30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
7 : حلال ر ز ق حاصل کرو ، بے کاری صدہا گناہوں کی جڑہے ، رزق حلال سے عبادت میں ذوق ،نیکیوں کا شوق اور اطاعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔([1])
حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اپنی پوری زندگی اپنے قلم وزبان ،تفکر وتدبر سے دینِ اسلام کی ایسی خدمت فرمائی کہ رہتی دنیا تک عوام وخواص اس سے فیض یاب ہوتے رہیں گے اسی سلسلے کی ایک کڑی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگرد ہیں جن کی چمک دمک سے مسلک حق مذہب اہلسنت کا نام روشن و تاباں رہے گا آپ کے چند مشہور اورنامورشاگردوں کے نام
حضرت حافظ الحدیث علامہ پیر سیّد محمد جلال الدین شاہ مشہدی قادری (بانی جامعہ محمدیہ بھکھی شریف)،استاذالعلماء حضرت مولاناپیر محمد اسلم قادری (جامعہ قادریہ عالمیہ مراڑیاں شریف گجرات)،شیخ القرآن حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی (جامعہ حنفیہ اشرف المدارس اوکاڑہ)،سرکارِ کلاں حضرت علامہ سید مختار اشرف کچھوچھویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ، شیخ الحدیث مولانا وقارالدین (چاٹگام،بنگلادیش)، صاحبزادہ مفتی مختار احمد خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، صاحبزادہ مفتی اقتدار احمد خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ، مولانا صاحبزادہ سیّدمحمد مسعود الحسن چوراہیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ،حضرت علامہ قاضی عبد النبی کوکب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (مرکز الاولیاءلاہور)، مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی محمد حسین نعیمی (بانی جامعہ نعیمیہ ،مرکز الاولیاء لاہور )،صاحبزادہ مولاناسیّد محمود شاہ گجراتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ، خطیبِ پاکستان حضرت مولاناسیّد حامد علی شاہ گجراتی (گلزارِ طیبہ سرگودھا)،نصیرِ ملّت حضرت علامہ مفتی نصیرالدین اشرفی چشتی قادریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ(خانقاه پناسی شریف ضلع کشن گنج مشرقی بہار ہند) ([2])
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی دومرتبہ رشتہ اِزدواج سے منسلک ہوئے جن سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی پانچ بیٹیاں اور دو بیٹوں کی پیدا ئش ہوئی صاحب زادوں کے نام یہ ہیں :
1 : مشہور خطیب حضرت مفتی مختار احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
2 : حضرت مولانا مفتی اقتدار احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
1957 ء میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امام اہلسنت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن بنام ”کنز الایمان “پر حاشیہ یعنی مختصر تفسیری نکات تحریر فرمائے توحضرت پىر سىد معصوم شاہ نوشاہى قادرى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کى تحرىک پر پاکستان کے جىد علمائے کرام نے متفقہ طور پر ”حکیم الامت “کا لقب تجویز فرمایا اور ہندوستان کے علمائے اہلسنّت نے اسے تسلىم کىا۔ ([3])
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت حکیم الامت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان ان شہسوارانِ اسلام میں ہیں جن پر قوم ِمسلم کو ہمیشہ فخر رہا۔آپ کی ذاتِ والا صفات اپنے وقت کی ان مقتدر ہستیوں میں سے تھی جن کو قوم کی پیشوائی اور نباض ِامت ہونے کا سہرا سجتا ہے ۔ آپ عقلِ عرفانی، علمِ ایمانی اور معرفتِ روحانی کے امام اور کثیر الکرامات بزرگ گزرے ہیں آئیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی چند کرامات سنئے اور عقیدت اور محبت کے اس محل کی بنیاد وں کومضبوط کیجئے ۔
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے اىک دىرىنہ دوست حکىم سردار على رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بىان ہے کہ اىک مرتبہ مىرے اىک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع