دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

سیدھی شریعت سے ہٹ کربدمذہبی اوربے دینی کی طرف مائل ہیں ، صراط مستقیم کوچھوڑکرجہنم کی راہ چلتے ہیں ، علمائے شریعت کی راہ سے الگ ہیں کیونکہ یہ اپنی کمزورعقلوں اور بیہودہ رائے پرعمل کرتے ہیں جبکہ علمائے شریعت قرآن وسنت ، اجماعِ امت اورپختہ قیاس کے احکام پرچلتے ہیں ۔ نیزیہ جاہل لوگ، مشائخِ طریقت کے مسلک سے بھی خارج ہیں کیونکہ یہ آدابِ شریعت سے روگردانی کئے ہوئے ہیں اور اس کے مستحکم قلعوں میں پناہ لینے کوچھوڑے بیٹھے ہیں ۔پس وہ انکارِشریعت کے سبب کافرہیں اور دعوے یہ کرتے ہیں کہ ہم اس کے انوار سے روشن ہیں ۔

             مشائخِ طریقت آدابِ شریعت پرقائم ہیں اور تمام مخلوق پرلازم احکامِ الٰہی کی تعظیم کاعقیدہ رکھتے ہیں اسی لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں مقاماتِ محبت میں قدسی کمالات کا تحفہ عطافرمایاہے جبکہ خرافات کے دھوکے میں پڑے ہوئے اور عار کے لباس میں ملبوس یہ جاہل لوگ ظاہر میں مسلمان اور حقیقت میں کافر ہیں ۔یہ ہمیشہ اپنے فاسدخیالات کے بتوں کے سامنے جم کر بیٹھے رہتے ہیں اور شیطان جو وسوسے ان کے خیالات وافکارمیں ڈالتاہے انہیں پرفریفتہ ہیں ۔پس ان کے لئے پوری خرابی ہے اس لحاظ سے کہ یہ اس مقام پر اپنی حالت پرڈٹے ہوئے ہیں ، اس کو برا نہیں سمجھتے کہ اس سے رجوع کرلیں اور نہ ہی انہیں اپنے جاہل ہونے کا خیال آتا ہے کہ دوسروں سے ایساعلم حاصل کریں جو انہیں اس بر ی حالت سے نفرت دلائے ۔   اوراُن کے لئے بھی ہرطرح سے خرابی ہے جو دنیا وآخرت میں رسوائی کا سبب بننے والی ان کی قبیح حالت اورسیرت کی پیروی کرتے ہیں یاان کے کاموں کو اچھاجانتے ہیں ۔ پس یہ جاہل لوگ، عابدین کے حق میں راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے راہزن(یعنی لٹیرے اورڈاکو) ہیں اس طرح کہ جوشخص عبادت وطاعت اور اِخلاص وتقویٰ کی راہ پر چلنا چاہتاہے یہ لوگ اسے اپنی بناوٹی باتو ں ، تکبرانہ اَعمال، ناقص احوال، اور غلط آراء کے ذ ریعے اس راہ سے روکتے ہیں اوراحکامِ شرع کا انکارکرکے ہردینی کام میں حق کو باطل کے ساتھ ملادیتے ہیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے بندوں کے لئے جوحق (یعنی دین اسلام) حضورنبی ٔکریم ، رء وف رحیم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  لائے ہیں اسے جان بوجھ کرچھپاتے ہیں ۔ان کا مقصد صرف اپنے لئے دین کے معاملہ کوآسان بناناہے اور کمالات کواپنی طرف منسوب کرناہے ۔ اور حال یہ ہے کہ نرے جاہل اور دین کے اصول وفروع کو ضائع کرنے والے ہیں ۔   (الحدیقۃ الندیۃ ، الباب الاول  فی اقسام بیان البدع، الفصل الثانی ، ج۱، ص۱۸۷۔۱۸۹)

 (10)…سیِّدِی قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کافرمان:

            شیخ طریقت ، امیراہلسنّت، بانی ٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولیٰناابوبلال محمدالیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیۃ کے عظیم پیرومرشدحضرت شیخ الفضیلت، آفتابِ رضویت، ضیاء الملّت، مقتدائے اہلسنّت، مرید و خلیفہ اعلیٰ حضرت، پیر طریقت، رہبر شریعت، شیخ العرب والعجم، میزبان مہمانان مدینہ، قطبِ مدینہ، حضرت علامہ مولیٰنا ضیاء الدین احمد مدنی قادری رضوی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ(متوفی۱۴۰۱ھ) ارشادفرماتے ہیں :’’جو شریعت کا پابند نہیں وہ طریقت کے لائق نہیں ۔ ‘‘

اَوْلِیَاء کرام سے متعلقاَ ہم اُمُوْ ر کا بیان

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!

            یہاں سے اَوْلیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکے متعلق ان اُمورکوتفصیل سے بیان کیا جا رہاہے جن کے مطالعہ سے اِنْ شَائَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام اوران کی کرامات سے متعلق شکوک وشبہات اور بغض وعناد کی کالی گھٹا چھٹ جائے گی ۔ اور اس بارے میں اہلسنّت وجماعت کاصحیح عقیدہ اورمؤقف نکھر کر سامنے آجائے گا اور معلوم ہوگاکہ ان نفوس قدسیہ اوران کی کرامات کے بارے میں ایک مسلمان کوکیا عقیدہ رکھنا چاہئے ۔  پس اگراولیاء عظام اوران کی کرامات کامنکرحسدوکینہ اور جانبداری کی عینک اتارکراس میں غوروفکرکرے گاتواِنْ شَاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ گمراہی چھوڑ کر صراط مستقیم پرگامزن ہوجائے گا۔وہ اہم امور درج ذیل ہیں :

          (1)…ولایت کی تعریف(2)…ولایت کی اقسام(3)… ولی کی تعریف(4)… ولی کی اقسام(5)…کرامت کی تعریف (6)…معجزہ اور کرامت میں فرق (7)…کرامت اوراستدراج میں فرق(8)…کرامت کی اقسام  (9)… اولیائے اُمت محمدیہ عَلٰی صَاحِبِہَاالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے بکثرت کرامات کے ظہورمیں حکمت (10)…قرآن وحدیث میں کرامت کابیان  اور(11)… اللہ عَزَّوَجَلَّکے ولیوں سے دشمنی کی آفات وغیرہ۔

ولایت اوراس کے متعلق اُمُورکابیان

ولا یت کی تعریف :

            صدرالشریعہ، بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  (متوفی ۱۳۶۷ھ)فرماتے ہیں : ’’ولایت ایک قربِ خاص ہے کہ مولیٰ عَزَّوَجَلَّ  اپنے برگزیدہ بندوں کو محض اپنے فضل وکرم سے عطا فرماتا ہے ۔‘‘(بہارِ شریعت ، جلد۱، حصہ ۱، ص۲۶۴)

        حضرت سیِّدُناامام فخر الدین ابوعبداللہ محمدبن عمر رازیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی (متوفی ۶۰۶ھ) وِلایت کی تعریف کرتے ہوئے کسی عارف باللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے حوالے سے ارشاد فرماتے ہیں : ’’ولایت قربِ خاص کانام ہے پس اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ولی وہ ہے جو اس قرب کی انتہاء کو پالیتاہے ۔ ‘‘ (التفسیرالکبیر، سورۃ یونس ، تحت الایۃ:۶۲، جلد۶، ص۲۷۶، )

وِلایت کسبی ہے یا عطائی ؟

            ولایت وہبی وعطائی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاکردہ انعام ہے ، کسبی نہیں یعنی عبادت وریاضت کرکے حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہتا ہے عطافرما دیتاہے ، البتہ! اعمالِ حسنہ اس کا ذریعہ اور سبب ہوتے ہیں ۔چنانچہ ،

            سیِّدُنا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت، مجدِّدِ دین وملَّت حضرت علامہ مولانا شاہ امام احمدرضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  (متوفی ۱۳۴۰ھ)ارشاد فرماتے ہیں : ’’ولایت کسبی نہیں ، محض عطائی ہے ۔ ہاں ! کوشش اور مجاہدہ کرنے والوں کواپنی راہ دکھاتے ہیں (یہ اس آیت مبارکہ کی طرف اشارہ ہے :’’ وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ- (پ۲۱، العنکبوت:۶۹) ترجمۂ کنزالایمان:اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے )۔‘‘  (فتاویٰ رضویہ ، جلد۲۱، ص۶۰۶)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن