30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) میں عبادت کا موقع بہت ہی کم ملتا ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بیماری و بے جا مصروفیت سے پہلے اَعمالِ صالحہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور موت آنے سے پہلے اپنی موت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رسولُ اللہ کاکثرت سے عِبَادَت کرنا
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَااَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُوْمُ مِنَ اللَّیْلِ حَتّٰی تَتَفَطَّرَ قَدَمَاہُ، فَقُلْتُ لَہُ: لِمَ تَصْنَعُ ہٰذَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!وَقَدْ غَفَرَ اللّٰہُ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ؟ قَالَ: اَفَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ عَبْدًا شَکُوْرًا؟ ([1])
ترجمہ : اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رات میں اتنا طویل قیام فرماتے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدمین شریفین شق ہو جاتے۔ میں نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ ایسا کیو ں کرتے ہیں ! حالانکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سبب آپ کے اگلوں پچھلوں کے گناہ بخش دئیے ہیں ؟ ‘‘ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ کیا میں شکر گزار بندہ بننا پسند نہ کروں ؟ ‘‘
شارح حدیث حضرت علامہ ابن بطال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ ذِی الْجَلَال فرماتے ہیں کہ : ’’ انسان کا اپنے آپ پر عبادت میں شدت کرناجائز ہے اگرچہ وہ عبادت اس کے بدن کو تکلیف پہنچائے اور اس کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ وہ شدت نہ کرے بلکہ صرف وہ عبادت کرے جو اس کے لیے آسان ہو۔ لیکن افضل یہی ہے کہ وہ کثرت سے عبادت کرے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:” کیا میں شکر گزار بندہ بننا پسند نہ کروں ؟ ‘‘ پھر جو شخص اس بات سے ہی بے خبر ہے کہ وہ جنت کا مستحق ہے یا جہنم کا تو اس کے لیے عبادت کی کثرت کیسے ضروری نہ ہوگی؟ پس جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کثرت سے عبادت کی توفیق دے تو اس کے لیے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عبادت بہترین نمونہ ہے۔بے شک انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے نیک بندے اس کی صفات کے بارےمیں علم رکھنے اور اس کی بے شمار نعمتوں کے سائے میں ہونے کی بنا پر اس کے عذاب سے محفوظ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نےاللہ عَزَّ وَجَلَّکے خوف سے کثرتِ عبادت کو اپنے اوپر لازم کیا۔ ‘‘ ([2])
حضور کا رات بھر عبادت کرنے کی وجوہات:
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’ حدیث پا ک میں اُمّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھَا کا حضورنبی مکرم شفیع معظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے سوال کرنا تعجب کے طور پر تھا کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَامتو بخشے بخشائے ہیں تو پھر اتنی عبادت کس لیے؟ تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے جواباً ارشاد فرمایا : کیا مجھے شکر گزار بندہ بننا پسند نہیں ؟ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی مغفرت اور اس کے مجھ پر جو انعامات ہیں اُن کا شکر ادا نہ کروں ؟ ‘‘ نیزعلامہ ابن حجر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہشرح شمائل میں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ کیا میں اس وجہ سے عبادت میں مشقت کوچھوڑ دوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میری مغفرت فرمادی ہے اور میں اس کا شکرگزار بندہ بننا پسند نہ کروں ؟ اگرچہ اس نے میری بخشش فرمادی ہے لیکن میں نے کثرت عبادت کو خود پر اس لیے لازم کرلیا ہے تاکہ میں اس کا شکر گزار بندہ بن جاؤں ۔ ‘‘ نیز حضورعَلَیْہِ السَّلَام کے قول ” کیا میں اس کا شکر گزار بندہ بننا پسند نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع