دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اس نے رات کو زندہ کردیا کیونکہ نیند موت کی بہن ہے نیز حدیث پاک میں ہے:”اپنے گھروں کو قبرستان مت بناؤ۔“یعنی پوری رات سوتے ہی نہ رہو کہ مُردوں کی طرح ہوجاؤاور تمہارے گھر قبرستان ہوجائیں ۔ ‘‘  ([1])

عبادت کے لیے گھر والوں کو جگانا:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیث پاک میں اس بات کا بیان ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرمضان المبارک کی مبارک راتوں میں عبادت کا نہ صرف خود اہتمام فرماتے بلکہ اپنے گھروالوں کو بھی جگاتے،  معلوم ہوا کہ رمضان المبارک کی مبارک راتوں میں عبادت کرنا اور اپنے گھروالوں کو بھی عبادت کے لیے جگانا دونوں سنت سے ثابت ہیں ۔چنانچہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں کہ  ’’ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں اپنے اہل یعنی گھروالوں کو بھی جگاتے تاکہ وہ بھی عبادت کریں اور شبِ قدر کو تلاش کرنے کی سعادت سے محروم نہ رہیں ۔ ‘‘                             ([2])

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے اہل یعنی گھر والوں کو نماز کے لیے جگاتے تاکہ وہ بھی ان مبارک گھڑیوں کی فضیلت سے آگاہ ہوجائیں اور ان مبارک ساعتوں میں نیک اعمال کرنے کو غنیمت جانیں جیسا کہ حضرت سَیِّدَتُنَا  زینب بنت اُمّ سَلَمَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے محبوب،  دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنے گھر والوں میں سے ہر اس فرد کو جگاتے جو قیام کی استطاعت رکھتا ۔ ‘‘  ([3])

 گھر والوں کو نیکی کی دعوت:

عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں : ’’ حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر والوں کو نفلی اعمال کی ترغیب دلائے اور اُنہیں فرائض کے علاوہ دیگر نیک اعمال کرنے کا بھی  حکم دے یعنی ترغیب دلائے اور  اعمال صالحہ  کرنے پر بھر پور انداز میں اُبھارے۔ ‘‘  ([4])

ایک اہم وضاحت:

حدیث پاک میں اس بات کا ذکرہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے گھر والوں کو جگاتے تھے اس سے ایسا لگتا ہے کہ آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے گھر والوں کے ساتھ گھر میں ہوتے تھے حالانکہ آپ تو حالتِ اعتکاف میں تھے اور حاجت طبعی کے علاوہ گھر تشریف نہ لے جاتے تو پھرآپ  اپنے گھر والوں کو کس طرح جگاتے تھے؟  عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِینے اس اِشکال کے چند جوابات بیان کیے ہیں :  (۱) مسجد میں ایک چھوٹا سا دروازہ تھا جو آپ کے گھر کی طرف کھلتا تھااسی دروازے سے آپ اپنے گھر والوں کو جگاتے تھے۔ (۲)  یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب آپ حاجتِ طبعی کے لیے گھر تشریف لے جاتے تو اس وقت گھر والوں کو جگا دیا کرتے تھے۔ ([5])

آخری عشرے میں زیادہ عبادت کی وجوہات:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیاتِ طیبہ کا ہر ہر لمحہ اطاعت خداوندی میں گزرا لیکن چند مخصوص ایام ایسے بھی ہیں جن میں آپ کثرت سے عبادت فرماتے جیساکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ۔شارحین حدیث نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آخری عشرے میں عبادت میں  کثرت ورغبت اور مشقت کی چند وجوہات بیان فرمائی ہیں ۔ چنانچہ،

 



[1]   عمدۃ القاری، کتاب فضل لیلۃ القدر، باب العمل فی العشر الاواخر من رمضان، ۸ / ۲۶۴، تحت الحدیث: ۲۰۲۴۔

[2]   اشعۃ اللمعات،کتاب الصوم، باب لیلۃ القدر،۲ / ۱۲۳۔

[3]   دلیل الفالحین، باب المجاھدہ، ۱ / ۳۱۵، تحت الحدیث: ۹۹۔

[4]   شرح بخاری لابن بطال، کتاب الصیام ، باب العمل فی العشر الاواخر، ۴ / ۱۵۹۔

[5]   عمدۃ القاری، کتاب فضل لیلۃ القدر، باب العمل فی العشر الاواخر من رمضان، ۸ / ۲۶۴، تحت الحدیث: ۲۰۲۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن