دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi | فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

book_icon
فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

٭ مشکل الفاظ پر بھی نشانات لگا لیجئے  اور کسی جاننے  والے  سے  دریافت کر لیجئے  

٭ صرف آنکھوں سے  نہیں زبان سے  بھی پڑھئے  کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے  ۔

٭ تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں اور گردن کی ورزش کر لیجئے  کیونکہ کافی دیر تک مسلسل ایک ہی جگہ دیکھتے  رہنے  سے  آنکھیں تھک جاتیں اور بعض اوقات گردن بھی دُکھ جاتی ہے  ۔اس کا طریقہ یہ ہے  کہ آنکھوں کو دائیں بائیں،اوپر نیچے  گھمائيے ۔اسی طرح گردن کو بھی آہستہ آہستہ حرکت دیجئے ۔

٭ اسی طرح کچھ دیر مُطالَعَہ کر کے  دُرود شریف پڑھنا شروع کردیجئے  اور جب آنکھوں وغیرہ کوکچھ آرام مل جائے  تو پھرمُطالَعَہ شروع کر دیجئے ۔

٭ ایک بار کے  مُطالَعَہ سے  سارا مضمون یاد رہ جانا بَہُت دُشوار ہے  کہ فی زمانہ ہاضمے  بھی کمزوراور حافظے  بھی کمزور ! لہٰذا دینی کتب ورسائل کا بار بارمُطالَعَہ کیجئے  ۔

٭ مقولہ ہے :  اَلسَّبْقُ حَرْفٌ وَ التَّکْرَارُ اَلْفٌ یعنی سبق ایک حرف ہو اور تکرار ( یعنی دُہرائی ) ایک ہزار بار ہونی چاہئے ۔

٭ جو بھلائی کی باتیں پڑھی ہیں ثواب کی نیّت سے  دوسروں کو بتاتے  رہئے  ، اس طرح اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّآپ کو یاد ہو جائیں گی۔([1])

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

غلطی کا برمَلا اعتراف

          قطبِ مرکزالاولیاء (لاہور) شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ حضرت علامہ مفتى عزىز احمد ضیائی بداىونى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی   فرماتے  ہیں :  مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اپنے  عہدِ طالبِ علمى مىں اسباق کے  مطالعہ اور تکرار کے  بے   حد پابند تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ رات گئے  تک آئندہ صبح پڑھے  جانے  والے  اسباق کا مطالعہ کرتے اور صبح درجے  میں استاد محترم کے  رو برو ہوکر اسباق کی تقریر  سنتے پھر دیگر طلبہ ساتھیوں کے  ساتھ سبق کی دہرائی کرنے  بیٹھ جاتے جس میں استاد محترم کی سبق سے  متعلق پوری تقریر دہرادیتے  پھر استادمحترم کے  قائم کردہ سوالات و جوابات پوری تفصیل کے  ساتھ بیان فرماتے  اکثر اوقات اپنی جانب سے  نئے  سوالات اور پھر ان کے  جوابات خود ہی پیش کرتے  اگر کہیں الجھن کا شکار ہوتے  تو استاد محترم کی خدمت میں حاضر ہوکر اسے  دور کرلیتے  کم ہی ایسا ہوتا کہ کوئی بات  بارگاہِ استاد میں رَد ہوجائے  اور جب کبھی ایسا ہوبھی جاتاتو دیگر طلبہ کے  سامنے  اپنی غلطی کا بَرمَلا اعتراف کرلیتے اور کسی قسم کی شرم محسوس نہ کرتے چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خود اس سلسلے  میں فرمایا کرتے  تھے  کہ مىں جب تک اپنى غلطى کا اعتراف نہىں کرلىتا اس وقت تک مىرے  دل و دماغ مىں اىک ہىجانى کىفىت بَرپا رہتى ہے ۔([2])

          میٹھے  میٹھے  اسلامی بھائیو! انسان خطااور بھول کا مُرکَّب ہے  لہٰذا جب بھی کوئی غلطی ہوجائے  اور کوئی شخص اس کی  نشاندہی کرے  تو فوراً اپنی غلطی مان لینی چاہیے  چاہے  وہ عمر ،تجرِبے  اور رُتبے  میں ہم سے   کم ہی کیوں نہ ہواگرچہ ایسے  موقع پر نفس مختلف حیلے  بہانے  سُجھاتا ہے  اور  طرح طرح کی راہیں دکھاتا ہے  مگر یاد رکھئے  کہ اپنی غلطی کا اعتراف اوراقرار کرنے  والے  اعلی کردار اور عمدہ اوصاف کے  مالک ہوتے  ہیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمداِلیاس عطّاؔر قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ گرامی میں یہ وصف نمایاں طور پر نظر آتا ہے کہ وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے  والے  ”مَدَنی مُذاکَرات“ میں اسلامی بھائی مختلف قسم کے  مَثَلاًعقائدو اَعمال، فضائِل و مَنَاقِب، شریعت و طریقت ، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ ، اَخلاقیات و اِسلامی معلومات، معاشی و معاشرتی و تنظیمی معاملات اور دیگر بہت سے  موضوعات کے  متعلق سوالات کرتے  ہیں اورامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں حکمت آموزو عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں ڈوبے  ہوئے  جوابات سے  نوازتے  ہیں۔علم کا سمندر ہونے  کے  باوجود آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آغاز میں شرکائے  مَدَنی مذاکرہ سے  کچھ اس طرح عاجزی بھرے  اَلفاظ ارشاد فرماتے  ہیں : آپ سوالات کیجئے ،مگر ہرسوال کا جواب وہ بھی باِلصَّواب (یعنی دُرُست) دے  پاؤں، ضروری نہیں،معلوم ہوا تو عرض کرنے  کی کوشش کروں گا۔ اگر مجھے  بھول کرتا پائیں تو فوراً میری اِصلاح فرمائیں ،مجھے  اپنے  موقف پر بے  جا اَڑتا ہوا نہیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شکریہ کے  ساتھ رُجوع کرتا پائیں گے ۔([3])     اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن



[1]     تذکرۂ اميرِِ اہلسنت قسط ۴، شوقِ علمِ دین ،ص۲۷

[2]     حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۷۱تا۷۲ملخصاً

[3]    تکبر ،ص۷۷بتغیر

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن