30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے زمانہ طالب علمی کو پانچ اَدوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے پہلا دورآبائی بستی اوجھیانی (ضلع بدایوں، یوپی ہند )میں والد ماجد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سرپرستی میں شروع ہوااور گیارہ برس کی عمر میں ختم ہوا۔ اس میں قرآن پاک کی تعلیم سے لے کر فارسی کی نصابی تعلیم اور درسِ نظامی کی ابتدائی کتب شامل رہیں۔دوسراتعلیمی دور بدایوں شہر میں گزرا جہاں آپ نے تقریباً ۱۳۲۵ھ بمطابق 1905ءمیں مدرسہ شمس العلوم میں داخلہ لیا اور حضرت علامہ قدیربخش بدایونیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکی نگرانی میں تین سال تک تعلیم حاصل کی۔ تیسرا تعلیمی دور مینڈھو (ضلع علی گڑھ،یوپی)میں گزرا جو تین چار سال پر مشتمل رہا۔
چوتھے تعلیمی دورکا آغاز ۱۳۳۲ھ میں ہوا جس نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی قسمت کا ستارہ چمکادیااور تقدیرخلیفۂ اعلی حضرت صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا مفتی سیّدمحمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیکے درِ دولت پر لے آئی واقعہ کچھ یوں ہوا کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے چچا زادبھائی مراد آباد میں ملازمت کیا کرتے تھے ۱۳۳۲ھ میں کسی کام سے گھر آنا ہوا ، جب واپس جانے لگے پُر زور اصرار کرکے آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کواپنے ساتھ لے کر جامعہ نعیمیہ مرادآباد حاضر ہوگئے صدر الافاضل مفتی سیّدمحمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی نے آپ پر شفقت کرتے ہوئے درىافت فرماىا : آپ کون سے اسباق پڑھتے ہىں؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے اسباق بتائے تو صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے پھر دریافت فرمایا : کىا آپ ان اسباق کا امتحان دے سکتے ہىں؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جواباً عرض کی : جی ہاں، چنانچہ حضرت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ایک ایک کرکے سوال فرماتے گئے اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان کا تسلی بھر جواب دیتے رہے جنہیں سن کرحضرت صدرالافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبہت خوش ہوئے پھر آخر میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے چند سوالات قائم کئے تو صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جوابات اس انداز میں بیان فرمائے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ عَش عَش کراٹھے اور سمجھ گئے کہ میرے سامنے اس وقت کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ علم و حکمت کا ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجزن ہے جس کی وسعت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، پھر حضرت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : علم کے ساتھ حلاوتِ علم (علم کی مٹھاس)بھی ہوتو استقامت عطا ہوتی ہے اور انشراحِ صدرکی دولت ملتی ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے عرض کی : حلاوتِ علم سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا : حلاوتِ علم توکونین کے تاجدار دوعالم کے مالک مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات سے نسبت قائم رکھنے سے ہی حاصل ہوسکتی ہے لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی ۔بس اسی ایک ملاقات نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کا رُخ موڑ دیا اوریوں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جامعہ نعیمیہ میں داخلہ لے کر خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدر الافاضل مفتی سیّد محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیجیسے شفیق اور مہربان استاد کے زیر سائے علم و عمل کی دولت سے فیض یاب ہونے لگے ۔ حضرت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ صرف درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ نہ تھے بلکہ تحریر و تصنیف اور مناظرے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے دینی ومِلّی راہنما بھی تھے جس کی وجہ سے مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے اسباق میں ناغہ ہونے لگااور جب اس میں اضافہ ہوا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جامعہ نعیمیہ سے نکل کھڑے ہوئے ، حضرت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو علم ہوا توانہوں نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بلواىا اورفرمایا کہ آئندہ آپ کى تعلىم کا حرج نہیں ہونے دىں گے اس دور مىں خلیفۂ اعلیٰ حضرت علامہ حافظ مشتاق احمد صدیقی کانپوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی معقولات کے امام اور بلند پایہ استاذ سمجھے جاتے تھے چنانچہ حضرت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ان سے رابطہ فرمایاکہ آپ جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے آئیں ، مگر علامہ مشتاق احمد کانپوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِینے ىہ شرط پىش کى کہ اس وقت مىرے پاس جو طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اُن سب کے قىام و طعام کا انتظام بھى آپ کے ذمہ ہوگا، جسے حضرت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے منظور فرمالىا اوریوں حضرت علامہ مشتاق احمد کانپورى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیجامعہ نعىمىہ مراد آبادتشریف لے آئے ۔اپنے وقت کے منجھے ہوئے شہرت یافتہ استاد کے سامنے ذہین فطین علم کے شوقین طالب علم کا ایک نرالا دور شروع ہوا شاگرد کو ہر گھڑى ىہ احساس کہ استاد محترم محض مىرى تعلىم کى خاطر ىہاں بلائے گئے ہىں جبکہ استاد محترم کے پیش نظر یہ ہوتاکہ یہی وہ طالب علم ہے جس کے لئے ہمیں کانپور سے بلایا گیا ہے ۔ حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا پانچواں اور آخری دورِ طالبِ علمی اس وقت شروع ہوا جب حضر ت علامہ مشتاق احمد کانپوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیجامعہ نعیمیہ مراد سے رخصت ہوتے وقت صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی کی اجازت سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو اپنے ساتھ میرٹھ لے گئے ۔یوں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ا نیس برس کی عمر میں ۱۳۳۴ھ بمطابق 1914ء میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع