30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمائیں جن میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اسلوب تحریرکو آسان ،عام فہم اور روز مرہ کی مثالوں سے مزین کرتے ہوئے جگہ جگہ ادب، محبت ، تعظیمِ رسول اورعشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے انمول موتی بکھیر دئیے ہیں ۔([1])
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کثیر التصانیف بزرگ ہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا قلم مسلسل گرم اور تیز رفتار رہا جس میں بڑھتی عمر اور بىمارى کے اىام بھى کچھ کمی نہ لاسکے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی اکثر کتب زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکی ہیں جنہیں عوام وخواص پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں :
1 : تفسیر نعیمی(گیارہ جلدیں )،
2 : نور العرفان فی حاشیۃ القرآن،
3 : نعیم الباری فی انشراح البخاری(بخاری شریف کی عربی شرح )،
4 : مراٰۃ المناجیح( مشکوۃ المصابیح کی اردو شرح)،
5 : جاء الحق(عقائد پر مدلل لاجواب کتاب )،
6 : علم المیراث،
7 : شان حبیب الرحمن من آیات القرآن،
8 : اسلامی زندگی(اسلامی تقریبات کا ذکر اور فی زمانہ ان کی خرابیوں کا تذکرہ )،
9 : علم القرآن (قرآنی اصطلاحات کا محققانہ بیان )،
10 :دیوانِ سالک(نعتیہ کلام کا مجموعہ )،
11 :فتاوی نعیمیہ ،
12 : امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ پرایک نظر ([2])
حضرت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے 19 سال کی عمر مبارک میں ربیع الاول کے پر بہار مہینے کی پہلی تاریخ کو پہلا فتویٰ لکھا پھر استادِ محترم صدر الافاضل حضرت علامہ مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک مختصر سی تقریب کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو جامعہ نعیمیہ کی مسندِ افتاء پر فائز فرمادیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے 1913ء تا 1957 تقریبا ً چوالیس سال تک فتوی نویسی کی خدمت کا فریضہ انجام دیا اور اپنی نوکِ قلم سے ہزار ہا فتاویٰ جاری کئے ۔افسوس آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے تمام فتاویٰ جات کو محفوظ نہیں کیا جاسکا ۔([3])
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا ہوا تھا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا کلام بناوٹ سے پاک، اور عام فہم ہونے کے ساتھ ساتھ سادگی ،لطافت اورفصاحت وبلاغت کا مجموعہ ہے آپ کا کلام فقط دعویٰ نہیں بلکہ عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی صداقت پر مبنی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زبان مبارک سے کلمات صرف نکلتے نہیں بلکہ مچلتے بھی تھے شاعری میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنا تخلص ”سالک “رکھا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا مجموعہ کلام بنام ”دیوانِ سالک “رسائل نعیمیہ میں اپنی خوشبوئیں بکھیر رہا ہے چند اشعار ملاحظہ کیجئے اور عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں جھومتے جائیے اور اپنے نصیب چمکاتے جائیے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع