30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فخرِ جہاں حضرت مولانا خواجہ فخرُالدّین شاہجہاں آبادی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ٭اپنےخلیفۂ اعظم حضرت خواجہ نورمحمدچشتی مہارویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پہلے ہی ایک مرید کامل مقام و مرتبے اور شخصی علامات سےآگا ہ کرکے اشارہ فرماچکے تھے کہ یہ ” اوچ شریف “ میں ملے گایہی وجہ تھی کہ ہر سال حضرت خواجہ نورمحمدمہاروی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اوچ شریف تشریف لاتے اورمرشد ِ کریم کے حکم کے مطابق اس مرید ِ کامل کو تلاش فرماتےچنانچہ ایک مرتبہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے ایک مرید حضرت مولانامحمد حسین چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےارشاد فرمایا: ” اے محمد حسین! تمہیں معلوم ہے کہ میں یہاں ہر سال کیوں آتا ہوں ؟ پھر اس کی یہ وجہ بیان فرمائی : مَیں ایک شہباز کے شکار کے لئے آتا ہوں شاید وہ کسی طرح دام (جال)میں آجائےاوریہ پیرومرشدحضرت مولانا خواجہ فخرالدین شاہجہاں آبادی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا حکم ہے،میں نے اسی لئے یہ سفر اختیار کیا ہوا ہے آپ بھی دعا کیجئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس شہباز کو میرے دام میں لےآئے۔ “ جب حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیعت ہو گئےتوآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےارشادفرمایا: مولانا صاحب! ہمیں مبارک باد دیجئے اس سال وہ شہباز ہمارے دام میں آگیا ہے ۔(20)
قبلۂ عالم حضرت خواجہ نورمحمد چشتی مہارویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے تین جلیلُ القدرخلفاحضرت مولانا نور محمدثانی چشتی نظامی ،حضرت محمد قاضی عاقل چشتی نظامی اورحضرت علامہ حافظ جمالُ الدین ملتانی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کولے کرپیرومرشد حضرت مولانا خواجہ فخرُالدّین شاہجہاں آبادی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں دہلی حاضر ہوچکے تھے جب حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیعت ہوئے تو چند دن بعد پیر و مرشد نےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو حکم فرمایا: ” دہلی میں اپنے دادا پیر(یعنی حضرت مولانا خواجہ فخرُالدّین شاہجہاں آبادی چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کی زیارت کے لئے جائیے ۔ “ لہٰذاآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہدہلی روانہ ہوگئے۔(21)
مرشد کے حکم کی تعمیل میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ طویل اور کٹھن سفر کرتے ہوئے جب دہلی پہنچے تو معلوم ہوا کہ چند روز قبل ہی حضرت خواجہ فخرُالدّین چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ وصال فرماچکے ہیں۔وصال سےقبل آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےاپنے ایک مریدِ خاص کو یہ وصیت فرماچکے تھے: ” مىاں نورمحمدمہاروى کاایک مرید ” سلىمان “ مجھ سے ملاقات کے لئے آرہا ہے، تقدىر مىں ظاہری ملاقات نہىں ہےلہٰذامىرا سلام پہنچانااورمىراىہ فولادى قلم انہىں دے دینا۔ “ چنانچہ جب حضرت خواجہ سلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہدہلى پہنچےتو مرید خاص نے دادا مرشد کی بیان کردہ علامات آپ میں پاکر وہ فولادی قلم آپ کے سپر د کردیا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دادا مرشد کے مزار پُرانوار پر حاضردی اور کچھ دن وہاں قیام فرمایا۔(22)
دہلی سےواپس آکرآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنےپیرومرشدحضرت نورمحمد چشتی مہارویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اورکم وبیش پانچ سال اِسْتِفَادہ کرتے رہے۔مرشد کی ہدایت کے مطابق مجاہد ے کرتے ۔ تمام رات ذکر میں مصروف رہتے،مرشد ِکامل سے تصوّف کی کتابوں مثلافقرات،لوائح،عشرۂ کاملہ، آداب الطالبین اور فُصُوص الحکم کا درس لیتے، مسجد ہی میں قیام فرماتے اورکبھی کبھی مرشد کریم آپ سے ملاقات کےلئے خود بھی تشریف لے جاتے۔ (23)
حضرت قبلۂ عالم خواجہ نورمحمد مہاروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنواب غازى الدّىن خان کےیہاں قىام فرما تھے،نواب صاحب حضرت قبلہ عالم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پىر بھائى اوررازدارتھے،ایک روزآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرماىا: ’’نواب صاحب! نبى کرىم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےمعرفت سے بھرى ہوئى اىک دىگ حضرت على المرتضىٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوعطا فرمائى تھى پھرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے وہ دیگ حضرت خواجہ حسن بصرى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو عطا فرمائی یوں آگے سلسلہ بہ سلسلہ چلتى ہوئى حضرت مولانا خواجہ فخرُالدّین شاہجہاں آبادی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تک پہنچى تھى،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےاس فقىر کو عناىت فرمائی۔ مىں نے اس دىگ کو بہت
٭ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت۱۱۲۶ھ مطابق1717ء کواورنگ آباد (حیدر آباد دکن ، ہند) میں ہوئی، والد گرامی حضرت شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور دیگر اساتذہ سے تعلیم و تربیت حاصل کی ، والد ِگرامی سے بیعت ہوئے اور خلافت سے نوازے گئے۔حضرت خواجہ نور محمدمہاروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ آپ کے مشہور خلیفہ ہیں۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاوصال۲۷جمادی الاخری مطابق 1784ء کوہوا۔حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے قریب ہی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار مبارک ہے۔ (انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام، ۴ / ۸۹تا۹۵ملخصاً، تاریخ مشائخ چشت، ص۳۹۰)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع