دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Meraj | فیضانِ معراج

معراج شریف ﷺ جسمانی و روحانی سیر قرآن و سنت میں

book_icon
فیضانِ معراج
            

٭...معراجِ جسمانی کا ثبوت

اس آیَت سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ سیِّدِ عالَم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ مِعْرَاج فقط روحانی نہ تھی بلکہ جسم اور روح دونوں کے ساتھ تھی چنانچہ اعلیٰ حضرتِ، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃ ُالرَّحْمٰن ارشاد فرماتے ہیں کہ معراج شریف یقیناً قطعاً اسی جسم مُبَارَک کے ساتھ ہوا نہ کہ فقط روحانی جو اُن کے عطا سے اُن کے غُلاموں کو بھی ہوتا ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے : سُبْحٰنَ الَّذِیْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ (پ١٥، بنى اسرائيل١) پاکی ہے اُسے جو رات میں لے گیا اپنے بندہ کو۔ یہ نہ فرمایا کہ لے گیا اپنے بندہ کی روح کو۔(1)

نوٹ

یاد رہے کہ معراج شریف بحالتِ بیداری جسم وروح دونوں کے ساتھ واقِع ہوئی، یہی جمہور اہل اِسْلام کا عقیدہ ہے اور اصحابِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی کثیر جماعتیں اور حُضُور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے اَجِلَّہ اصحاب اسی کے معتقد ہیں۔(2)

دوسرا مقام

سورۂ بنی اسرائیل میں ہی دوسرے مقام پر ہے : وَ مَا جَعَلْنَا الرُّءْیَا الَّتِیْۤ اَرَیْنٰكَ اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ (پ١٥، بنى اسرائيل : ٦٠) ترجمهٔ کنزالایمان : اور ہم نے نہ کیا وہ دِکھاوا جو تمہیں دِکھایا تھا مگر لوگوں کی آزمائش کو۔ مِعْرَاج شریف کی صبح جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لوگوں کو اس بارے میں بتایا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لانے والے بعض لوگ مرتد ہو گئے، اِس آیت میں اُن لوگوں کو آزمائش میں ڈالے جانے کا ذِکْر ہے۔(3) اِس آیت سے بھی یہی پتا چلتا ہے کہ معراج شریف صرف روح کو نہ ہوئی بلکہ جسم اور روح دونوں کو ہوئی کیونکہ اگر حالت خواب میں فقط روح کو معراج ہوتی تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا۔

تیسرا مقام

سورۂ نجم میں ارشادِ ربّانی ہے : وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ(۱) مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ(۲) وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(۳) اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ(۴) عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ(۵) ترجمهٔ کنزالایمان : اس پیارے چمکتے تارے مُحَمَّد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی قسم! جب یہ مِعْراج سے اُترے تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے وہ تو نہیں مگر وحی جو اُنھیں کی جاتی ہےذُوْ مِرَّةٍؕ-فَاسْتَوٰىۙ(۶) وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ(۷) ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ(۸) فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ(۹) فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ(۱۰) مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(۱۱) اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى(۱۲) وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ(۱۳) عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(۱۴) عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ(۱۵) اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ(۱۶) مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(۱۷) لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى(۱۸)(پ٢٧، النجم : ١-١٨) انھیں سکھایا سخت قوتوں والے طاقتور نے پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا اور وہ آسمانِ بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا پھر خوب اتر آیا تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑتے ہو اور انھوں نے تو وہ جلوہ دو بار دیکھا سدرۃُ المنتہیٰ کے پاس اس کے پاس جنت الماویٰ ہے جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا آنکھ نہ کسی طرف پھری نہ حد سے بڑھی بے شک اپنے ربّ کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں۔ اِن آیات میں نجم (تارے) سے کیا مُراد ہے اس کی تفسیر میں مفسرین کِرَام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے بہت سے قول ہیں بعض نے ستارے مُراد لئے، بعض نے ستاروں کی ایک خاص قسم ثُرَیَّا سے اس کی تفسیر کی اور بعض نے قرآن مُراد لیا ہے۔ راجح قول یہ ہے کہ اس سے ہادِیِ بَرحق، سیِّدِ انبیا، محمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ گِرامی مُراد ہے جیسا کہ اُوپر ذِکْر کئے گئے آقائے نعمت، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃ ُالرَّحْمٰن کے ترجمے سے واضح ہوتا ہے۔(4) چنانچہ اِن آیات میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آسمانی سیر کی طرف اِشارہ ہے۔
1 فتاویٰ رضویہ، ۱۵/ ۷۴. 2 خزائن العرفان، پ۱۵، سورۂ بنی اسرائیل، تحت الآیۃ : ۱، ص۵۲۵. 3 تفسير قرطبى، سورة الاسراء، تحت الآية : ۶۰، ۵/ ۱۷۵ 4 تفسیر خزائن العرفان، پ۲۷، سورۂ نجم، تحت الآیۃ : ۱، ص۹۶۹، ملخصاً.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن