30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نثار تیری چہل پہل پر ہزار عید یں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں
زمانہ بھر کا یہ قاعدہ ہے کہ جس کا کھانا اسی کا گانا
تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں انہیں کے ہم گیت گا رہے ہیں ([1])
مَدَنی ماحول اور کتبِ مُفَسِّرِ شہیر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ علم دوست اور علم کے قدر دان ہیں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً علما اور طلبہ کو اپنی قربتوں سے نوازتے رہتے ہیں ان کے سامنے علم کے فوائد اور اس کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں،نہ صرف اپنے متعلقین اور مریدین کو علمائے اہلسنّت کی کتب پڑھنے کا ذہن عطا کرتے ہیں بلکہ اپنی تصانیف کو جا بجاعلمائے اہلسنّت کے تذکرے اور ان کی کتب کے حوالہ جات سے مزین فرماتے ہیں،جو مطالعہ کرنے والوں کے دل و دماغ کو بکھرے موتیوں کی طرح منور کردیتے ہیں ان میں بالخصوص فتاویٰ رضویہ ،بہار شریعت ، تفسیر نعیمی اور مرأۃ المناجیح قابلِ ذکر ہیں ۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کی کتب و تصانیف کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اس کی وجہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب کے ساتھ ساتھ حضرت مفتی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا اندازِ تحریر بھی ہے جس کے متعلق خود ارشاد فرماتے ہیں : میں جب لکھنے بیٹھتا ہوں تو یہ بات مَدِّ نظر رکھتا ہوں کہ میں بچوں ،عورتوں اور دیہات کے کم پڑھے لوگوں سے مخاطب ہوں۔([2])دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کوآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی دو کتابیں’’اسلامی زندگی ‘‘اور ’’علم القرآن‘‘شائع کرنے کا شرف بھی حاصل ہے ۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے مشکوٰۃ شریف کی شہرہ آفاق شرح مرأۃ المناجیح کا آغاز1959ء میں فرمایا جو تقریباً 8 سال میں مکمل ہوئی ، جبکہ تفسیر نعیمی کا آغاز ۱۳۶۳ھ میں فرمایا اور وصال مبارک تک گیارہ جلدوں پر اپنے علم و فیضان کے چمکتے دمکتے موتیوں کو سجایا۔
حکیم الامت کے حکمت بھرے مدنی پھول
1 : اپنے سینے (مسلمانوں کے کینے سے ) صاف رکھو تاکہ ان میں مدینے کے انوار دیکھو ۔([3])
2 : مسلمانوں کے مَجمَعوں ، درسِ قراٰن کی مجلسوں ، عُلَمائے دین و اولیائے کامِلین کی بارگاہوں میں بد بُو دار مُنہ لے کر نہ جاؤ۔([4])
3 : گھر میں داخِل ہوتے وقت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل کر نا چاہیے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رحْمَةُ الله وَ بَرَکاتُہٗ کہیں۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وقت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور قُلْ ھُوَ الله شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رَہتا ہے (یعنی جھگڑا نہیں ہوتا )اور روزی میں بَرَکت بھی۔ ([5])
4 : اگر تم عزت اور ترقی والی قوم کے فرد ہوتو تمہاری ہر طرح عزت ہوگی کوئی بھی لباس پہنو اگر ان چیزوں سے خالی ہو تو کوئی لباس پہنو عزت نہیں ہوگی۔([6]) 5 : عورت گھر میں ایسی ہے جیسے چمن میں پھول اور پھول چمن میں ہی ہر ابھرا رہتا ہے اگر توڑ کر باہر لایا گیا تو مرجھا جائے گا۔اسی طرح عورت کا چمن اس کا گھر اور اس کے بال بچے ہیں اس کو بلاوجہ باہر نہ لاؤ ورنہ مرجھا جائے گی۔([7])
6 : مسلمانوں کو بر باد کر نے والے اسباب میں سے بڑا سبب ان کے جوانوں کی بے کاری اور بچوں کی آوار گی ہے ۔([8])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع