دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Peer Pathan Khwaja Sulaiman Taunsvi | فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

book_icon
فیضان پیر پٹھان خواجہ سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

انسان کاسب سےسخت دشمن

نَفْس انسان  کا پوشیدہ دُشمن ہے  اور جو دُشمن نِگاہوں  سے اَوجھل ہوتا ہے وہ نظر آنے والے دُشمن سے کہیں  زِیادہ مُوذِی و خطرناک ہوتا ہے ۔نفس  پرمہربانی  اُسے مزید دشمنی پر اُبھارتی ہے  چنانچہ حضرت خواجہ محمدسلیمان  تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : انسان کا نفس اس کے تمام دشمنوں سےزىادہ سخت دشمن ہےکىونکہ جس دشمن کے ساتھ بھى مہربانى کى جائے وہ فرمانبردار ہوجاتا ہےبخلافِ نفس کے ،اس کے ساتھ جس قدر مہربانى کرو گے زىادہ دشمنى کرے گا۔(63)

ایمان کے  زوال کا  سبب

حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی  عادت ِ مبارکہ تھی کہ  بدمذہبوں  کی صحبت سے بچنے  کا ذہن دیتے  چنانچہ ایک شخص بدمذہبوں کے یہاں ملازم تھاجب وہ  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضرہوا توآپ نےاسے تنبیہہ  کرتے ہوئےاشاد فرمایا: ” تم اورتمہارا بھائی ملازمت  کی وجہ سے ہر وقت  بدمذہبوں کی صحبت میں رہتے ہو اس لئے ڈرتے رہا کرو کہیں اُن کی صحبت سے متاثر نہ ہو جاؤ۔ “ جب  وہ بدمذہبوں کی ملازمت چھوڑ کردوبارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہواتوآپ نےبدمذہبیت کی نحوست ذہن نشین کراتےہوئےارشاد فرمایا: ” بدمذہبوں  کی صحبت  میں رِہ کر طرح طرح کی نعمتیں  حاصل کرنے سے بھوکا مرجانا بہتر ہے کیوں کہ اس قسم  کی صحبت ایمان کے زوال کا باعث ہوتی ہے۔(64)

کامیاب کون؟

حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کامیابی کانسخہ  عطا فرماتے ہوئےارشادفرماتےہیں: دین ودنیا میں کامیابی صرف ان لوگوں نے حاصل کی ہےجنہوں نےاللہ اللہ کیاہےاوراس پر ہمیشگی اختیارکی ہے۔(65)

دنیا داروں کی مثال

حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : دنىا داروں کى مثال گدھے کى ہے جو کہ بوجھ کو پىٹھ پر اٹھاتا رہتا ہے اسى طرح اہل دنىا ، دنىا کى طلب مىں( جو کہ نجاست اور گندگى کے بوجھ کےسوا اور کچھ نہىں ہے) ہمىشہ حىران و سرگرداں رہتے ہىں،قناعت نہىں کرتے اور دنىا جمع کرتے رہتے ہىں، آخر کار دنىا کو چھوڑ کر خالى ہاتھ ىہاں سے جاتے ہىں۔(66)

 ” غیبت “ چوری سے زیادہ بری ہے

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  غیبت کی  مذمت و برائی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: غىبت کرنا چورى کرنے سے زىادہ برا ہے، کىونکہ چورى کرنے سے  تو چور چورى کى ہوئى چىز سے کچھ فائدہ بھى اٹھا لىتا ہے، لىکن غىبت مىں کوئى ظاہرى فائدہ بھى نہىں ، بلکہ غىبت کرنے والے کے تمام نیک اعمال برباد ہوجاتے ہىں۔(67)

غیبت کی تباہ کاریاں ایک نظر میں

امیر اہل سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  تحریر فرماتے ہیں : قرآن و حدیث اوراقوالِ بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین سے منتخب کردہ غیبت کی 20 تباہ کاریوں پر ایک سرسری نظر ڈالئے، شاید خائفین کے بدن میں جُھر جھری کی لہر دوڑ جائے! جگر تھام کر مُلاحَظہ فرمایئے: ٭غیبت ایمان کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے٭غیبت بُرے خاتمے کا سبب ہے٭بکثرت غیبت کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی٭غیبت سے نَماز روزے کی نورانیَّت چلی جاتی ہے ٭غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں٭غیبت نیکیاں جلا دیتی ہے٭غیبت کرنے والا توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخِرمیں جنَّت میں داخِل ہوگا، اَلغَرض غیبت گناہِ کبیرہ، قطعی حرام اور جہنَّم میں لے جانے والاکام ہے٭غیبت زنا سے سخت تر ہے٭مسلمان کی غیبت کرنے والا سُود سے بھی بڑے گناہ میں گرفتار ہے٭غیبت کو اگر سمندر میں ڈال دیا جائے تو سارا سمندر بدبُو دار ہو جائے٭غیبت کرنے والے کو جہنَّم میں مُردار کھانا پڑے گا٭ غیبت مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مُترادِف ہے٭غیبت کرنے والا عذابِ قبر میں گرفتار ہو گا! ٭غیبت کرنے والاتانبے کے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کو بار بار چھیل رہا تھا٭ غیبت کرنے والے کو اُس کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کاٹ کر کِھلایا جا رہا تھا٭غیبت کرنے والا قیامت میں کتّے کی شکل میں اٹھے گا ٭غیبت کرنے والا جہنَّم کا بندر ہو گا٭غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا٭غیبت کرنے والا جہنَّم کے کھولتے ہوئے پانی اور آگ کے درمیان موت مانگتا دوڑرہا ہو گا اور اس سے جہنَّمی بھی بیزار ہوں گے٭ غیبت کرنے والا سب سے پہلے جہنَّم میں جائے گا۔(68)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن