دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Peer Pathan Khwaja Sulaiman Taunsvi | فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

book_icon
فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

(1)حضرت صاحبزادہ خواجہ گل محمد چشتی نظامی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرت خواجہ سلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بڑے فرزنداورمریدوخلیفہ ہیں،آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہعاجزی و انکساری  کے پیکر اورمخلوق ِ خدا پر  شفیق تھے ،آپ کے دریائے سخاوت سے ہر ایک فیضیاب ہوتا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال والدِگرامی  کی حیات میں ۱۱رمضان المبارک۱۲۶۰ ہجری کو ہوا۔(85)

(2)نبیرۂ پیرپٹھان حضرت خواجہﷲبخش تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ

آپرَحْمَۃُ اللہِتَعَالٰی عَلَیْہحضرت خواجہ سلیمان تونسویرَحْمَۃُ  اللہِ   تَعَالٰی   عَلَیْہکے پوتے اورحضرت خواجہ گل محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شہزادے ہیں،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت  ماہِ ذوالحجۃ۱۲۴۱ہجری میں  ہوئی ،ظاہری تعلیم سے فراغت کے بعد باطنی تعلیم اپنے دادا حضورسے حاصل کی ۔حضرت خواجہ محمدسلیمان  تونسوی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو خلافت حاصل تھی ،دادا حضور کے وصال  کے بعد آپ ہی  جانشین مقرر ہوئے ۔پنجاب،ہنداور خراسان کےسینکڑوں  لوگ آپ  کے دامن سے وابستہ ہوکر  فیضیاب ہوئے ۔عارِف کامل حضرت خواجہ  احمد میروی چشتی نظامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ٭حضرت پیر پٹھان  خواجہ محمد سلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے مرید تھےاورحضرت خواجہ  اللہ بخش تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےاجازت و خلافت حاصل تھی ۔ علامہ فضلِ حق خیر آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے لختِ جگر شمسُ العلماءعلامہ عبدالحق خیرآبادی اورخلیفۂ اعلیٰ حضرت علامہ احمد بخش صادق (مہتمم مدرسہ محمودیہ تونسہ شریف)رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَابھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےمرید تھے۔حضرت پیر پٹھان  خواجہ محمد سلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اصلاحِ اعمال   کے لئےخوب کوشش فرمائی نہایت ملنسار اور خوش اخلاق،غریب نواز تھے غریبوں  کوقریب رکھتے،دنیاداروں سے کنارہ کش رہتے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مساجد، مدارس اورلنگرخانے تعمیر کروائے۔ علاقہ مکینوں کی قراءتِ قرآن درست کروانے   کا اہتمام،حرمین طیبین اور پاک پتن شریف کی خدمت آپ   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خصوصی  فضائل میں شامل ہے۔ جب قادیانیت کا فتنہ اٹھا تو اس کی  سرکوبی کےلئےبھی آپرَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےنہایت اہم کرداراداکیا۔13ستمبر1901ءمطابق ۲۹جمُادی الاولیٰ۱۳۱۹ھ کو آپ کا وصال ہوا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار مبارک تونسہ شریف میں ہے۔حضرت خواجہ حافظ محمد موسیٰ تونسوی،حضرت خواجہ حافظ محمود تونسوی (بانی مدرسہ محمودیہ تونسہ شریف)اورحضرت خواجہ حافظ احمد تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنآپ کے صاحبزادے ہیں۔(86)

 (3)حضرت مولانا محمد علی مکھڈوی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ

          آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت۱۱۶۴ھ مطابق1750ء میں ہوئی ،اپنے وقت کے جلیل القدر اساتذہ سے تعلیم  و تربیت حاصل کی،آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مکھڈشریف میں  درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا توشائقینِ علم پاک و ہند، کابل، قندھار اور بخارا سے کھنچے چلے آئے اور اِس چشمۂ  فیض سے مستفیض  ہونے لگے۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرت خواجہ سلیمان تونسویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےمرید ہوئے اورخلافت سے نوازے گئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے فیوض و برکات سے مخلوقِ خدا  فیضیاب ہوئی ۔۲۹رمضان المبارک مطابق1837ءکوآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال ہوا،آپ کا مزار مکھڈ شریف ،ضلع اٹک  میں مرجع ِ خلائق ہے۔(87)

 (4)حضرت حافظ سیّد محمد علی خیر آبادی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت ۱۱۹۲ھ کو ہوئی،علم و فضل میں آپ کےخاندان کو شہرت حاصل تھی بچپن ہی سے آپ کی  طبیعت عبادت و ریاضت کی جانب مائل تھی،اپنے علاقے سے ابتدائی تعلیم   حاصل کرنے کے بعدعلمِ حدیث کےلئے دہلی  پھر حرمین طیبین کا رُخ کیا جب کہ صحیح مسلم  کا سِماع حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے کیا ۔علامہ فضل ِ حق خیرآبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے فُصُوصُ الِحکم کا درس لیا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے  مرید ہوئے اور اجازت و خلافت  حاصل کی۔خیرآباد میں  آپ کی  خانقاہ علم  و فضل کا مرکز اور فُیُوض و بَرَکات کا منبع تھی۔اودھ  اوردکن میں سلسلہ چشتیہ نظامیہ کی اشاعت  میں اس خانقاہ کا کردار نہایت اہم ہے ۔۱۸ذیقعدہ ۱۲۶۶ھ کو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال ہوا۔(88)

(5)شمس العارفین حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ

 



٭ عارِف کامل حضرت خواجہ احمد میروی چشتی نظامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی  ولادت ۱۲۵۰ مطابق 1834ھ میں بلوچستان کے کوہستانی علاقے میں ہوئی ۔حفظ و ناظرہ کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے وقت کے جلیلُ  القدر اساتذہ سے علم دین حاصل کیا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ عبادت و ریاضت میں یگانۂ روز اور حلم و بردباری کے پیکر تھےمسلمانوں کی خیر خواہی کے لئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مساجد، مسافر خانےاورلنگر خانے تعمیر فرمائے ۔بروز بدھ ۵محرم الحرام۱۳۳۰ھ مطابق27دسمبر1911ء کوآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاوصال میرأشریف (تحصیل پنڈی گھیپ،  ضلع اٹک) میں آپ کا مزار مرجعِ خاص و عام ہے ۔ (تذکرۂ اکابر اہلسنّت،  ص ۳۸،  انسائیکلوپیڈیااولیائے کرام، ۴ / ۲۹۶تا۳۰۳)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن