30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سندِ فراغت حاصل کی ۔([1]) اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شوق ِ علم کا دِیاجلتا رہتا
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کودورِ طالب علمی میں رات مطالعہ کے لىے جو تىل ملتا تھا وہ تقرىباً آدھی رات تک چلتا۔چراغ تو بجھ جاتا مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شوقِ علم کا دِیا جلتا رہتا چنانچہ جب مدرسہ کا چراغ گُل ہوجاتا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہباہر نکل آتے اور گلی میں جلتے ہوئے بلب کی روشنی مىں بىٹھ کر مطالعہ کرنے میں مصروف ہوجاتے ۔([2])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے اسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکو مطالعہ کا کس قدر ذوق و شوق تھا اس کا اندازہ ان واقعات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے چنانچہ
امام محمد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شوقِ مطالعہ
سیّدنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نامور شاگرد ،مُحَرِّرِ مذہبِ حنفیہ حضرت سیّدنا اِمام محمد بن حسن شیبانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی ہميشہ شب بیداری فرمايا کرتے تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس مختلف قسم کی کتابيں رکھی ہوتی تھيں جب ايک فن سے اکتا جاتے تو دوسرے فن کے مطالعے ميں لگ جاتے تھے ۔یہ بھی منقول ہے کہ آپ اپنے پاس پانی رکھا کرتے تھے جب نيند کا غلبہ ہو نے لگتا تو پانی کے چھینٹے دے کر نيند کو دور فرماتے اور فرمايا کرتے : نيند گرمی سے ہے لہٰذا اسے ٹھنڈے پانی سے دور کرو ۔([3]) آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کومطالعے کا اتنا شوق تھا کہ رات کے تین حصے کرتے ،ایک حصہ میں عبادت ، ایک حصہ میں مطالعہ اور بقیہ ایک حصہ میں آرام فرماتے تھے ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہيں : ’’ مجھے اپنے والد کی ميراث ميں سے تيس ہزار درہم ملے تھے ان ميں سے پندرہ ہزار ميں نے علمِ نحو،شعر و ادب اور لغت وغيرہ کی تعليم و تحصيل ميں خرچ کيا اور پندرہ ہزار حديث و فقہ کی تکميل پر۔‘‘([4])
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
اعلیٰ حضرت ،مجدِّدِ دین وملت شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے ذوقِ مطالعہ اور ذہانت کا بچپن ہی میں یہ عالم تھا کہ اُستاذصاحب سے کبھی چوتھائی کتاب سے زیادہ نہیں پڑھی بلکہ چوتھائی کتاب استاذصاحب سے پڑھنے کے بعد بقیہ تمام کتاب کا خود مطالعہ کرتے اور یاد کر کے سنا دیا کرتے تھے ۔اسی طرح دوجلدوں پر مشتمل اَلْعُقُودُالدُّرِّيَّه جیسی ضخیم کتاب فقط ایک رات میں مطالعہ فرمالی ۔([5]) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کااندازِ مطالعہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع