَبَل اور حُذَیْفَہ بن یَمَان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ جیسے لوگ مل جائیں تاکہ میں انہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت میں استعمال کروں ۔ ‘‘   (یعنی انہیں مختلف علاقوں کا حاکم بنادوں ۔)  سَیِّدُنَا حذیفہ بن یمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی احادیث مبارکہ کی تعداد سو 100سے زائد ہے،  ان میں سے بارہ12 متفق علیہ ہیں یعنی جنہیں سَیِّدُنَا امام بخاری وامام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا دونوں نے روایت کیا ہے۔ان کے علاوہ آٹھ8 اَحادیث فقط امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اور سترہ17اَحادیث فقط امام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے روایت کی ہیں ۔آپ کا وصال 36 سنِ ہجری میں امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُکے وِصالِ پُرملال کے چالیس40 دن بعد مدینہ منورہ میں ہوا۔ ([1])  

حبیب خداکے ہمراز:

حضرت سَیِّدُنَا حذیفہ بن یمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ہمراز اس لیے کہاجاتا تھا کہ آپ منافقین کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے تھے کہ کون کون منافق ہے ؟ اور یہ معلومات آپ کے سوا کوئی نہ جانتا تھا یہاں تک کہ امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنَا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے منافقین کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔  ([2])  

نوافل میں اقتداء کرنا:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیث پاک میں چند اہم باتوں کا بیان ہے :سب سے پہلے تو نفل نماز کی جماعت کا بیان،  اس کے بعد سورتوں کی ترتیب کا مسئلہ،  پھرنماز کے درمیان تسبیح،  حمد اور تعوذ کا بیان اور آخر میں ایک اہم وضاحت۔ حدیث پاک کی شرح میں یہ تمام مسائل ترتیب وار بیان کیے جائیں گے۔ ابتداءً یہ بات جاننا مناسب ہے کہ حضرت سَیِّدُنَاحذیفہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضورنبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اقتداء میں جو نماز پڑھی وہ تہجد کی نمازتھی۔چنانچہعَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنَا حذیفہ بن یمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پیچھے جو نماز پڑھی وہ تہجد کی نماز تھی۔ مذکورہ حدیث پاک اور اس کے بعد حضرت سَیِّدُنَا  عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی جو حدیث آرہی ہے یہ دونوں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ نوافل میں اقتداء کرنا اور صلوۃ اللیل کو طویل کرنا دونوں جائز ہیں ۔ ([3])

نفل کی جماعت کا حکم:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نوافل کی جماعت میں اگر امام کے سوا تین آدمی ہوں تو بلا اختلاف جائز ہے ا ورتین سے زیادہ ہوں تو مکروہ تنزیہی ، خلاف اولیٰ ہے یعنی نہ کرنا بہتر ہے لیکن کی جائے تو کوئی ناجائز و گناہ نہیں اور بعض کے نزدیک مطلقاً جائز ہے بلکہ بہت سے اَ کابرِ دین سے نوافل کی جماعت ثابت ہے اور متأخرین فقہاء نے لوگوں کی نیکیوں کی طرف رغبت کم ہونے کی وجہ سے نوافل کی جماعت کے جواز ہی کا فتویٰ دیا ہے کہ عوام کو نمازسے دُورکرنے سے زیادہ بہتریہ ہے کہ انہیں نمازکی طرف راغب رکھاجائے اور اس سے بالکل منع نہ کیا جائے ۔ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنارشاد فرماتے ہیں : ’’



[1]   دلیل الفالحین، باب فی المجاھدۃ ، ۱‏ / ۳۱۹، تحت الحدیث: ۱۰۲۔

[2]   تھذیب الاسماء واللغات،۱‏ / ۱۵۹ ۔

[3]   دلیل الفالحین، باب فی المجاھدۃ ، ۱‏ / ۳۱۹، تحت الحدیث: ۱۰۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن