30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بسمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فیضانِ مفتیِ اعظم ہند
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک جوکوئی 26 صفحات کا رسالہ ’’فیضانِ مفتیِ اعظم ہند‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے اولیائے کرام کی سچی مَحبّت دےکراِن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطافرما اورا س سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے راضی ہوجا۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : شبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُودِ پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔
(معجم اوسط،1/84،حدیث:241 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
دُرُودِ پاک کے بارے میں تحقیقِ رضا
اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:یہ ثابِت و واضِح ہے کہ حُضُور جان ِ رَحمت ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کی بارگاہِ اَقْدس میں دُرُود و سلام اور اعمالِ اُمّت کی پیشی بار بار ہوتی ہےاور اَحادیث کی جَمْع و ترتیب سے میرے لیے یہ ظاہر ہوا کہ ہر دُرُودِ پاک بارگاہِ رِسالت( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )میں دس بار پیش ہوتا ہے اور دیگر اعمال پانچ بار پیش ہوتے ہیں،دربارِ نُبُوّت میں دُرُود پیش ہونے کے چند طریقے یہ ہیں:(1) تُرْبَتِ اَطْہَر (یعنی قبرِ مُنوّر)کے پاس ایک فِرِشتہ پہنچاتا ہے۔(2) وہ فِرِشتہ پیش کرتا ہے جو دُرُود پڑھنے والے کے ساتھ مامُور و مُؤَکَّل (یعنی مُقرَّر)ہے۔ (3) سیر و سِیاحت کرنے والے فرشتے پہنچاتے ہیں۔(4) حِفاظت کرنے والے فرشتے دُرُودِ پاک کو دِن کے تمام اَعمال کے ساتھ شام کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع