دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

جنت و دوزخ کا راستہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیث پاک میں اس بات کا ذکر ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے دوزخ کو شہوات سے ڈھانپ دیا ہے یعنی جہنم کی طرف جانے والا راستہ بظاہر بڑا خوشنما دکھائی دیتا ہے ، اس راہ پر چلنا بڑا آسان اور اس سے بچنا نہایت دشوار ہے،  اس راہ میں قدم قدم پر نفس کے لیے راحتیں ہیں ،  اسی وجہ سے نفس بھی اس راہ پر چلنے میں رغبت رکھتا ہے،  لیکن بظاہر خوشنما نظر آنے والا یہ راستہ انسان کو جہنم کی طرف دھکیل دیتا ہے۔جس طرح دوزخ شہوات سے گِھری ہوئی ہے اسی طرح بہشت کو بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے سختیوں اور تکالیف سے ڈھانپا ہے،  جنت خود بہت حسین لیکن اس کی طرف جانے والی راہ  بہت دشوار و کٹھن ہے۔ مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کبیر حَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ دوزخ خود خطرناک ہے مگر اس کے راستے میں بہت سے بناوٹی پھول و باغات ہیں ،   دنیا کے گناہ،  بدکاریاں جو بظاہر بڑی خوشنما ہیں یہ دوزخ کا راستہ ہی تو ہیں ۔جنت بڑا بار دار باغ ہے مگر اس کا راستہ خار دار ہے جسے طے کرنا نفس پر گراں ہے۔ نماز،  روزہ حج،  زکوٰۃ،  جہاد،  شہادت جنت کا راستہ ہی تو ہیں ۔ طاعات پر ہمیشگی شہوت سے علیحدگی واقعی مشقت کی چیزیں ہیں ۔ ‘‘  ([1])

جبریل امین کا جنت و دوزخ کا مشاہدہ:

عَلَّامَہ حَافِظ اِبنِ حَجَرعَسْقَلَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنَا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مرفو عاً ایک حدیث مروی ہے جس میں اسی مفہو م کی وضاحت موجودہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا کہ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے جنت اور دوزخ بنائی تو جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو جنت کی طرف بھیجا اورفرمایا :اس میں موجود چیزوں کو  دیکھو ۔ وہ گئے اور واپس آکر عرض کی: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تیری عزت کی قسم! جو بھی اس کے متعلق سنے گا اس میں داخل ہو جائے گا۔ پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اسے تکلیفوں سے گھیرنے کا حکم دیا اور دوبارہ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو دیکھنے کے لیے بھیجا۔ اس بار وہ دیکھ کر واپس آئے تو عرض کی: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !تیری عزت کی قسم! مجھے اندیشہ ہے کہ اس میں کوئی بھی داخل نہ ہو سکے گا۔ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّنے انہیں دوزخ دیکھنے کے لیے بھیجا۔ چنانچہ وہ اسے بھی دیکھنے گئے اور واپس آکر عرض کی:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! تیری عزت کی قسم !اس کا حال سننے کے بعد کوئی اس میں داخل نہیں ہوگا۔ پھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اسے شہوات سے گھیرنے کا حکم دیا اور دوبارہ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو بھیجا۔ اس مرتبہ وہ واپس آئے توعرض کی: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! تیری عزت کی قسم! مجھے اندیشہ ہے کہ اس سے کوئی نجات نہ پا سکے گا۔ ([2])

جنت ودوزخ کے پردے:

مذکورہ حدیث پاک کے دو جز ہیں : پہلے جزمیں اس بات کا بیان ہے کہ جہنم شہوات سے گِھری ہوئی ہے۔ اور دوسرے جز میں اس بات کا بیان ہے کہ جنت مصیبتوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔شارحینِ حدیث نے جنت و دوزخ کے ڈھکے ہونے کی نہایت بہترین شرح فرمائی ہے۔چنانچہ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے فرمایا کہ حضور  نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا یہ کلام نہایت فصیح و بلیغ ہے اور اتنی خوبصورت مثال ہے کہ جس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہر شے کو جمع فرمایا ہے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کلام کا معنی یہ ہے کہ کوئی بھی شخص سختی اور تکلیف برداشت کیے بغیر جنت حاصل نہیں کرسکتااور کوئی بھی شخص گناہوں کا مرتکب ہوئے بغیرجہنم کا حقدار نہیں ہوسکتا۔ گویا کہ یہ ایسا ہے کہ جنت اور دوزخ پر دو پردے پڑے ہوئے ہیں تو جو اِن پردوں کو چاک کرے گا و ہی پردے کے پیچھے چھپی ہوئی چیز تک پہنچے گا تو پس جنت پر پڑے ہوئے پردے کو چاک کرنے کا طریقہ سختیوں پر صبرکرنا ہے اورجہنم کے پردے کو چاک کرنے کا طریقہ شہوات کی پیروی کرنا ہے۔ ‘‘  ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]    مرآۃ المناجیح،۷ / ۵۔

[2]   فتح الباری، کتاب الرقاق ، باب حجبت النار بالشھوات،۱۲  / ۲۷۳، تحت الحدیث: ۶۴۸۷۔

[3]   شرح مسلم للنووی،کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا و اھلھا ، ،۹ / ۱۶۵،الجزء السابع عشر ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن