30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَوراق پلٹنے ، صفحات گننے اور اس میں لکھی ہوئی سیاہ لکیروں پر نظر ڈال کر گزرجانے کا نام مطالعہ نہیں۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کتابوں کو محض جمع نہیں کیا بلکہ مسلسل مطالعہ ،غور وفکر اور عملی کوششیں آپ کے کردارِ عظیم کا حصہ ہیں۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کس طرح مطالعہ فرماتے ہیں اس کا اندازہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مطالعہ کے مَدَنی پھولوں سے کیا جاسکتا ہے :
حدیثِ پاک : ’’اَلْعِلْمُ اَفضَلٌ مِّنَ الْعِبَادَۃِ‘‘کے اٹھارہ حُرُوف کی نسبت سے دینی مُطالَعَہ کرنے کے 18مَدَنی پھول
(از: شیخِ طریقت ،امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ)
٭… اللہعَزَّ وَجَلَّ کی رضا اور حصولِ ثواب کی نیَّت سے مُطالَعَہ کیجئے ۔
٭…مُطالَعَہ شروع کرنے سے قبل حمد و صلوٰۃ پڑھنے کی عادت بنایئے ، فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ہے : جس نیک کام سے قبل اللہ تعالیٰ کی حمد اور مجھ پر دُرُود نہ پڑھا گیا اس میں بَرَکت نہیں ہوتی۔([1]) ورنہ کم از کم بسم اللہ شریف تو پڑھ ہی لیجئے کہ ہر صاحِبِ شان کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے ۔([2])
٭…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پر مشتمل رسالے ، ’’جنات کا بادشاہ‘‘کے صَفْحَہ23پر ہے : قبلہ رُو بیٹھئے کہ اِس کی بَرَکتیں بے شُمار ہیں چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا امام بُرہانُ الدّین ابراہیم زَرنوجیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : دو طَلَبہ علمِ دین حاصِل کرنے کیلئے پردیس گئے ، دو سال تک دونوں ہم سبق رہے ، جب وطن لوٹے تو ان میں ایک فَقِیہ (یعنی زبردست عالم ) بن چکے تھے جبکہ دوسرا علم و کمال سے خالی ہی رہا تھا۔ اُس شہر کے عُلَمائے کرام رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَام نے اِس اَمْر پر خوب غَور و خَوض کیا، دونوں کے حُصولِ علم کے طریقہ کار ، اندازِ تکرار اور بیٹھنے کے اَطوار وغیرہ کے بارے میں تحقیق کی تو ایک بات جو کہ نُمایاں طور پر سامنے آئی وہ یہ تھی کہ جو فَقِیہ بن کے پلٹے تھے اُن کا معمول یہ تھا کہ وہ سبق یاد کرتے وَقت قِبلہ رُوبیٹھا کرتے تھے جبکہ دوسرا جو کہ کَورے کا کَور ا پلٹا تھا وہ قبلہ کی طرف پیٹھ کرکے بیٹھنے کا عادی تھا، چُنانچِہ تمام عُلَماء و فُقَہاءِ کرام رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَام اِس بات پرمُتَّفق ہوئے کہ یہ خوش نصیب اِستِقبالِ قِبلہ(یعنی قبلہ کی طرف رُخ کرنے ) کے اِہْتِمام کی بَرَکت سے فَقِیہ بنے کیوں کہ بیٹھتے وقْت کَعْبۃُاللہ شریف کی سَمْت مُنہ رکھنا سنّت ہے ۔ ([3])
٭…صُبْح کے وقت مُطالَعہ کرنابَہُت مُفِید ہے کیونکہ عُمُوماًاِس وَقت نیند کا غَلَبَہ نہیں ہوتا اورذہن زیادہ کام کرتا ہے ۔
٭… شوروغُل سے دُورپُر سکون جگہ پر بیٹھ کر مطالعہ کیجئے ۔
٭… اگر جلد بازی یا ٹینشن (یعنی پریشانی)کی حالت میں پڑھیں گے مثلاً کوئی آپ کو پُکاررہا ہے اور آپ پڑھے جارہے ہیں ،یا اِستنجاء کی حاجت ہے اور آپ مسلسل مُطالَعَہ کئے جارہے ہیں، ایسے وقت میں آپ کا ذہن کام نہیں کریگا اور غلط فہمی کا اِمکان بڑھ جائے گا ۔
٭… کسی بھی ایسے انداز پر جس سے آنکھوں پر زور پڑے مَثَلاً بَہُت مدھم یا زیادہ تیز روشنی میں یا چلتے چلتے یا چلتی گاڑی میں یا لیٹے لیٹے یا کتاب پر جُھک کر مُطالَعَہ کرنا آنکھوں کے لیے مُضِر (یعنی نقصان دہ)ہے ۔
٭… کوشش کیجئے کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آرہی ہو ،پچھلی طرف سے آنے میں بھی حرج نہیں مگر سامنے سے آنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔
٭…مُطَالَعَہ کرتے وقت ذہن حاضِر اورطبیعت تَروتازہ ہونی چاہئے ۔
٭… وقتِ مُطالَعَہ ضَرورتاً قلم ہاتھ میں رکھنا چاہئے کہ جہاں آپ کو کوئی بات پسند آئے یا کوئی ایسا جملہ یا مسئلہ جس کی آپ کو بعد میں ضرورت پڑ سکتی ہو ، ذاتی کتاب ہونے کی صورت میں اسے انڈر لائن کرسکیں ۔
٭… کتاب کے شروع میں عُمُوماً دو ایک خالی کاغذ ہوتے ہیں ، اس پریادداشت لکھتے رہئے یعنی اشارۃًچند الفاظ لکھ کر اس کے سامنے صفحہ نمبر لکھ لیجئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اکثر کتابوں کے شروع میں یادداشت کے صفحات لگائے جاتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع