دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Peer Pathan Khwaja Sulaiman Taunsvi | فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

book_icon
فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےوالدِ ماجد کااسمِ گرامی ” زکریا “ اور والدہ  کا مبارک نام ” زلیخا “ ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے  والدِ محترم   علم و فضل کے مالک تھے۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےبچپن میں ہی والدِمحترم  کا انتقال ہوگیا تھااسی لئےآپ کی تعلیم وتربیت والدہ محترمہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔(7)

تعلیم و تربیت

والدہ ٔ ماجدہ نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو چار برس کی عمر میں تعلیم ِ قرآن کے کےلئےمدرسےمیں   داخل  کیا ،حفظ و ناظرہ کی تکمیل کے بعدآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تونسہ تشریف لےگئےاورحضرت میاں حسن علی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے فارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔مزیدتعلیم کےلئے ” لانگھ “ ٭اور پھر علم وحکمت کے مرکز ” کوٹ مٹھن شریف (ضلع رحیم یار خان) “  کاسفرکیااورکوٹ مٹھن شریف میں شیخِ طریقت حضرت قاضی محمدعاقل چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ٭کے صاحبزادےحضرت علامہ خواجہ احمد علی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ٭کے زیرِانتظام درسگاہ میں داخل ہوکر  علمِ دین حاصل کرنے میں مصروف ہوگئے اور اساتذہ  کی    شفقت  اور رات دن کی کوشش سےمروّجہ علوم  پر دسترس حاصل کی ۔(8)

استاذِ گرامی کی  وصیت

آپرَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےاستاذِگرامی(جنہیں حاجی صاحب کہاجاتاتھا) زبردست عالِم دین اور بہت  بڑے ولیٔ  کامل تھے۔حضرت محمدخواجہ سلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کچھ  عرصہ  اُن سے پڑھا۔حاجی صاحب نے  کشف کے ذریعے  اپنے  اس  بلند رُتبہ  شاگر د کی زندگی  کے حالات جانےاور ایک روز زندگی کے یہ مَرَاحِل  آپ کے سامنے بیان کردیئے: ” آپ پہلے تونسہ شریف پھرلانگھ اور اس کے  بعد کوٹ مٹھن جاکر علم حاصل  کریں گے وہاں  ” مہار “ سے ایک  کامل بزرگ آئیں گے، آپ ان سے بیعت  کریں گے  وہ آپ کو خلافت  عطا کریں گے اور آپ پھر  تونسہ  شریف آکر خلقِ خدا کوحق  تعالٰی  کا راستہ بتائیں گے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ  کو بلند مرتبہ اور اعلیٰ درجہ عطافرمائےگا۔ “ پھرحاجی صاحب  نے اپنے بیٹے کےمتعلق یہ تین وصیتیں فرمائیں: ” (1)  میرے بیٹے کوتعلیم دینا۔(2) جب تک یہ زندہ  رہے  اس کی ضروریات کا خیال رکھنا۔(3)میرےبیٹے کےنزع کے وقت  حاضر ہوکر  اس کے ایمان کو شیطان  لعین سے بچا لینا۔ “ آ پ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  استادِ محترم  کی  اس  وصیت کو قبول  فرمایا ۔ استاذِ گرامی  کے زبان سے نکلی  ہوئی  ہر بات  حرف بہ  حرف درست ثابت ہوئی ۔(9)

یہ  خیانت ہے

انسان  کی تربیت میں  استاد کا کردار بہت اہم  ہےکیوں کہ استاد انسان کی علمی ترقی  اور اخلاق  و کردار  سنوارنے کا سبب بنتا ہے جس کی  بدولت  انسان  معاشرے میں  بلند مقام و مرتبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہےاسی لئےایسےمُحسن  کی بے  ادبی  دنیا و آخرت  دونوں  کے لئے  نقصان  دہ  ہے۔حضرت خواجہ محمدسلیمان  تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مبارک  سیرت کا ایک روشن  پہلو استاد گرامی  کا ادب بھی ہے،آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنا اساتذہ  کرام  کا نہایت ادب کرتے،اگر اُن کی جانب سے کوئی  کام سُپرد کیا جاتا تو اُسے  ان کے فرمان  کے مطابق بجالاتے اوراس میں  معمولی سی  کوتاہی  یا اکتاہٹ کو خیانت سے تعبیر فرماتے  چنانچہ

ایک دن  ا ٓپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے استادِ گرامی  حضرت مولانا  ولی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے آپ  اورآپ کے ہم سبق صالح محمد قریشی کو درختوں سے بیر لا نے  کے لئے بھیجا چنانچہ  دونوں  بیر توڑنے  چلے گئےجب بیر توڑ چکے تو  آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے  رفیق نےکہا: پکے ہوئے بیر ہم کھا لیتے ہیں اورکچےبیراستاد صاحب کے لئےلے جاتےہیں ورنہ  روزانہ استاد صاحب کی یہ (یعنی  بیر توڑ کر لانے کی )فرمائش رہے گی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےیہ تجویز  قبول نہ کی اوراُس سے طویل مُباحثہ کرنے کے بجائے ایک جملے میں  اپنے رفیق کی اصلاح  فرمائی: یہ خیانت ہے۔(10)

لوگ اُ س وقت دیانت دار تھے

کفارِ مکہ اگرچہ رحمت ِدو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بدترین دشمن تھےمگر اس کےباوجود حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امانت و دیانت پر کفار کو اس قدر اعتماد تھا کہ وہ اپنے قیمتی مال و سامان کو حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس امانت رکھتے تھےاور رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امانت داری



٭ لانگھ  مقام تونسہ سے پانچ کوس مشرق کی جانب دریائے سندھ کے کنارے واقع تھا۔

٭ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت۱۱۴۹ہجری مطابق 1736ء میں ہوئی ، آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نسباً”فاروقی“ہیں، آپ کے خاندان کو علم و عمل، زہد و تقویٰ اورشرافت و دیانت میں  امتیازی مقام حاصل ہے، خواجہ نورمحمد مہاروی چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےمرید و خلیفہ ہیں نیز دادا مرشدحضرت خواجہ فخرالدین چشتی نظامی  سے بھی خلافت حاصل ہے۔درس و تدریس، عبادت و ریاضت، مہمان نوازی  اور طلبہ کی خیرخواہی آپ کے معمولات  میں شامل تھی ۔۸صفرالمظفر۱۲۲۹ھ مطابق24جنوری1813ء میں وصال ہوا۔مزار مبارک کوٹ مٹھن ضلع ڈیرہ غازی خان میں مرجع ِخاص و عام ہے۔ (انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام،  ۴ / ۱۰۹ تا۱۱۳ ملخصا)

٭ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہعاجزی  وانکساری کے پیکر، اعلیٰ درجے کے متقی  اور ظاہری و باطنی  علوم  میں دسترس رکھنے والے بزرگ تھے ۔آپ  نے اپنے آباء واجداد کی  قائم  کرد ہ درسگاہ  کو اس قدر ترقی دی کہ برعظیم پاک ہند کے  کونے  کونے سےعلمِ دین کےشائقین اس درسگاہ کی جانب کھنچے چلے آئے۔ (انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام،  ۴ / ۱۱۴تا۱۱۶ ملخصا)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن