دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Peer Pathan Khwaja Sulaiman Taunsvi | فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

book_icon
فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

پیرو مرشد کے دستِ مبارک کی برکت

حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےایک مرتبہ ذکرِمرشد کرتےہوئےارشادفرمایا: حضرت قبلۂ عالم خواجہ نورمحمدچشتی مہاروی رَحْمَۃُ  اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےدستِ مبارک میں عجیب تاثیر تھی کہ جو کوئی آپ کا ہاتھ پکڑتا ابتداء سے انتہاء تک حق تعالی کی یاد میں مشغول رہتا تھا اوراگر کوئی ہمیشہ کی پاپندی نہ کرسکتا  تو آخرکارضرور تائب ہوکر اپنے کام میں لگ جاتا۔ اس وقت خاص لوگوں میں سے ایساشخص کوئی بھی نہیں(جس کے ہاتھ میں ایسی تاثیر ہو)یہ قحط الرجال کا زمانہ ہے۔(29)

وطن واپسی اور نکاح

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےپیر و مرشد کی  بارگاہ  میں رہ کر چھ سال  اکتسابِ فیض کیا اور پیر ومرشد نے کرم نوازی فرماتے ہوئےاورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوخلافت سے نوازا۔جب  ۱۲۰۵ہجری  میں مرشدِِکریم کا وصال ہوگیا  تو  آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   وطن واپس آگئے  اور یہاں رہ   کر  فیوض  و برکات لُٹانے لگے۔والدہ  ماجدہ  کی خواہش پر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا نکاح عمرخان کی صاحبزادی بی بی صاحبہ  سے ہوا ۔(30)

نیک سیرت  زوجہ

آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زوجہ بی  بی صاحبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نہایت نیک سیرت خاتون تھیں تلاوتِ قرآن پاک،درودوسلام کی مشہور کتاب دلائلُ  الخیرات کا ورد،تہجد اور اشراق  و چاشت  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کےمعمولات میں  شامل تھا۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نےآپ کوسخاوت کی اعلیٰ صفت سے نوازا تھا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے عورتوں  کے  لئے لنگر جاری  فرمایا اور لنگر کی تقسیم کاری کے لئے بی بی ناظمہ کو مقرر فرمایا۔(31)

اپنا زیور پیش کردیا

حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنمازِاشراق وچاشت کی ادائیگی کےبعد ناشتے  کے لئے گھرتشریف لارہے تھے کہ راستے میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےملاحظہ فرمایاکہ لنگر خانہ سرد پڑا ہے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  لنگر کے انتظام  پر مقرّر خدابخش کو طلب  فرماکر وجہ پوچھی تو  انہوں نے غلّہ دینے  والے کا یہ پیغام  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں عرض کیا: جب تک  گزشتہ قرض ادا نہیں ہوجاتا اس وقت تک غلہ  نہیں دیا جائے گا۔یہ سُن کر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  گھر تشریف لےگئے ۔بی بی صاحبہ نےناشتہ پیش کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے ارشاد فرمایا: ” آج نہیں کھاؤں گا کیوں کہ میرے  فقیر بھوکے ہیں ۔ “ پھر  بھوکے ہونے کاسبب بھی بیان کردیا ۔بی بی صاحبہ نے آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی  پریشانی  کے ازالے کی یہ صورت نکالی کہ  اپنا تمام زیور  لا کر آپ کی  خدمت میں پیش کردیا  اور عرض کی : ” اسے فقراء کے  لنگر میں  خرچ کردیجئے۔ “ آپرَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بہت خوش ہوئے،کھاناتناول فرمایا،باہر تشریف لائےاورزیورخدابخش کےسپردکرکے لنگر جاری کرنےکاحکم دیا۔(32)

اس حکایت سے وہ  اسلامی بہنیں  درس حاصل کریں جو مال کی  محبت کی وجہ صدقہ  وخیرات نہیں کرتیں  بلکہ  اس سبب سے زکوٰۃ   کی  ادائیگی میں  کوتاہی  کرتی ہیں اس سلسلے میں ایک  روایت ملاحظہ کیجئےچنانچہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں ایک عورت آئی، اس کے ساتھ اس کی بیٹی بھی تھی ،جس کے ہاتھ میں سونے کے موٹے موٹے کنگن تھے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس عورت سے پوچھا: ” کیا تم ان کی زکوٰۃ ادا کرتی ہو؟  “ اس عورت نے عرض کی: ” جی نہیں۔ “ ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے خوش ہو کہ قیامت کے دن اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں ان کنگنوں کے بدلے آگ کے کنگن پہنا دے؟ یہ سنتے ہی اس نے وہ کنگن رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے آگے ڈال دئیےاورکہا : ” یہ اللہ اور اس کے رسول(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے لئے ہیں۔  “ (33)

  غیبی اشارہ

حضرت قبلۂ عالم خواجہ نورمحمد مہارویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےخلافت حاصل کرنےکےبعدکچھ عرصے تک کسی کو بھی بیعت نہیں کیاجب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو مرید کرنے اور مرید وں کی  بخشش کا غیبی اشارہ ملا تو آپ  نے مرید کرنا شروع کردیا ۔(34)

بروزِ قیامت مریدوں کو کیسے پہچانیں گے؟

ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں عرض کی گئی: آپ کے تو لاکھوں مرید ہیں سب کو امىد ہے کہ بروزِ قىامت آپ وسىلہ بنىں گے، شفاعت کرىں گےاوراپنےمرىدوں کو نجات دلائىں گے۔آپ قىامت کےدن اس مخلوق کے ہجوم مىں اپنے غلاموں اورمرىدوں کو کىسے پہچانیں گے؟ ارشاد فرمایا: تم نے نہىں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن