دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Peer Pathan Khwaja Sulaiman Taunsvi | فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

book_icon
فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

بہاول خان ثانی نے  نظام ِ سلطنت سنبھالتے  ہی  بڑی رقم آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں پیش کی،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دو  روز میں یہ  رقم مسکینوں ،یتیموں ، بیوہ عورتوں ،علمااورسادات میں تقسیم کروادی ۔ بعض  لوگوں نے  ایک  دوسرے  سے  رقم  نہ ملنے یا کم  ملنے  کی شکایت  کی   اور اس کی اطلاع   جب آپ کی بارگاہ میں پہنچی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشادفرمایا: ایک لوہار کو حق تعالٰی نے اتنا ملکہ دیا ہے کہ وہ معلوم کرسکتا ہے کہ اس لوہےسے ہتھیار بن سکتا ہے اوراس لوہے سے فلاں چیز بن سکتی ہے اسی طرح بڑھئی کو لکڑی کی پہچان کا علم دیا اورکسان کو زمین کی شناخت کا کہ اس زمین  میں فلاں فلاں چیز کاشت کی جاسکتی ہے۔ہمارے پاس آدمیوں کی دکان ہے کسی کا حال میرے علم وشناخت سے خارج نہیں ہے۔(47)

بارگاہِ مرشد  میں  عرض پیش کرنے کا حکم

  حضرت خواجہ محمدسلیمان  تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے  پیر و مرشدحضرت خواجہ نور محمد چشتی نظامی  مہاروی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   کے عرس میں ہزاروں آدمیوں کے ساتھ مہارشریف تشریف لائے ہوئے تھے،اس  سال قحط سالی کی  وجہ  سے قیمت  کے بدلے اناج ملنا دشوار ہوگیا تھا ان حالات سے پریشان ہوکر مولانا خدا بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  آپ کی  بارگاہ میں حاضر ہوئے  اور  تمام  صورت ِ حال عرض کی، آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاس مسئلےکایہ حل  ارشاد فرمایا: حضرت قبلۂ عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی  خانقاہ  پر جاکر  یہ عرض کیجئے :  ” ہم  آپ کے  مہمان ہیں  اور ہمیں    قیمت دے کر بھی  غلہ  میسّر نہیں  ہر شخص  اپنے  مہمان  کی خاطر داری  کرتا ہے۔ “ اب آپ جائیے۔چنانچہ مولاناخدابخشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحکم کی تعمیل کرتے ہوئے مزار  شریف حاضر ہوئے  اور  جب عرض  پیش کرکے  واپس پلٹے  تو  عرض  کا  اثر  ہاتھوں ہاتھ یوں دیکھاکہ باجرے  وغیرہ  سے لدے ہوئے  اونٹوں  کی قطار یں  آرہی ہیں لہٰذا  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے   وہ  تمام غلّہ خرید لیا۔(48)

بلند مرتبہ کیسے ملا؟

ایک  مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مہار شریف جارہے  تھے وہاں پہنچ کر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک دوسرا راستہ اختیار کیا اور وہاں اپنی سواری  کھڑی کردی  اور اپنے سینۂ بے کینہ سے آہِ سردبھرتے  ہوئےیہ ارشاد فرمایا: یہ دوسرا راستہ سیدھاہمارا راستہ  ہےاسی  راستے  سے قبلہ ٔ عالم حضرت خواجہ نورمحمد چشتی  مہاروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زندگی میں جایاکرتا تھا،اس راستے  کی وجہ سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےمجھےاس مرتبے تک پہنچایا ہے  کہ اگر  اپنے لنگر میں  سونے اور چاندی  کی روٹی  تقسیم  کرنا چاہوں  تو پیرو مرشد حضرت قبلۂ عالم  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے طفیل  تقسیم کرسکتاہوں ۔(49)

تصوّرِ شیخ کا معمول

آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نماز ِ مغرب اور نماز ِ تہجد کی  ادائیگی کے بعد کسی  کپڑے کا دامن گلے میں ڈالےہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتےبڑی نیاز مند ی  سے امداد طلب کرتے،سوبار ” یاشیخ حضرت خواجہ نورمحمد “ ،سوبار ” یامولیٰناحضرت خواجہ نورمحمد “ اور چند بار ” کُن لِی مَدَداًیاشیخ “ پڑھتے۔(50)

صحبتِ مرشد کی اہمیت

ایک موقع پر حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے صحبتِ مرشد کی اہمیت کو یوں اُجاگر فرمایا: سالک(یعنی مرید) کو چاہئے  کہ مرشد کامل کا دامن پکڑ کر ہمیشہ  اس کی صحبت میں رہے تاکہ اس کو وُصُول اِلیٰ اللہ کا مرتبہ نصیب ہو جو لوگ شیخِ کامل  کی صحبت کے بغیر ریاضت اورزہدد وورع میں کوشش کرتے ہیں ان کو شریعت کی پابندی کا اہتمام نہیں رہتا اوریہ ایک بہت بڑا نقص ہے۔(51)

کیا اولیاسے فیض ملتا ہے ؟

ایک مرتبہ حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےخادمِ خاص نے عرض  کی : مزاراتِ اولیاسےفیض ملتا ہے؟ ارشاد فرمایا: اگر کوئی  مزارات  سے فیض  کا پوچھے(تو میں جواب دوں گاکہ)میں اپنے  پیر کی  صحبتِ ظاہر ی پانچ (چھ سال)سال  حاصل کرسکا  مگر  باقی  تمام (فیض )مزار حضرت قبلہ  عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی صحبت  و فیض  سے حاصل کیا  اور جو کچھ  مجھے حضرت قبلۂ عالم   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے  مزار مبارک  سے حاصل ہوا  ہے میں ہی جانتا ہوں ۔(52)

 دو مرتبہ  اجمیر شریف حاضری

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےدومرتبہ  اجمیر شریف(راجستھان ہند) میں حضرت  خواجہ معین  الدین سیّدحسن چشتی اجمیر ی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے مزار پُر انوار پر حاضری دی۔(53)

شب وروز  کے معمولات

 حضرت خواجہ محمد سلىمان تونسوىرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے اوقات کے بے حد پابند تھے، اور اپنےمعمولات کا سفرو  حضر مىں بڑا خىال رکھتے تھے، عادتِ مبارکہ تھى کہ فجر کى سنتىں اپنے حجرے مىں پڑھ کر مسجد تشرىف لے جاتے،باجماعت نمازِ فجرادا فرماتے پھر تنہائی مىں اپنے مصلے پر بىٹھ جاتے اوراورادووظائف مىں مشغول

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن