30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی یہ شان تھی کہ آپ نے اس وقت بھی ان کفار کی امانتیں واپس پہنچانے کا انتظام فرمایا جب وہ جان کے دشمن بن کر آپ کے مُقَدّس مکا ن کا محاصرہ کئے ہوئے تھے۔(11)جب حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کازمانۂ طالب علمی تھا تو اس وقت دیانت داری کی اِس عظیم سُنّت پر لوگ عمل پیرا تھےچنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: جس وقت ہم تونسہ شریف کی بگی مسجد میں اپنے استاد میا ں حسن علی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس پڑھتے تھے وہ بارہویں صدی تھی اُ س وقت لوگوں میں دنیا کی اس قدرمحبت نہ تھی جو اب تیر ہویں صدی میں ہے نیزبدگمانی ، فریب،مکر ،بددیانتی ،امانت میں خیانت اتنی نہ تھی جتنی آج کل ہے ۔پھرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے لوگوں کی دیانت داری کی یہ حکایت بیان فرمائی : ہم چند لڑکےاس مسجد میں پڑھتے تھے ،ایک دن ایک شخص آیا اوراس نے یہ کہہ کر اپنی رقم ہماری جانب بڑھائی : میں کہیں جارہا ہوں میری یہ امانت آپ کے پاس رہے گی ۔ ہم نے کہا : اپنی رقم مسجد کے طاق میں رکھ دو ۔ چنانچہ وہ رقم وہاں رکھ کر چلا گیا جب کافی عرصے بعد وہ آیا اور اس طاق سے رقم لے کر گنی تو وہ اُتنی ہی تھی جتنی وہ چھوڑ کر گیا تھا۔(12)
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! آج ہمارے معاشرے میں بےچینی،بے اعتمادی اور بےبرکتی عام ہونے کابہت بڑا سبب دیانت داری کی کمی اور خیانت میں اضافہ ہے۔یاد رکھئے! خیانت منافقت کی علامات میں سے ایک ہےچنانچہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کےسرورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاارشادِحقیقت بنیاد ہے: ’’تین باتیں ایسی ہیں کہ جس میں پائی جائیں وہ منافق ہوگا: (1)جب بات کرے تو جھوٹ بولے (2)جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے (3)جب امانت اس کے سپر د کی جائے تو خیانت کرے۔‘‘ (13)لہٰذاخیانت سے بچنے اور دیانت داری اپنانے کی نیّت کیجئے، اس کی بدولت ذہنی اور قلبی سکون میسرآئے گا اور یہ مبارک عادت دنیاوآخرت میں نجات کا سبب بن جائے گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
خواجہ نورمحمد مہاروی چشتی نظامی کا ذکرِ خیر
حضرت خواجہ نورمحمدمہاروی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت ۱۴ رمضانُ المبارک۱۱۴۲ھ مطابق 2اپریل1730ء کوہوئی۔(14) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مادر زاد ولی تھے اسی لئے شیرخوارگی کےباوجود رمضانُ المبارک میں دن کے وقت دودھ نوش نہیں فرمایا۔(15)حفظ ِقرآن کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مزید تعلیم کے لئے پاکپتن شریف،مرکزالاولیالاہور اور دہلی کا سفر کیا۔ دہلی پہنچ کرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےحضرت خواجہ فخرالدین چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےمدرسے میں داخل ہوئےکر تمام مروجہ علوم کی تکمیل کی ۔سفرِ دہلی کے دوران آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرت خواجہ فخرالدین چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے شرفِ بیعت حاصل کیا۔ شب وروز مرشدِ کریم کی خدمت میں رہا کرتے۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکامعمول تھا کہ چھ ماہ مہار شریف (نزد چشتیاں، ضلع بہاولنگر) میں قیام فرماتے اور چھ ماہ دہلی میں مرشد پاک کی بارگاہ میں گزارتے(16) ایک مرتبہ حضرت شاہ فخرالدین چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے آپ سے ارشاد فرمایا تھا: نورمحمد! اللہ کی مخلوق ایک دن تجھ سے بہت کچھ حاصل کرے گی ۔ “ وہ وقت بھی آیا کہ ہزاروں طالبانِ حق نے آپ کے درِ دولت سے فیض پایااورسینکڑوں نے آپ کی بدولت بلند مقام و مرتبہ حاصل کیا۔دلوں کے حالات جان لینا آپ کی امتیازی خصوصیت تھی۔جلیلُ القدر صوفیاءآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے زیرِ تربیت رہےاور ان کے ذریعے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فیضان دور دور تک پھیلا۔(17) ۳ذوالحجۃ الحرام۱۲۰۵ھ کو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال ہوا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا مزار مبارک مہارشریف میں انوار وتجلیات کی بارش برسا رہا ہے۔(18)
جب حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوٹ مٹھن شریف میں زیر ِ تعلم تھےتو ہر سال کی طرح اس سال بھی قبلۂ عالم خواجہ نورمحمدمہاروی چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اوچ شریف تشریف لائے یہ خبر ملتے ہی قاضی محمد عاقل چشتی نظامی اور آپ کے فرزندحضرت مولانا احمدعلی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَابھی زیارت کے لئے طلبہ کے ہمرا ہ حاضر ہوئے ۔اس دوران قبلۂ عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پرخصوصی کرم نوازی فرمائی اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوحضرت سیّد جلالُ الدّین حسین بخاری سہروردیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ٭کے مزارِ اقدس کے سرہانے شرفِ بیعت سے نوازا۔ بیعت کے وقت آپ کی عمرپندرہ سال تھی۔(19)
٭ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت۵۹۵ھ میں بخارا (ازبکستان) میں ہوئی۔تاحیات اعلائے کلمۃ الحق میں کوشاں، تبلیغِ دین میں مشغول، خلقِ خدا کی رشد وہدایات میں مصروف رہے، بے شمارخلق آپ سے مستفیض ہوئی، ہزارہا لوگوں نے آپ سے راہِ ہدایت پائی، سینکڑوں اقوام حلقہ بگوشِ اسلام ہوئیں، اسلام کی بے پناہ اشاعت ہوئی، اوچ میں خانقاہ بخاریہ کی بنیاد رکھی۔آپ نے۱۹جمادی الاولی۶۹۰ھ کو وصال فرمایا، آپ کا مزارمبارک اوچ شریف (ضلع بہاول پورجنوبی پنجاب) پاکستان میں قبلہ ٔ حاجات ہے۔ (بہاء الدین زکریا، ص، ۱۰۳، ۱۰۶، اخبارالاخیار، ص۶۱، تذکرہ اولیائے پاکستان، ۲ / ۲۴۳)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع