دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

لفظ ”اگر“کے بارے میں تحقیق:

حدیث مذکور میں ”اگر“ کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ حَافِظْ قَاضِی اَبُو الْفَضْل عِیَاض عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَھَّاب فرماتے ہیں کہ بعض علما ءنے کہا کہ ’’  یہ ممانعت اس وقت ہے کہ جب کوئی شخص یقین و وُجوب  کے ساتھ کہے کہ اگر وہ یہ کام کرلیتا تو اس کو یہ مصیبت ہرگز نہ پہنچتی اور جو شخص اس معاملے کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مشیّت پر چھوڑ دے اور یہ اعتقاد رکھے کہ اسے جو کچھ مصیبت پہنچی ہے اس کے کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مشیّت اور اس کی تقدیر سے پہنچی ہے تو یہ اس ممانعت کے تحت داخل نہیں ۔ ‘‘ ان کی دلیل وہ تمام احادیث ہیں جن میں لفظ ’’ اگر ‘‘ والی عبارات موجود ہیں ۔ میرا مؤقف یہ ہے کہ حدیث میں ممانعت عمومی ہے لیکن یہ ممانعت بطریقِ ندب وتنزیہی ہے (یعنی ”اگر“ نہ کہنا مستحب ہے اور کہنا مکروہ تنزیہی)  اور اس بات پر حضور کا یہ فرمان بھی دلالت کرتا ہے کہ ”اگر“ کا لفظ شیطانی عمل کھولتا ہے یعنی دل میں تقدیر کے مُعَارِض و مُخَالِف خیالات ڈالتا ہے اور اس سے شیطانی وسوسے پیدا ہوتے ہیں ۔ ‘‘  ([1])  (لہذا اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔)

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ ظاہر یہ ہی ہے کہ بے فائدہ لفظ”اگر“ کا استعمال کرنا مطلقًا ممنوع ہے  (چاہے ماضی میں ہو یامستقبل میں )  اور یہ ممانعت مکروہ تنزیہی ہے تحریمی نہیں ۔بہر حال جو شخص کسی عبادت کے فوت ہوجانے یا کوئی نیک عمل خود پر مُتَعَذَّر  (بہت مشکل)  ہونے کی بنا پر افسوس کرتے ہوئے ”اگر“ کا استعمال کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں اور احادیث میں اس طرح ”اگر“ کا استعمال کثرت سے موجود ہے ۔ ‘‘  ([2])

لفظ ”اگر“ کا استعمال کب ممنوع ہے؟

 عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی علامہ شاطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے حوالے سےنقل فرماتے ہیں کہ ’’ اگر ‘‘ اور  ’’ کاش ‘‘  کے الفاظ دل میں تَرَدُّدْ پیدا کرتے ہیں ۔ مشکاۃ المصابیح کے بعض شارحین نے فرمایا کہ  ’’ اگر ‘‘   کا لفظ یقین کے ساتھ بولا جائے تو یہ بندے کو تقدیر کے انکار یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا پر راضی نہ رہنے کی طرف لے جاتا ہے کیونکہ جب تقدیر بندے کی مرضی کے خلاف ظاہر ہو (یعنی جیسا بندہ چاہتا تھا اس کے خلافِ واقع ہوجائے) تو اس وقت بندہ یہ کہتا ہے کہ  ’’ اگر میں ایساکرتا تو اس طرح نہ ہوتا ۔ ‘‘ جبکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے علمِ اَزَلی میں یہ مُقَدَّر ہوچکا تھا کہ یہ ایسا ہی کرے گا جیسا اس نے کیااور اس کا نتیجہ بھی وہی ہوگا جیسا ہوا اسی لیے نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم دیا کہ جب تمہارا کوئی کام تمہاری تَوَقُّع کے خلاف واقع ہوجائے تو اس وقت  تم یہ کہو کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے مُقَدَّر فرمایا اور جو چاہا وہ کیا۔ نیزلفظِ ”اگر“  کا استعمال تمام احوال اور تمام صورتوں میں مکروہ نہیں بلکہ اسی صورت میں مَمْنُوع ہےکہ جس میں تقدیر سےمخالفت اور دُنیاوی مُعاملات میں سے کسی چیز کے ضائع ہونے پر افسوس کیا جائے۔علامہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں :  ’’  ہاں اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت فوت ہونے پر افسوس کرتے ہوئے  ”اگر“ کالفظ استعمال کرے تو اس پر ثواب ہے اور مناسب ہے کہ اسے مستحب چیزوں میں شمار کیا جائے۔   ‘‘ امام فخر الدین رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسَیِّدُنَا ابو عَمرو رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے روایت کرتے ہیں کہ  ’’ جس نے اپنی دنیاوی چیز فوت ہونے پر افسوس کیا وہ جہنم سے ایک ہزار سال کی مسافت قریب ہو گیا اور جس نے اپنی آخرت میں سے کسی چیز کے فوت ہونے پر افسوس کیا تو وہ جنت سے ایک ہزار سال کی مسافت قریب ہو گیا۔ ‘‘  حضرت سَیِّدُنَا عوف بن مالک اشجعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ  ’’ جس پر تقدیر غالب آجائے اسے چاہیے کہ وہ کہے: ”حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلیعنی مجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کار ساز ہے۔ ‘‘  ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 



[1]   اکمال المعلم، کتاب القدر ، باب فی الامر بالقوۃ وترک العجز۔۔۔ الخ ،۸  / ۱۵۷، تحت الحدیث: ۲۶۶۴۔

[2]   شرح مسلم  للنووی،کتاب القدر، باب الایمان للقدر والاذعان لہ، ۸ / ۲۱۶، الجزءالسادس عشر ۔

[3]   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الرقاق، باب التوکل والصبر،۹ / ۱۵۴، تحت الحدیث: ۵۲۹۸ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن